مجلس۱۴    جون     ۲ ۲۰۲ء  عشاء  :اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کو دی جانے والی صفات  ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:52) حسبِ معمول کتاب سے تعلیم ہوئی۔۔

02:47) تعلیم کے بعد اشعار پڑھے گئے۔۔۔ فیضان محبت کتاب سے حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے گئے۔۔ مبارک مجھے میری ویرانیاں ہیں

03:59) زباں سے تو اے دوست شہبازیاں ہیں بہ باطن مگر آہ خفاشیاں ہیں حقارت سے مت دیکھ ان عاصیوں کو کہ توبہ کی برکت سے درباریاں ہیں جو پر ہیز کرتا نہیں معصیت سے انہیں راہ میں سخت دشواریاں ہیں گناہوں کے اسباب سے دور ہو گے تو منزل میں ہر وقت آسانیاں ہیں تجلی ہر ایک دل کی اخترؔ الگ ہے مہربانیاں، جیسی قربانیاں ہیں

08:56) طلباء کرام بہت خوش نصیب ہیں اللہ تعالی کے دین پر فدا ہورہے ہیں۔۔

09:21) سب تو عالم نہیں بن سکتے کیونکہ پھر دنیا کے کارخانے کیسے چلیں گے جہاز کون چلائے گا شریعت نے منع نہیں کیا لیکن ڈاکٹر بنو اللہ والے ڈاکٹر بنو،پائلٹ بنو اللہ والے بنو۔۔

12:57) آخر ایسے حالات کیوں ہورہے ہیں ہمارے گناہوں کی وجہ ایسے لوگ مسلط کیے جائیں گے کہ ایسے آڈر دیں گے کہ سب پریشان ہوجائیں گے۔۔

13:43) ہسنے پر پرسو بات بتائی تھی کہ آپ ﷺ بھی مزاح فرماتے تھے اور ہم گھر کو قبرستان بنا کر بیٹھے ہیں۔۔

14:45) آپ ﷺ کا حسن و سلوک کا جمال حیوانوں کے ساتھ حدیث۔۔

15:52) ابرار کی تفسیر کیا فرمائی۔۔ اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍ۔ حضرت خواجہ حسن بصری رحمہ اللہ ابرار کی تفسیر فرماتے ہیں اَلَّذِیْنَ لَایُؤْذُوْنَ الذَّرَّ نیک بندے وہ ہیں جو چیونٹیوں کو بھی اذیت نہ دیں اور وَلَایَرْضَوْنَ الشَّرَّ۔ اور اللہ کی نافرمانی کرتے ہوئے دیکھ لیں تو دل میں دُکھ پیدا ہوجاتا ہے کہ ہائے یہ میرے اللہ کی نافرمانی کررہا ہے

16:26) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا واقعہ کہ مرغیوں کا دانہ ڈالنا بھول گئے علوم کی بارش بند ہوگئی۔۔

17:24) جو ہمارے چھوٹوں پر شفقت نہیں کرتا اور بڑوں کی عزت نہیں کرتا تو وہ ہم میں سے نہیں۔

18:15) اور بیویوں کی شفارش تو اللہ نے کی ہے تو نالائق ہے جو اللہ کی شگارش کو رد کرتا ہے۔۔

19:21) غصہ ضبط کیا غیبت سے بچے صدقہ دیا زکوۃ دی۔۔

20:10) اخلاق:۔ کامل ایمان اُس کا ہے جس کے اخلاق اچھے ہیں۔۔

21:36) حدیث پاک مفہوم کہ یہ کس کا اونٹ ہے یہ مجھ سے شکایت کررہا ہے الخہ۔۔

22:34) بعض لوگوں کی نظر میں بیوی بیل کی طرح ہے کہ بس روٹی کپڑا مکان دے دیا اب جو چاہو کرو جتنا کام لو۔۔

23:38) بابا جان رحمہ اللہ کا معلوم کرلیں کہ اسٹاف کے ساتھ کیسا رویہ تھا کبھی گدھا تک نہیں کہا۔۔

24:19) ڈرائیور کو کنجی بھی پھینک کر مت دینا۔۔۔

24:54) ایک اور حدیث پاک کہ جانور کے بارے میں اللہ سے نہیں ڈرتے۔۔۔

25:58) حضرت معاذ بن انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ آپ ﷺ کچھ ایسے لوگوں کے پاس سے گذرے کہ وہ لوگ سواریوں پر بیٹھے بات کررہے تھے آپ ﷺ نے کیا فرمایا الخہ۔۔۔

26:53) ایک بڑھیا اتنی عبادت تہجد وغیرہ لیکن زبان کی کڑوی تو دوزخ میں جائے گی اور ایک خاتون صرف فرض واجب لیکن زبا ن کی اچھی ہے تو جنت میں جائے گی۔۔

27:38) اللہ تعالی کی طرف سے اللہ والوں کی دی جانے والی خوشی کی پانچ صفات ۔۔

28:29) عبادت خوب لیکن دوسروں کو حقیر سمجھ رہا ہے اس کو پتا ہی نہیں کتنا بڑا گناہ کررہا ہے۔۔۔

29:01) ملفوظ یہاں سے شروع ہوا۔۔

34:57) پارس پتھر کی مثال۔۔

35:50) اگر دین استاد اور شیخ گناہوں میں مبتلا ہے تو ایسے استاد اور شیخ کو چھوڑدینا ضروری ہے لیکن والدین کا ایسا معاملہ نہیں۔۔

43:14) آج میڈیا کی وجہ سے کتنے لوگ گمراہ ہورہے ہیں یہ میڈیا کوئی ہمدرد نہیں نہ میڈیا پر آنا چاہیے۔۔۔

46:25) بقیا پانچ صفات۔۔۔ نمبر ایک اللہ کی عطاء کی ہوئی خوشی پاک ہوتی ہے نمبر دو اللہ تعالی کی ذات لا محدود ہے تو وہ غیر محدود خوشی دیتا ہے اُس کی کوئی حد نہیں نمبر تین غیر محدود خوشی کی برکت سے اللہ والوں کو پوری دنیا چھوٹی لگتی ہے نمبر چار اللہ تعالی کی طرف سے جو خوشی آتی ہے وہ بے مثل ہوتی ہے اُس کی کوئی مثال نہیں ہوتی نمبر پانچ اللہ تعالی اپنے اولیاء کے دل میں اتنی خوشی دیتا ہے کہ وہ خوشی دور دور تک والوں کو خوش کردیتی ہے

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries