مجلس۱۳    جون     ۲ ۲۰۲ء  عصر:آخرت پر ہمارا یقین کیسے پیدا ہو؟            

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:39) حضرت والا رحمہ اللہ کا پرانا مضمون :آخرت پر ہمارا یقین کیسے پیدا ہو؟۔۔۔اَوَلَمْ یَرَ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰہُ مِںْ نُّطْفَۃٍ فَاِذَا ھُوَ خَصِیْمٌ مُّبِیْن۔۔۔الایہ۔

03:40) حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کا تذکر ہ کے کس طرح حضرت والا رحمہ اللہ سے محبت کی اور پھر کیسے حضرت والا رحمہ اللہ سے جوڑے؟۔۔۔

06:50) پڑھائی منع نہیں ہے ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة اللہ تعالیٰ نے پہلے دُنیا کو مانگنا سکھایا پھر آخرت کو۔۔۔

08:22) دُنیا تب بُری ہے جب اللہ کو ناراض کیا جائے۔۔۔

08:54) ارشاد فرمایا کہ آج کی تقریر کا موضوع دراصل یہ ہے کہ آخرت پر ہمارا یقین کیسے پیدا ہو؟ میدان ِمحشر کے حساب کتاب پر اور جنت و دوزخ کے فیصلوں پر اتنا یقین کیسے آجائے کہ گناہوں سے بچنا آسان ہوجائے؟ کیونکہ شبہ پر مشقت کی تکلیف اُٹھانا کوئی گوارہ نہیں کرتا۔

12:05) شبہ والی خوش خبری پر آدمی اپنی محنت و اوقات لگانا ضائع سمجھتا ہے۔ایک آدمی محلہ بھر میں بدنام ہے، جھوٹا شخص مشہور ہے،وہ ایک خوش خبری دیتا ہے کہ جو شخص آج رات بھر نارتھ ناظم آباد کی پہاڑیوں پر جاگے گا، صبح کو اس کو بہت سے روپے ملیں گے، تو ہر شخص کہے گا کہ یہ شخص تو جھوٹا ہے، اس کی خوش خبری پر ہمیں یقین نہیں ہے ،تو شبہ والی خوش خبری پر کوئی عمل نہیں کرے گا۔

معلوم ہوا کہ شبہ پر تکلیف اُٹھانے اور محنت کرنے سے آدمی سست ہوجاتا ہے،ہمارا بھی عموماً یہی معاملہ آخرت کے ساتھ ہےحالانکہ وہ کوئی شک و شبہ والی چیز نہیں، یقینی چیز ہے۔لیکن جن لوگوں کو حق تعالیٰ کے فضل ِخاص و رحمت ِخاصّہ کے صدقہ میں کسی اللہ والے کی صحبت کی برکت سے آخرت پر یقین پیدا ہوگیا تو ان کو اللہ کے راستہ میں بڑی سے بڑی مشقت اُٹھانا اور بڑے سے بڑا گناہ چھوڑنا آسان ہوگیا۔

15:36) حضرات صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم زمانۂ جاہلیت میں لڑکیوں کو زمین میں زندہ گاڑ دیا کرتے تھے لیکن نبیﷺکی صحبت کی برکت سے جب ان کی اندرونی پوشیدہ صلاحیتیں ظاہر ہوئیں، اور ان کے یقین کا سونا چمکا، اور خدا کی عظمت و بڑائی ان کے دلوں میں اُتر گئی تو اللہ و رسول پر اپنی جان،مال،آبرو سب قربان کرنے کے لئے تیار ہو گئے۔

18:14) جتنا آدمی لڑیچر پر جائے گا جتنا میڈیا کی طرف جائے گا اتنے اللہ تعالیٰ سے فاصلے بڑھتے جائیں گے۔۔۔

18:44) اللہ تعالیٰ کا پیارا بننے کے تین نسخے:(۱)رات کو سونے سے پہلے پانچ منٹ اللہ تعالیٰ کے احسانات یا دکرلو(۲) کسی اللہ والے سے پوچھ کر اللہ تعالیٰ کا نام لو(۳)کونوامع الصادقین پر عمل کرلو۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries