مجلس۱۰    جون     ۲ ۲۰۲ء عصر    :قاری صاحبان بچوں کو شان رحمت سے پڑھائیں     !            

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:42) تعلیم ِ قرآن میں شانِ رحمت۔۔

01:26) اﷲ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں مگر قرآن شریف کی تعلیم کی آیت کے نزول میں الرحمٰن نازل فرمایا الرحمٰن علم القرآن، رحمٰن نے تعلیم قرآن دی، تو فرماتے تھے کہ اﷲ نے ننانوے ناموں میں کوئی نام یہاں نازل نہیں فرمایا نہ قہار نہ جبار، رحمن کا لفظ نازل فرماکر قیامت تک کے معلمین کو قرآن پاک کی تعلیم دینے والوں کو اﷲ تعالیٰ نے سبق دے دیا کہ شانِ رحمت سے بچوں کو پڑھانا۔ بتاؤ واضح دلیل ہے یا اس میں کچھ مشکلات ہیں؟ الرحمٰن علم القرآن، رحمن نے قرآن پاک کی تعلیم دی، آخر اﷲ کے اور بھی تو نام ہیں، ننانوے ناموں میں اور کوئی نام کیوں نہیں نازل کیا، خالی رحمن کی شان کو نازل کیا تاکہ قرآن پاک کے معلمین قصائی کی طرح بچوں کو نہ پیٹیں، بچوں کے اعضاء کمزور ہوتے ہیں۔

01:52) حضرت پھولپوری رحمہ اللہ کا تذکرہ۔۔

05:51) اﷲ کے نام پر واسطہ دیتا ہوں کہ قیامت کے دن اپنے لئے دوزخ کا راستہ مت بناؤ۔ اگر ہم لوگوں کے اخلاق سے مدرسے بند ہوگئے یا کسی نے اپنے لڑکے کو مدرسہ سے نکال کر اسکول میں داخل کرادیا، قیامت کے دن دوزخ میں جانے کے لیے یہی خبیث عمل کافی ہے۔ بتاؤ اگر اﷲ نے قیامت کے دن پوچھا کہ تم نے لڑکوں کی اتنی پٹائی کیوں کی کہ جس کی وجہ سے وہ مدرسے چھوڑ کر انگریزی اسکولوں میں چلے گئے تو آپ کیا جواب دو گے۔

06:30) میں لاہور میں اپنے مرشد مولانا شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اﷲ علیہ کے ساتھ تھا۔ ایک دیہاتی روتا ہوا آیا کہ میرا ایک ہی بیٹا تھا، قرآن شریف پڑھتا تھا، حفظ کر رہا تھا۔ سبق یاد نہیں تھا، استاذ نے سر جھکایا اور ایک مکا مارا، اسی وقت اس کا ہارٹ فیل ہوگیا۔ حکومت نے دس سال کی سزا استاذ کو دی مگر بڑا مدرسہ قرآن پاک کا ختم ہوگیا، سب نے کہا کہ بھائی ہم اپنے بچوں کو قصائیوں کے حوالے نہیں کریں گے۔ آج انگریزی اسکول کے لڑکوں کو ٹافیاں اور چائے مل رہی ہے اور عربی مدرسوں کے لڑکوں کو گھونسے اور ٹھونسے مل رہے ہیں۔ مجھے ایک عورت نے فون کیا کہ میرا بچہ ایک مدرسہ میں پڑھتا ہے اور سب بھائی اس کے اسکول میں پڑھتے ہیں،وہ اپنے بھائیوں سے کہتا ہے کہ تم لوگ بڑے اچھے ہو کہ اسکول میں تم کو ٹافی مل رہی ہے اور چائے بھی مل رہی ہے اور کھیلنے کے لیے فٹبال بھی مل رہا ہے اور مدرسوں میں مت جانا، ہمارا حال دیکھ لو، وہاں قصائی بیٹھے ہوئے ہیں۔

08:10) ہو آزاد اختر غم جو جہاں سے جو دل سے ہوجائے غلامِ مدینہ۔۔

09:51) بے دردی سے بچوں کا مارنا بڑی بے شرمی کی بات ہے ۔۔

15:59) اگر تمہارے بچوں کو کوئی اس طرح مارے تو تمہارا کیا حال ہوگا، اکثر پڑھانے والے چونکہ غیر شادی شدہ ہوتے ہیں اس لیے اولاد کی محبت کے درد سے نا آشنا ہوتے ہیں۔

17:37) بچوں کو مارنا سزا دے کر پڑھاانا ہمارے ذمے نہیں محبت سے پڑھائیں اگر حافظ بن گیا تو صحیح لیکن ہمارے ذمے نہیں کہ مار مار کر پڑھائیں۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries