مجلس۱۲    جون     ۲ ۲۰۲ء  عشاء :مصیبت میں صبر کرنا           !            

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:21) حسبِ معمول کتاب سے تعلیم ہوئی۔۔

04:08) ظاہری گناہ اور باطنی گناہ دونوں کو چھوڑنا ہے۔۔

04:28) ظاہر کو تو دنیا دیکھتی ہے لیکن باطن کو اللہ تعالی دیکھتے ہیں۔۔

05:09) فَمَنْ یُّرِدِ اﷲُ اَنْ یَّھْدِیَہٗ یَشْرَحْ صَدْرَہٗ لِلْاِسْلاَمِ اللہ تعالیٰ جس کی ہدایت کا ارادہ فرماتے ہیں اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتے ہیں۔ صحابہ نے پوچھا کہ اے اللہ کے پیارے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ سینہ کو کس طرح کھول دیتے ہیں؟ اس کا بیان جمعے میں ہوگیا۔۔

07:17) من لزم الاستغفار اور تقوی کے دو انعام کا ذکر۔۔

09:53) سیرت پر کل بھی بیان ہوا آج اُس سے آگے۔۔ حدیث پاک:۔حضرت زاہد رضی اللہ عنہ۔۔ یہ ہے آپ ﷺ کی مزاح کا جمال۔۔۔

11:04) مزاح سے متعلق کتاب کا ذکر۔۔۔ آج لوگ ہنستے نہیں ہے۔۔۔

11:31) ہمارا مزاح اگرچہ استغفار کے تابع ہے۔۔۔۔

12:22) آج نو مریض کینسر کے آئے ہیں اور آج ہم گناہ نہیں چھوڑ رہے۔۔۔

15:46) ایک بہت اہم بات۔۔

15:55) حضرت مولانا بدرِ عالم صاحب رحمہ اللہ کی جنت  ابقیع میں تدفین ہوئی تو دو بار قبر کھولی گی تو کفن بھی سلامت اور جسم بھی سلامت جبکہ کئی عرصہ ہوگیا انتقال کرنا ۔۔وجہ۔۔

19:29) پیر کیسا ہونا چاہیے۔۔

21:58) گناہوں کا حال کیسا ہے؟

22:23) تعلقات بڑھاو مت۔۔۔حضرت میر صاحب رحمہ اللہ سے متعلق کہ فرمایا کہ سب خاندان والے مجھے حقیر سمجھ رہے ہیں واقعہ۔۔۔

26:48) آج لوگوں نے اپنی طرف سے باتیں گھڑی ہوئی ہیں کہ مدینے شریف کی مکھی کو مت مارو مچھر کو مار سکتے ہیں یا نہیں وغیرہ ایسے لوگوں کو جواب۔۔

28:58) دین کی سمجھ بڑی نعمت ہے۔۔

29:56) کوئی بھی تکلیف آئے تو شیخ سے مشورہ کریں۔۔۔لیکن یہ تکلیف کہاں سے آئی آسمان سے آئی تو خود بھی تو کچھ کرنا چاہیے۔۔

31:26) کبھی مشکلات درجات بلند ہونے کے لیے آتی ہے ۔۔

33:25) آپ ﷺ اللہ کے کتنے پیارے تو آپ ﷺ کو کتنی تکلیفیں آئیں تو کیوں آئیں ؟

33:58) تکلیفیں آئیں تو سب کریں اسباب اختیار کریں دوائی لیں ہسپتال جائیں علاج کرائیں لیکن نظر اللہ پر ہو۔۔

34:54) صبر کی تین قسمیں ۔۔

36:24) بلائیں تیر اور فلک کماں ہے چلانے والا شہنشہاں ہے اسی کے زیر قدم اماں ہے بس اور کوئی مفر نہیں ہے آخر خود سوچنا چاہیے کہ اﷲ تعالیٰ کا کیا فائدہ ہے ہمیں اگر کوئی مشکل آئے تو اللہ تعالی کا کیا فائدہ؟ کسی کو اس کی برداشت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے بلکہ بیماری و پریشانی اس لیے دیتے ہیں کہ غفلت سے باز آجائو دل کا زنگ دور ہو اور مجبور ہو کر ہمارے پاس آجا ئو۔

38:54) کوئی تکلیف آئے تو چار چیزیں :۔ 1۔اللہ تعالی کا کوئی فائدہ ہے ..غلط آدھا اللہ کا فائدہ اور آدھا بندے کا...یہ بھی غلط۔۔ دونوں کا کوئی فائدہ نہیں...یہ لغو بات ہے اللہ تعالی اس سے پاک ہیں۔۔ صرف اور صرف بندے کا ہی فائدہ ہے...یہ صحیح ہے کہ بس بندے کا ہی فائدہ۔۔

41:04) نماز اور صبر سے نصیحت لو لیکن نما کون سی فجر کی نماز تو پڑھنی ہے یہاں نفل مراد ہے۔۔

43:19) کوئی بھی تکلیف ہے سب اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے اللہ تعالی سے مانگنا نہ چھوڑیں۔۔

44:21) دل میں صرف مالک رہے۔۔ نکالو یاد حسینوں کی دل سے اے مجذوبؔ خدا کا گھر پئے عشقِ بُتاں نہیں ہوتا یہ دل خدا کا گھر ہے، یہ بتوں کے عشق کے لیے نہیں ہے، اسے بتوں کا مندر مت بناؤ۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries