اتوار مجلس۱۲    جون     ۲ ۲۰۲ء  :غیر اللہ سے دل لگانے کا انجام تباہی ہی تباہی ہے         !            

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

18:05) بیان کے آغاز میں اشعار کی مجلس ہوئی۔۔

20:00) خون ِ حسرت اللہ تعالی کس کو عطاء فرماتےہیں۔۔

21:43) حضرت مجدد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دو چار بیانات کر دیے اور اپنے آپ کو کچھ سمجھنے لگے اور اپنے آپ کو اللہ والا سمجھ لیا۔۔۔۔

23:00) يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله وكونوا مع الصادقين ۔۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا دیا کہ سچوں کے ساتھ رہو۔۔۔

24:24) ومن يطع الله والرسول فأولئك مع الذين أنعم الله عليهم من النبيين والصديقين والشهداء والصالحين۔۔۔صدیقین کے بعد شہداء ہیں ۔۔۔صدیقین کی تین تعریفیں ہیں(۱) جن کا قال اور حال ایک ہو(۲) جس کا باطن ظاہر سے متاثر نہ ہو(۳)جو اپنے رب پر دونوں جہاں فدا کردے۔۔۔

27:49) جتنا جہاں رہنا ہے اتنا وہاں کے لیے محنت کرنی ہے ۔۔۔صدیقین کی چوتھی تعریف جو حضرت والا رحمہ اللہ نے بیان کی کہ جو ایک سانس بھی اپنے رب کو ناراض نہ کرے۔۔۔

29:23) طالب علم کبھی چوری نہیں کرسکتا ہاں چور طالب علم کی شکل میں آسکتا ہے۔۔۔لاہور کا ایک واقعہ۔۔۔

31:17) اس موبائل نے ہمیں کہاں پہنچا دیا ہے۔۔۔آج شادی بیاہ میں کیا ہورہا ہے۔۔۔

32:01) خونِ حسرت کیا ہے؟عارفاں زانند ہر دم آمنوں۔۔۔کہ گذر کردند از دریائے خوں۔۔۔عارفین اللہ والے ہر وقت سکھ چین اور امن میں کیوں ہیں؟ اس لیے کہ انہوں نے دریائے خون سے عبور کیا ہے، نفس کی خواہشات کا خون کیا ہے۔

34:30) گناہوں کے وسوسے آئیں گے لیکن اُن پر عمل نہ کرنے سے نور ملے گا۔۔۔

36:18) جو خون ِ تمنا کرے گا دل میں حسرت کا خون ہوگا۔۔۔

36:48) اتنی مہنگائی ہوگئی ہے تو کیا ہوا کوئی بھوکا مرا ہوتو بتاؤ۔۔۔

37:56) ایک مٹھ داڑھی رکھنا واجب ہے ۔۔۔کوئی بھی بیان ہواپنی نیت سے کرنا چاہیے۔۔۔

42:11) لڑکوں سے احتیاط کیوں ضروری ہے؟۔۔۔۔

43:17) حدیث پاک کا مفہوم ہیکہ جو جس مقام کا ہو اسی کے اعتبار سے اُس کا اکرام بھی کرنا چاہیے۔۔۔

45:13) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کسی سے بحث ومباحثہ نہیں کرناچاہیے ۔۔۔

46:25) یتیم کی خدمت کس طر ح کرنی ہے؟۔۔۔۔

47:36) جو دین کے اندر بحث ومباحثہ کرتے ہیں وہ حدیث شریف کی صرف ایک لائن پڑھ کر دیکھا دیں۔۔۔

48:40) مرد اور عورت کیسے برابرہوسکتے ہیں؟۔۔۔قرآن پا ک سے اس بارے میں دلائل ہیں کہ مرد اور عورت برابر ہوہی نہیں سکتے۔۔۔

50:24) میڈیا پر کون سا دین سکھایا جاتا ہے ؟کون سے والدین کے حقوق سکھائے جاتے ہیں؟اگر یہ ایسے پروگرام لائیں تو پھر ان کاکام ہی نہیں چلےگا۔۔۔

51:44) جو حرم شریف میں فوٹو گرافی کرے گا اس کا عبادت میں دل کیا لگے گا؟۔۔۔

54:11) خون ِحسرت ،خونِ تمنا اور خونِ آرزو کیاہے ؟اس سے مراد یہ نہیں کہ ہمارا خون نکلے گا بلکہ حرام خواہشات کا خون کرنے سے اللہ تعالیٰ کی ذات ملے گی۔۔۔۔خونِ حسرت یہ ہیکہ گناہ نہ کرنے کی حسرت بھی نہ رہے کہ کاش میں یہ گناہ کرلیتا اور پھر توبہ کر لیتا۔۔۔

57:46) نامحرم سے بغیر شرعی عذر کے با ت کرنا زبان کا زنا ہے۔۔۔

58:19) آپﷺ نے معراج شریف کی رات میں زیادہ عورتوں کو جہنم میں دیکھا وجہ کیا ہے تین وجوہات ہیں (۱)ناشکری۔۔۔ لئن شكرتم لأزيدنكم ۖ ولئن كفرتم إن عذابي لشديد(۲) شوہر سے بدتمیزی(۳) اپنے آپ کو دیکھانے کا شوق۔

01:01:09) موبائل ایسا آلہ ہے جو دوزخ میں لے جانے والا ہے اس کا صحیح استعما ل بھی ہے۔۔۔

01:03:38) میری نظر میں شراب ،چرس ،سیگرٹ چھوڑنا آسان ہے لیکن موبائل چھوڑنا مشکل ہے۔۔۔

01:04:35) حدیث پا ک ہیکہ اللہ تعالیٰ جس کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں اُس سے حیّا کو چھین لیتے ہیں۔۔۔

01:06:11) آج گناہوں کی وجہ سے ہمارے اُوپر عذاب کیوں نہیں آرہا ؟آپﷺ کی دُعاؤں کی بدولت۔۔۔ پہلی قوموں پر کس طرح عذاب آتا تھا۔۔۔

01:07:31) ایک نظر سے کیا خرابی ہوتی ہے؟بنی اسرائیل کے ستر ہزار لوگوں پر عذاب آیا ،برصیصا کا کیا ہوا؟۔۔۔

01:08:41) مہنگائی ہمارے گناہوں کی نحوست کی وجہ سے ہے؟ہم لوگوں نے اللہ تعالیٰ کا کتنا شکر اداکیا؟ناشکری کی وجہ سے تکلیف اور بڑھ جاتی ہے۔۔۔حدیث پا ک ہیکہ گناہوں کی وجہ سے رزق تنگ ہوجاتا ہے۔۔۔گناہ کرنا ہی اس بات کی دلیل ہیکہ شکر نہیں ہے۔۔۔

01:11:17) اصلی شکر کیا ہے؟

01:12:54) ناشکروں کے لیے مہنگائی ہے ۔۔

01:13:10) گناہ نہ کرنا اصلی شکر گذار ہے۔۔

01:13:23) غیراللہ سے دل لگانے کا خوف ناک انجام بڑا درد ناک واقعہ :۔ علامہ ابن قیم جوزی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک عاشق تھا، چھپ چھپ کر اپنے معشوق سے ملا کرتا تھا۔ آخر جب اس کو موت آنے لگی تو اس کے دوستوں نے کہا کہ اب کلمہ پڑھ لو تو کلمہ کے بجائے

01:16:11) علامہ ابن قیم جوزی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اُس کو کہا گیا کہ کلمہ پڑھ لیں تو کیا کہا؟ و کلمہ کے بجائے وہ یہ شعر پڑھتا ہے رضاک اشھٰی الیٰ فوا دی من رحمۃ الخالق الجلیل اے معشوق تیرا خوش ہوجانا مجھے خالق جلیل کی رحمت سے زیادہ محبوب ہے۔ نعوذ باللہ۔ کفر پر خاتمہ ہوا۔ تو دوستو! ایسا نہ ہو کہ چھپ چھپ کر یہ حرکت موت کے وقت ظاہر ہوجائے نعوذ باللہ اور سوء خاتمہ کے ساتھ جہنم میں ہمیشہ کے لیے داخلہ ہو، اللہ پناہ میں رکھے۔ اس لیے ہم سب جلدازجلد دل سے غیراللہ کو نکال دیں۔

01:16:54) آج شوہر کہتا ہے کہ بیوی ایک نماز نہیں پڑھتی قرآن پاک کو ہاتھ نہیں لگاتی ساری رات جاگتی ہے موبائل فون کی وجہ سے شوہر کو ناشتہ دینے کی فکر نہیں اور سارا دن سوتی ہے۔۔

01:17:53) خون حسرت کرنے سے اللہ تعالی ملیں گے۔ جب مہر نمایاں ہوا سب چھپ گئے تارے وہ ہم کو بھری بزم میں تنہا نظر آیا سارے عالَم میں اس کو اللہ تعالیٰ ہی نظر آئے گا۔ کوئی نظر نہیں آئے گا۔

01:19:30) موبائل دوزخ میں لیجانے والا آلہ کیسا ہے؟

01:20:15) اور یہی آلہ موبائل کا کیسے جنت میں لے جائے گا؟

01:26:26) اپنی وجہ سے بچوں کی دینی تربیت کی فکر نہیں کیونکہ رات کو موبائل فون کی وجہ سے جاگے ہیں اب سونا ہے تو بچوں کو چھوٹی عمر سے بھی فجر سے نکالو اور اسکول بھیجو۔۔

01:27:33) پائلٹ بنو لیکن اللہ والے پائلٹ بنو۔۔

01:30:28) جناب سید ثروت صاحب نے اشعار مکمل کیے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries