جمعہ  بیان ۱۰      جون     ۲ ۲۰۲ء  :شرحِ صدر کی علامات   !            

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

13:48) بیان کے آغاز میں اشعار پڑھے گئے۔۔

22:24) گناہوں کی نحوست کی وجہ سے رزق میں تنگی آجاتی ہے۔۔

22:43) ایک شخص گناہوں میں مبتلا ہے پھر بھی بہت مال ہے تو وہ کہتا ہے مجھے تو کچھ نہیں ہوتا تو ایسا شخص کے پاس مال تو ہے لیکن اطمینان چین سکون کبھی حاصل نہیں ہوگا۔۔

23:34) شیطان کا باپ نفس ہے۔

25:10) نفس و شیطان میں فرق کیا ہے؟

27:30) حضرت مولانا الیاس صاحب رحمہ اللہ کا واقعہ کہ رورہے تھے کہ اللہ تعالی نے یہ تبلیغی جماعت شروع کروائی کہیں یہ استدراج تو نہیں کیا مٹنا اور اخلاص تھا۔۔

30:28) تنہا ء نہ چل سکیں گے محبت کی راہ میں میں چل رہا ہوں آپ میرے ساتھ آئیے

31:17) جذب اللہ تعالی جس کو اپنا بنانا چاہتے ہیں اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔۔

32:36) مال زیادہ ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں اللہ تعالی خوش ہیں اگر گناہ کرتا ہے تو اللہ کو ناراض کرتا ہے ،بظاہر کباب کھا رہا ہے لیکن دل پر عذاب ہے۔۔

35:11) پابندِ محبت کبھی آزاد نہیں ہے اس قید کی اے دل کوئی میعاد نہیں ہے

37:00) آپ ﷺ کی محبت ہے لیکن اطاعت کہاں ہے اگاطاعت ہے تو گناہ کیوں کرتے ہیں۔۔

42:09) ایک شادی میں اتنی بے حیائی ہوئی کہ بیان نہیں کرسکتے ایک صاحب نے بتایا انہوں نے اگر چہ گناہ کیا نہیں جانا چاہیے تھا لیکن جو انہوں نے بتایا کہ بیٹیاں کا ناچنا بدن ٹچ کرنا یہاں تک کہ آخر میں شراب پی گئی کسی کی تو بیٹیاں ہیں لڑکے اور لڑکیاں دونوں نے شراب پی کیا ذلتیں ہوئی ہونگی جب حیاء کا جنازہ نکل  جاتا ہے تو یہی ہوتا ہے۔۔

44:42) بیوی کی خطاوں کا معاف کرنا صبر کرنا ہے بیوی اگر ٹیڑی ملی ہے تو صبر کریں عورتیں مثل ٹیڑی پسلی کے ہیں ان کو سیدھا کرنا چاہو گے تو توڑ ڈالو گے یہ ٹیڑی ہی رہیں گی۔۔

45:51) بیوی کی اصلاح کبھی شوہر سے نہیں ہوگی ان کو بیانات میں لے جاو یہ ٹیڑی پسلی کے ہیں ان کو مارو نہیں ورنہ لڑائی جھگڑے کی وجہ سے بچے نفسیاتی ہوجائیں گے۔۔۔

49:31) انٹر نیشنل ڈیمانڈ اطمینان چین سکون ہے۔۔

50:02) پاپجی گیم کھیل کراولاد والدین سے بدتمیزی کررہے ہیں ۔

50:29) ماں باپ کے آنسو اور آہ دین و دنیا دونوں چلا جاتا ہے اگر توبہ کرلے تو الگ بات ہے۔۔

52:47) دشمنوں کو عیشِ آب و گِل دیا.... کون دشمن؟ یہودی نصرانی اورجتنے کافر ہیں ان کو کیادیا؟ عیش آب وگِل آب معنیٰ پانی گِل معنیٰ مٹی۔ مٹی کی عورت دے دی مٹی کے کباب دے دیئے مٹی کی بریانی دے دی مٹی کا مکان دے دیا مٹی کی موٹر دے دی اسی میں وہ خوش ہیں دوستوں کو اپنا دردِ دل دیا یہ وہ دردِ دل ہے جو نبیوں نے اور ولیوں نے اللہ سے مانگا ہے یعنی اللہ کی محبت کا ایک ذرہ۔ ان کو ساحل پر بھی طغیانی ملی مجھ کو طوفانوں میں بھی ساحل دیا

53:51) آج کفار ا سے سی میں ہیں لیکن اے سی میں بھی اپنے کو شوٹ کررہے ہیں اور مومن کا دل غم پروف ہے غم میں بھی خوش ہے۔۔ صدمہ و غم میں مرے دل کے تبسم کی مثال جیسے غنچہ گِھرے خاروں میں چٹک لیتا ہے

54:25) مومن کے لیے پریشانی اور غم ان کے دل تک نہیں پہنچ سکتے، باہر باہر رہتے ہیں۔ خوشی اور غم دونوں کیسے جمع ہوسکتے ہیں؟

59:09) مونچھوں کو ہمیشہ پست رکھنا۔۔

01:01:32) جو حسینوں پر مررہا ہے اپنی زندگی کو برباد کررہا ہے۔۔

01:04:10) اللہ کی نشانیاں دیکھ کر بھی اکڑتے ہیں۔۔۔

01:05:38) نگاہوں کی چوری کو ہلکا سمجھتے، یوں ہی نورِ تقویٰ فنا کرتے رہتے اگر شاہ اختر کی صحبت نہ ملتی تو ہم سب نظر کا زِنا کرتے رہتے شیخ الحدیث ساوٹھ افریقہ مولانا منصور الحق صاحب نے حضرت والارحمہ اللہ سے عرض کیا کہ حضرت بخاری شریف تو ہم نے بہت عرصہ پہلے پڑھی بھی تھی اور اﷲ تعالیٰ نے توفیق دی کہ پڑھائی بھی لیکن اس مضمونِ حدیث پر عمل ہمیں آپ کی بدولت حاصل ہوا ہے۔ اس پر ہم اﷲتعالیٰ کاجتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔

01:06:09) دوزخ سے بچنے کا راستہ کیا ہے؟

01:06:32) { زِناَ الْعَیْنِ النَّظَرُ } آنکھوں کا زِنا ہے نظر بازی۔ لو گ اس کو معمولی گناہ سمجھتے ہیں حضور صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم اس کو آنکھوں کا زِنا فرما رہے ہیں۔

01:07:29) زبان و رنگ کا اختلاف اللہ تعالی کی نشانی ہے۔۔

01:09:43) قرآن پاک صحیح پڑھنا آتا ہے کسی قاری صاحب کو سنادیں اور صحیح نہیں تو صحیح کرنے کی فکر کریں۔۔

01:14:15) جسکا سینہ اللہ تعالی اسلام کے لیے کھولیں گے

01:15:56) ارشاد فرمایا کہ تین علامات ہیں جس کی ہدایت کا اللہ ارادہ کرتا ہے اور اپنا نور اس کے دل میں ڈالتا ہے تو اس پر تین علامات ظاہر ہوجاتی ہیں نمبر ۱: { اَلتَّجَافِیْ عَنْ دَارِ الْغُرُوْرِ} { اِلْاِنَابَۃُ اِلٰی دَارِ الْخُلُوْدِ} {وَالْاِسْتِعْدَادُ لِلْمَوْتِ قَبْلَ نُزُوْلِہٖ}

01:21:26) آرائش،آشائش کچھ منع نہیں نمائش منع ہے۔۔

01:22:29) ایک بادشاہ کا واقعہ کہ شادی کی اور پانچ سال تک اولاد نہیں ہوئی واقعہ۔۔

01:25:07) یہ حسن اایک دن ختم ہوجائے گا جتنی بھی حسین ہو ایک دن مرنے والی ہے۔۔

01:27:45) حُسن کا جادو کیسے ختم ہوگا۔۔

01:28:07) شرحِ صدر کی علامات { اَلتَّجَافِیْ عَنْ دَارِ الْغُرُوْرِ} دنیا سے اس کا دل اُچاٹ ہوجاتا ہے، سب حسین مردہ نظر آتے ہیں، کتنی ہی خوبصورت عورتیں سامنے ہوں سمجھتا ہے کہ سب قبر میں جانے والی ہیں، ساری دنیا اس کو مُردار نظر آتی ہے { اِلْاِنَابَۃُ اِلٰی دَارِ الْخُلُوْدِ} وسری شرط لگا دی وَالْاِنَابَۃُ اِلٰی دَارِ الْخُلُوْدِ اس کو ہر وقت آخرت کی یاد رہتی ہے جیسے اگر مچھلی پانی سے نکالی جائے تو اسے ہر وقت پانی ہی کی یاد رہتی ہے ایسے ہی اُنہیں بھی ہر وقت آخرت کی یاد رہتی ہے اور شرحِ صدر کی آخری علامت ہے: {وَالْاِسْتِعْدَادُ لِلْمَوْتِ قَبْلَ نُزُوْلِہٖ} موت کے آنے سے پہلے قضا نماز، قضا روزے ادا کرلیتے ہیں، زکوٰۃ کا بقایا دے دیتے ہیں، اپنی فائل درست رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ..

01:31:05) درد بھری دعا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries