مجلس۱۵    جون     ۲ ۲۰۲ء  عصر   :جذب کے بغیر اللہ والا نہیں بن سکتا  ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:26) جو شریعت وسنت کے طریقوں پر چلے گا فقہاء کرام رحمہم اللہ نے جواصول بنائے ہیں اُن پر عمل کرے گا اُس کے نمبر بڑھ جائیں گے۔۔۔

02:27) بات سمجھ میں نہ آئے اور اس پر عمل کریں تو تکلیف ہوگی اور اسی پر اجر ملے گا۔۔۔

04:17) بڑے بالوں سے متعلق نصیحت کہ بڑے بال رکھ کر اپنے آپ کو مصیبت میں مت ڈالیں۔۔۔

05:15) ٹوپی سے متعلق فرمایاکہ اس سے متعلق کتنے فتویٰ ہیں آپﷺ کی ٹوپیاں تین قسم کی تھی ۔۔۔

06:37) جو چیز شریعت وسنت میں فرض واجب نہ ہو اس کو فرض واجب کا درجہ نہ دیں۔۔۔

07:46) حضرت علی میاں ندوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک جماعت تمہارے سامنے ہونی چاہیے جو عمل والی ہو اور اس کی اطاعت کریں۔۔۔

08:55) لباس کیسا ہونا چاہیے؟علامہ شامی رحمہ اللہ کی بات ۔۔۔۔قمیص اتنی لمبی ہونی چاہیے کہ جب ہوا ہو تو ستر نظر نہ آئے۔۔۔

10:19) حضرت شاہ عبدالغنی پھولپوری رحمہ اللہ کی بات کہ آنسو منہ پر مل لیتے تھے فرمایا کہ یہ بھی اللہ والوں ہی کی نقل ہے۔۔۔

11:27) حرام عشق عذاب الہی ہے۔۔۔جو لڑکی اللہ کی وفا دار نہیں ،والدین کی وفا دار نہیں تو پھر وہ آپ کی کیسے وفا دار ہوگی؟۔۔۔

12:43) ایک جعلی پیر کی داستان۔۔۔

13:51) حرام عشق میں آدمی پا گل ہوجاتا ہے۔۔۔حرام عشق کا پوسٹ مارٹم۔۔۔

17:06) اللَّهُ يَجْتَبِي إِلَيْهِ مَن يَشَاءُ وَيَهْدِي إِلَيْهِ مَن يُنِيبُ۔اللہ تعالیٰ جسے چاہتے ہیں جذب فرماتے ہیں ۔۔۔جذب کے بغیر کوئی اللہ والا نہیں بن سکتا۔۔۔جذب سے متعلق ایک لطیفہ۔۔۔

19:00) التائب من الذنب كمن لا ذنب له ۔۔۔توبہ کرنے والا ایسا ہے جیسا کہ اُس نے گناہ کیا ہی نہیں ۔۔۔۔جب گناہ کر لیا تو توبہ کیوں نہیں کرتے۔۔۔

21:11) گناہوں پر جری نہیں ہونا چاہیے۔۔۔

21:26) حضرت وحشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا جذب۔۔۔آج ایک دوسر ے کو معاف نہیں کرتے ایک ہی درسگا ہ میں ہیں اور آپس میں قطع تعلق کیا ہوا ہے۔۔۔آج ایک ایک خاندان کے کتنے کتنے لوگ قتل ہوتے ہیں اور اُن کے لیے قتل کرنا ایسا ہے جیسا کہ ایک مچھر کو مار دینا کوئی بھی معاف کرنے والا نہیں اور نہ کوئی اس پر بولنے والا ہے۔۔۔

26:04) نقشِ قدم نبیﷺ کے ہیں جنت کے راستے اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے۔۔۔۔آج ہم کتنی سنتوں پر عمل کرتے ہیں اذانیں ہورہی ہیں اور باتیں کررہے ہیں اذان کا جواب دیا ؟اذان کے بعد کی دُعا پڑھی؟ایک طالب علم کا واقعہ جو صرف روٹی کھاتے تھے اور سالن واپس کردیتے تھے کس وجہ سے؟اس وجہ سے کہ میرا وقت بچ جائے یہ طالب علم حضرت مولانا الیا س صاحب رحمہ اللہ تھے۔۔۔

29:01) اللہ کے سامنے رونا چاہیے اگر رونا نہ آئے تو کم ازکم رونے والے کی شکل ہی بنا لیں اور اللہ تعالیٰ سے معافی مانگ لیں کے اے اللہ آپ نے کیسا رکھا اور اپنے راستے کے لیے چنا ایسے اُستاد دیے جو مشقتیں برداش کر کہ ہمیں پڑھانے آتے ہیں ۔۔۔حضرت مجد د رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ توبہ کے بغیر کبھی بھی نہیں رہنا اگر کاملین میں سے نہیں تو تا ئبین میں سے ضرور اُٹھا ئے جائیں گے۔۔۔

31:18) حضرت وحشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جذب کا واقعہ۔۔۔

42:08) خدا کی قسم اللہ نے پہلے گناہ چھوڑنے کی ہمت دی اور پھر فرمایا کہ گناہ چھوڑو۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries