مجلس۱۱    جون     ۲ ۲۰۲ء فجر   :دعا بڑی چیز ہے   !            

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:03) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے دُعا سے متعلق ارشاد فرمایا کہ اس خاص وظیفے میں کوئی خاص اثر نہیں کہ اس میں جی لگے۔۔۔

02:05) فرمایاکہ بس دُعا اس نیت سے مانگے کہ قبول ہی ہے۔۔۔

03:46) کچھ حالات کا ذکر کہ کیسے کیسے حالات ہیں اور کیسی کیسی بیماریاں ہیں ۔۔۔ایک خاص دوست کا ذکر جو باہر ملک ہوتے ہیں لیکن اُن کو کینسر ہے اُن کا ذکر۔۔۔فرمایاکہ بس دُعا ہی ہے اس سے اللہ تعالیٰ سے تعلق تو قائم رہتا ہے کہ میرا کوئی ہے۔۔۔

09:10) مولانا رومی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مبارک ہیں وہ آنکھیں جو اللہ کی یاد میں روتی رہتی ہیں اور مبارک ہیں وہ دل جو اللہ کی یاد میں کُڑ رہے ہیں۔۔۔

10:16) اِرشاد فرمایاکہ دُعا سے یہ اثر ہر شخص کو محسوس ہوگا کہ پریشانی رفع ہوجائے گئی اور باطنی یہ کہ اللہ تعالیٰ سے تعلق قائم رہے گا۔۔۔

11:32) اِرشاد فرمایاکہ دُعا بڑی چیز ہے۔۔۔

12:19) حضرت مولانا مکی صاحب دامت برکاتہم کی باتیں۔۔۔

15:56) حضرت دادا شیخ دامت برکاتہم کی بات کہ مجھے یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ کہ اگرکسی سے دُعا کا کہیں تو کہتے ہیں کہ آپ کے لیے دُعا کرنا اپنے لیے دُعا کرنا ہے فرمایاکہ ایسا نہیں کرنا چاہیے دُعا کرنی چاہیے۔۔۔

17:22) اِرشاد فرمایاکہ ایک صاحب نے رخصت کے وقت فرمایا کہ دُعا میں یاد رکھناتو اس پر فرمایاکہ میں یاد رکھنے کا وعدہ نہیں کر سکتا۔۔۔البتہ اسی وقت دُعا کیے دیتا ہوں باقی تو پانچوںوقت بغیر کہے پوری اُمت کے لیے دُعا کرتاہوں۔۔۔

24:07) اِرشاد فرمایاکہ دُعا ،اِلتجا اور توبہ تو بالکل ہی متروک ہوچکے ہیں دُنیا دار تو کیا دین داروں میں بھی یہ چیز نہیں۔۔۔

25:56) اِرشاد فرمایا کہ بعض وقت دُعا کا قبول نہ ہونا ہی اچھا ہوتا ہے۔۔۔

28:42) اِرشاد فرمایاکہ حضراتِ صوفیاء کا یہ مزاج ہیکہ وہ دُعا کی قبولیت سے کبھی مایوس نہیں ہوتے۔۔۔

29:53) اِرشاد فرمایاکہ دُعا کا ایک ادب یہ ہیکہ بندہ خود اپنی زبان سے عجز کا اظہار کرے۔۔۔

32:25) دُعا کی پرچی ۔۔۔امّردکو ھدیہ نہیں دینا چاہیے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries