مجلس۸   جون     ۲ ۲۰۲ءعشاء :آپ ﷺ کا اپنے خادموں کے ساتھ حسن سلوک           !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:05) حسبِ معمول مظاہر حق سے تعلیم ہوئی۔۔۔

02:06) مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار جوانی ڈھل گئی لیکن کرامت روح کی دیکھو۔۔۔پڑھے۔

10:32) اصلاح کیوں فرض ہے؟۔۔۔

11:41) جو بدنظری کرتے ہیں اُن کی جوانی بھی برباد ہوجاتی ہے اور پھر شادی کے قابل بھی نہیں رہتے۔۔۔

12:39) اشعار مکمل کیے۔۔۔

15:12) ایک نوجوان کا ذکر جس نے خط لکھا اور اس میں کیا لکھا کہ میں چھٹیوں میں گیا لیکن موبائل نے سارا نور صائع کر دیا۔۔۔

17:02) شیطان ناف سے اُوپر گورے گال اور کالے بال دیکھا کر پھر ناف کے نیچے گٹر لائن کی طرف پُش کرتا ہے۔۔۔

18:16) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ کہ بعض لوگ اُستاد اور شیخ کو والدین سے اُوپر درجہ دے دیتے ہیں اور پھر دلیل بھی دیتے ہیں جو کہ درست ہے لیکن میں اس کو نص سے توڑتا ہوں۔۔۔اس ملفوظ سے متعلق حضرت مفتی محمد نعیم صاحب دامت برکاتہم کی بات کہ اُستاد اور شیخ اگر بدعتی ہیں یا گمراہ ہیں تو ان کو چھوڑنا واجب ہے لیکن اگر والدین بدعتی ہوں یا کافر ہوں تو پھر بھی اُن کو چھوڑنا جائز نہیں ہے۔۔۔

21:39) آپﷺ کا اپنے خادموں کے ساتھ حسنِ سلوک کا جمال۔۔۔۔احادیث مبارکہ۔۔۔آپﷺ دوپہلوں میں سے آسان کو اختیار فرماتے تھے۔۔۔آپ ﷺ نے اپنی ذات کے لیے کبھی بھی کسی سے انتقام نہیں لیا۔۔۔

26:23) رمضان المبارک گزر گیا کیا ہم نے اپنی بخشش کرائی یا وہی موبائل فون ویڈیو گیم فلموں میں لگے ہوئے ہیں؟۔۔۔۔

27:55) حرام عشق ،بدنظری وغیرہ سے کیسے بچیں؟۔۔۔کافی نوجوان یہاں اس لیے آتے ہیں کہ ہمیں اس کا علاج مل جائے اور الحمدُ للہ حضرت والا رحمہ اللہ کامضمون ہی یہی ہوتا تھا کہ نظرکی حفاظت کرلیں۔۔۔

30:33) حسین لڑکوں سے احتیا ط کتنی ضروری ہے؟۔۔۔حسین لڑکے یہ لڑکیوں کے حکم میں ہیں۔۔۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خدارا کبھی ان لڑکوں سے تنہائی مت کرنا۔۔۔

35:32) حضرت والا رحمہ اللہ کی لڑکوں سے احتیاط۔۔۔

37:12) حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ آپ تعجد گزار ہو نمازی ہو لیکن مجھے نظر کی حفاظت کر کہ دیکھا دو۔۔۔

39:03) جو نمازنہیں پڑھتا اور عمل نہیں کرتا وہ اللہ تعالیٰ کا کیسا عاشق ہے۔۔۔

40:18) کیا کسی صحابہ رضی اللہ عنہ کا تیجہ ہوا آج ہم اُن سے بڑھ گئے۔۔۔

42:04) آپﷺ کا اپنے خادموں کے ساتھ حسنِ سلوک کا جمال۔۔۔۔حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت ۔۔۔

43:35) ہم آپﷺ کے کیسے عاشق ہیں کہ آپﷺ کی سنتوں پر عمل نہیں کرتے۔۔۔

47:42) آپﷺ کا اپنے خادموں کے ساتھ حسنِ سلوک کا جمال۔۔۔۔حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت ۔۔۔ایک اعرابی کا واقعہ جس نے گردن مبارک میں جو چادر تھی اس کو اتنا زور سے کھینچا کہ نشان پڑ گئے لیکن آپﷺ نے اس کی طرف بھی مسکراتے ہوئے دیکھا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries