مرکزی بیان ۹     جون     ۲ ۲۰۲ء  :مہنگائی کے اس دور میں اللہ سے رجوع بڑھا دیں  !            

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:34) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایاکہ بیان کرنے والا بیان سننے والے سب پہلے اللہ سے معافی مانگیں اور سمعنا واطعنا کی نیت سے سنیں۔۔۔

01:35) مولانا عبدالرؤف غزنوی دامت برکاتہم کی بات کہ تصویروں کا اتنا شوق چڑا ہوا ہے مسجد میں داخل ہوتے ہوئے کبھی سنت کی دُعا بھی پڑھی۔۔۔کیا یہ تصویر فرض ہے واجب ہے مستحب ہے کیاہے؟۔۔۔

04:03) حج اور عمرے میں بھی تصویر کو نہیں چھوڑ رہے اذان ہورہی ہے اور موویاں بنا رہے ہیں اور جواب دینے کی فکر نہیں ہے۔۔۔

06:35) قل للمؤمنين يغضوا من أبصارهم ويحفظوا فروجهم۔۔۔اللہ تعالیٰ نے نظر کی حفاظت کا حکم دیا ہے۔۔۔عمرے کے سفر پر کسی شخص کو نصیحت۔۔۔

08:50) ایک نظر کے خراب ہونے سے کیا ہوتا ہے۔۔۔برصیصا کا کیا ہوا؟حضرت عبداللہ اندلسی رحمہ اللہ کا کیا ہوا۔۔۔۔

10:57) کتنے بھی گناہ ہوجائیں اللہ سے معافی مانگ لیں اللہ تعالیٰ اپنا پیارا بنا لیں گے۔۔۔

11:45) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ کے بعض لوگ ماں باپ سے بڑھ کر اُستاد اور شیخ کو درجہ دے دیتے ہیں اور اس پر دلیل بھی دیتے ہیں لیکن میں ان کی دلیل کو نص سے توڑتا ہوں۔۔۔

14:24) آپﷺ کے تین حق ہیں محبت عظمت اور اطاعت۔۔۔آپﷺ سے محبت تو ہے لیکن اطاعت کہاں ہے؟اور اگر اطاعت ہے تو پھر عظمت کہاں ہے۔۔۔

15:31) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ کے بعض لوگ ماں باپ سے بڑھ کر اُستاد اور شیخ کو درجہ دے دیتے ہیں اور اس پر دلیل بھی دیتے ہیں لیکن میں ان کی دلیل کو نص سے توڑتا ہوں۔۔۔حضرت مفتی محمد نعیم صاحب دامت برکاتہم کی بات کہ اگر دینی اُستاد یا شیخ شرک کر رہا ہے یابدعتی ہے تو ان کو چھوڑنا واجب ہے لیکن اگر والدین ایسے ہیں یا کافر بھی ہیں تو ان کو چھوڑنا جائز نہیں۔۔۔

19:16) موبائل کی وجہ سے آج ہم اپنے ماں باپ کو کس طرح ستاتے ہیں ۔۔۔۔

20:09) قومیت صوبائیت عصبیت پر لڑنے والے کے ایمان کا خطرہ ہے۔۔۔

21:19) حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کبھی اپنے والدصاحب سے اُونچی آواز میں بات بھی نہیں کی اور آج ہمارا کیا حال ہے والدین سے کیسا برتاؤ کیا جارہاہے۔۔۔

24:18) حرام عشق عذابِ الہی ہے۔۔۔

26:00) مہنگائی کو ہم کم نہیں کرسکتے لیکن اپنے اخراجات کم کرسکتے ہیں۔۔۔مہنگائی کا جو رونا روتے ہیں یہ ناشکری کرتے ہیں ۔۔۔

28:50) انسان کا پیٹ قبر کی مٹی ہی بھرے گی۔۔۔ایک واقعہ۔۔۔

30:49) تقویٰ کے انعامات:وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا جو تقویٰ اختیا ر کرتا ہے یہ اللہ کا پیارا ہے چاہے مزدور ہی کیوں نہ ہو۔۔۔

33:20) فرض حج تو ہر حالت میں کرنا ہے لیکن ٹخنہ چھپا ہوا ہے نامحرموں کو دیکھ رہاہے ۔۔۔سارا جہاں خلاف ہو پرواہ نہ چاہیے ۔۔۔

35:41) ایک سے زائد شادیاں کرنا۔۔۔۔وجہ کیا ہے ؟بدنظری۔۔۔

37:05) اللہ تعالیٰ نے تو فرمادیا کہ ولنبلونكم بشيء من الخوف والجوع ونقص من الأموال والأنفس والثمرات کہ میں ضرور باضرور آزماؤں گا لیکن خوشخبری کس کے لیے ہے قالوانالله واناالیه راجعون۔۔۔

39:29) ذرہ ذرہ سی بات پر شکایت کرنا حالانکہ اللہ تعالیٰ نے ہم کو مسلمان بنایا کافر نہیں بنایا ۔۔۔

41:00) اگر مہنگائی ہوگئی ہے تو پھر بیس بیس ہزار کا ڈیکوریشن کیوں کرتے ہو؟۔۔۔

41:44) و من يتق الله يجعل له مخرجا و يرزقه من حيث لا يحتسب جو تقویٰ اختیا ر کرتے ہیں اللہ تعالیٰ اُن کو رزق ایسی جگہ سے دیے گا جہاں سے اُس کا گمان بھی نہیں ہوگا۔۔۔

43:10) سکون چین اطمینان اللہ تعالیٰ کی یاد میں ہے۔۔۔

43:43) حضرت داؤد علیہ السلام کا واقعہ کے ذریں بناتے تھے۔۔۔

45:31) تقویٰ والے کے اللہ تعالیٰ سب کام آسان کردیتے ہیں۔۔۔

46:59) حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرنے سے متعلق روایت۔۔۔

48:47) حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ کہ پتھر پر عصا مارا تو اندر سے ایک کیڑا نکلا جس کے منہ میں سبز پتہ تھا اور وہ کیڑا یہ کہہ رہا تھا کہ سبحان من يرانى ويسمع كلامى ويعرف مكانى ويذكرنى ولاينسانى۔۔۔۔

51:31) توکل کا مطلب کیا ہے؟۔۔۔۔

55:37) آج اپنے مزدوروں کو نہیں پوچھتے جو کتنی مشکل میں ہوتے ہیں بچے بیمار ہیں۔۔

56:04) ہم مہنگائی کے خود ذمے دار ہیں ،نماز ہم نہیں پڑھتے،گناہ سے بچتے نہیں ہیں۔۔

01:00:13) چاہے محلات میں رہ رہے ہیں لیکن حرام کھاتے ہیں رشوت لیتے ہیں تو ایسا شخص عذاب میں ہیں۔۔

01:00:40) لالچی لوگوں کا آنکھ کا پرزہ کبھی پُر نہیں ہوتا۔۔

01:04:19) اگر صدقہ اور زکوۃ صحیح دی جائے تو پھر دیکھیں کیس رزق میں فروانی ہوتی ہے۔۔

01:05:52) اتنی چیزیں خریدنا مارکیٹوں میں گھومنا زیوہ کتنا ہے کیا صدقہ زکوۃ دیتے ہیں۔۔

01:06:23) پیسے نہیں تو زیور توڑ کر زکوۃ ادا کریں لیکن اللہ تعالی کے قانون کو نہ توڑیں۔۔

01:07:59) اخلاص کے ساتھ دس روپے کا صدقہ لاکھ روپے قبول کرائے گا۔۔

01:11:12) ربا کو خوش کرکے نعمت لے سکتےہیں جیسے ابا کو خوش کو نعمت لے سکتے ہیں ابا کو ناراض کرکے نعمت نہیں لے سکتے۔۔

01:13:47) کسی ادارے کو بر مت کہیں ورنہ پکڑ کا خطرہ ہے ادارے میں کچھ لوگ گڑ بڑ والے ہوتے ہیں سب ایسے نہیں ہوتے۔۔

01:14:47) ملک کا خیر خواہ کون ہے؟

01:15:10) فراخ روزی کے بارے میں

01:15:25) کنجوسی اور بخل سے رزق تمہارا بڑھ نہیں سکتا اور جو خرچ کریں گے تو رزق بڑھے گا۔۔

01:17:34) بیوی بچوں پر خرچ نہیں کرتے۔۔

01:18:53) ہسنا چاہیے کون سی ہنسی دل کو مردہ کرتی ہے۔۔

01:19:40) ناشکری پر ایک واقعہ۔۔

01:20:17) شریعت کے مطابق خرچ کرنے سے رزق کبھی تنگ نہیں ہوسکتا۔۔

01:22:13) آج اسکول اور شادی ہال ایک ایک آدمی کے تین تین اور مسجد اللہ کا گھر بنانے کی فکر نہیں۔۔

01:23:32) ماسیوں کی مدد کرنے کی فکر نہیں آج ماسیوں کو پھٹے پرانے کپڑے دیتی ہیں اور جو کھانا بچا بچوں نے خراب کردیا اب وہ ماسی کو دے رہے ہیں۔۔

01:25:55) آج مال پر سانپ بن کر بیٹھے ہیں۔۔

01:27:27) اگر فیکٹری کا مالک بنایا ہے سیٹ بنایا ہے تو اپنے ماتحتوں کے ساتھ کیا معاملہ رکھنا ہے۔۔

01:28:10) اپنے اسٹاف کی مشکلات کا خیال رکھنا چاہیے۔۔

01:28:21) حضرت بابا جان رحمہ اللہ کا ذکر کیسا اپنے اسٹاف کی مشکلات کا خیال رکھتے تھے۔۔

01:28:50) اللہ تعالی ہمیں جو رزق دیتے ہیں ہمارے کمزوروں کی وجہ سے دیتے ہیں ۔۔

01:31:30) رحیم یار خان میں ایک مٹھائی کی بہت بڑی فیکٹری کا ذکر اور وہاں کے سیٹ صاحب کا ذکر کہ کتنے نیک اور کتنی شاندار مسجد فیکٹری میں بنائی اور اسٹاف کی فکر نماز پڑھوانا بیان میں بٹھانا تو کیا اللہ تعالی رزق میں برکت نہیں دیں گے تبلیغ میں بھی جارہے ہیں اللہ والوں کی خدمت میں بھی جارہے ہیں۔۔

01:33:59) حضرت جابر رضی اللہ کی حدیث کہ نیک کام صدقہ ہے اور اپنے عیال پر جو خرچ کرتا ہے یہ بھی صدقہ میں لکھا جاتا ہے۔۔

01:34:59) اب مہنگائی کس طرح ختم ہو اور کس طرح دعائیں مانگی جائیں۔۔۔

01:35:21) اپنے ڈرائیور کو گاڑی کی کنجی کبھی پھینک کر نہیں دینا اور اُس کے سامنے اُس کو ڈرائیور بھی مت بولیں بلکہ بولیں یہ میرا پائیلٹ ہے ڈرائیور بولنا منع نہیں لیکن مومن کا دل خوش کرنا بھی تو عبادت ہے۔۔

01:36:58) خواتین کا روز مارکیٹ جانا۔۔۔

01:38:16) سمارٹ فون سے بھی ناشکری ہوتی ہے وہ کیسے؟۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries