مجلس۱۱    جون     ۲ ۲۰۲ء عصر    :خوف اور محبت دو الگ چیزیں ہیں     !            

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:22) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایاکہ کچھ طلباء اور اہل علم اس قسم کا لباس پہنتے ہیں جو کہ جائز نہیں ہے۔۔۔

02:24) اللہ والوں کے بڑھاپے کو مت دیکھو ان کی جوانی کو دیکھو کہ کس قدر مشقتیں برداش کیں۔۔۔

04:12) حضرت مفتی سحبان محمود صاحب رحمہ اللہ اور حضرت مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ کے طالب علمی کے زمانے کا ذکر کہ کس طرح گزرا۔۔۔۔

06:43) حضرت والا رحمہ اللہ کے پاس ایک صاحب آئے جنہوں نے اپنے نام کے ساتھ مولانا لکھا ہوا تھا تو حضرت نے فرمایاکہ کوئی اپنے نام کے ساتھ مولانا بھی لکھتا ہے مٹ کے رہو۔۔۔

08:46) الہامات ربّانی:ارشاد فرمایا کہ خوف اور محبت دو چیزیں ہیں،حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے مرتد کے مقابلے میں جو آیت نازل فرمائی ہے،اس میں یہی فرمایا کہ ہم اہلِ خوف نہیں بلکہ اہلِ محبت پیدا کریں گے: ﴿فَسَوْفَ يَاْتِي اللهُ بِقَوْمٍ يُّحِبُّهُمْ وَيُحِبُّوْنَهٗٓ﴾

12:06) حضرت مولانا سلیم دھورات صاحب دامت برکاتہم اور حضرت مولانا عبدالحمید صاحب دامت برکاتہم کا ذکر کہ کتنے مٹےہوئے ہیں۔۔۔

14:12) ہم جو قوم پیدا کریں گے ،ہم ان سے محبت کریں گے وہ ہم سے محبت کریں گے۔ تو اہلِ محبت بنائے جاتے ہیںاور اہلِ خوف سکھائے جاتے ہیں، اہلِ خوف کو خوف سکھایا جاتا ہے اور اہلِ محبت کے لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم خود پیدا کریں گے فَسَوْفَ يَاْتِي اللهُ عاشقوں کی قوم میں خود پیدا کرتا ہوں؎ از خود نہیں بنتے دیوانے، دیوانے بنائے جاتے ہیں

16:21) آج جو دین پر چلے تو اس کو کہتے ہیں کہ بگڑا ہوا ہے۔۔۔

20:53) تو حکیم الامت تھانوی رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ کسی موٹر میں پٹرول نہ ہو، دھکا دو، اس کا نام خوف ہے اور اگر اس میں پٹرول ڈال دو تو خودبخود بھاگ نکلے گی اور جو بیٹھے ہیں وہ بھی اس موٹر میں بھاگ نکلیں گے۔ تو حکیم الامتh فرماتے تھے کہ میری تمام سالکین سے یہ گزارش ہے کہ اہلِ محبت کی صحبت میں زیادہ رہا کریں۔

21:45) اہل محبت بننا ہے تو اہل محبت کے ساتھ زیادہ رہنا ہے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries