مجلس۱۶    جون     ۲ ۲۰۲ء  عشاء  : چار چیزوں پر دنیا و آخرت کی کامیابی  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:54) مجلس کے آغاز میں مفتی انوار صاحب نے اشعار پڑھے زبان عشق.. زبانِ عشق درِراز شریعت کھولتی ہے زبانِ عشق جب کچھ بولتی ہے خرد محو حیرت ہے اس زباں سے بیاں کرتی ہے جو آہ و فغاں سے جو لفظوں سے ہوئے ظاہر معنی وہ کیا پاسکتے نہیں دردِنہانی لغت تعبیر کرتی ہے معانی محبت دل کی کہتی ہے کہانی کہاں پائو گے صدا بازغہ میں نہاں جو غم ہے دل کے حاشیہ میں مگر یہ دولت ملتی ہے کہاں سے بتائوں میں ملے گی یہ جہاں سے یہ ملتی ہے خدا کے عاشقوں سے دعائوں سے اور ان کی صحبتوں وہ شاہ ِدوجہاں جس دل میں آئے مزے دونوں جہاں سے بڑھ کے پائے ارے یارو جو خالق ہو شکر کا جمالِ شمس کا نورِقمر کا نہ لذت پوچھ پھر ذکر ِخدا کی حلاوت نام پاک ِکبریا کی یہ دولت دردِاہل دل کی اختر خدا بخشے جسے اس کا مقدر

09:56) رات قیام کرنے والوں کے لیے ہدایات۔۔

10:29) حضرت مولانا سلیم دہورات صاحب دامت برکاتہم جو برطانیہ میں ہوتے ہیں انہوں نے طلباء میں کیا بیان فرمایا ۔۔۔

12:41) پچھلی بار اتنے پیارے ماحول میں جہاں اللہ والے آتے ہیں نیک طلباء آتے ہیں ایک صاحب چادر اوڑھ کر فلم دیکھ رہے تھے اتنی مبارک جگہ پر بھی حیاء نہیں آئی۔۔

13:23) حضرت مجدد رحمہ اللہ نے بہشتی زیور حصہ نمبر آٹھ صفحہ نمبر ۵۷۷ پر لکھا ہے کہ جس شخص کو چار چیزیں نصیب ہوگئیں اُس کو دنیا و آخرت کی دولتیں مل گئیں:۔ ۱۔دل ایسا جو نعمت کا شکر ادا کرتا ہو۔ ۲۔زبان ایسی ہو جس سے خدا کا نام لے اور گناہوں کی باتوں پر راضی نہ رہے۔ ۳۔بدن ایسا کہ بلاوں اور مصیبتوں پر صبر کرے۔۔ ۴۔بیوی ایسی اپنے آبرو اور خاوند کے معاملے میں دغا اور فریب نہ کرے۔۔

14:32) حضرت ذوالنون مصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں فتاوی رحیمیہ جلد نمبر ۱ کتاب الایمان اور عقائد میں چھ چیزوں کی وجہ سے مخلوق میں فساد آگیا۔۔۔ وہ چھ چیزیں کیا ہیں؟

15:18) ۱۔آخرت کے متعلق اعمال میں اُن کی نیت میں ضعف آگیا ہے۔۔ ۲۔اُن کے بدن شہوتوں کو پورا کرنے کے آلہ بن گئے۔۔

17:29) ۳۔طول عمل اُن پر غالب آگیا یعنی بڑی بڑی امیدیں جبکہ زندگی بہت مختصر ہے۔۔ ۴۔مخلوق کی رضا مندی کو خدا تعالی کی رضا مندی پر ترجیح دینے لگے۔۔ ۵۔اپنی خواہشات پر عمل کرنے لگے اور اپنے نبی ﷺ کی سنتوں کو پسِ پشت ڈال دیا۔۔ ۶۔اسلاف کی لغزشوں کو اپنے اعمالِ بد کے لیے حجت بنالیا اور اُن کے جو مناقب ہیں اُن کو چھوڑدیا ۔۔

18:59) حاصلِ کلام۔۔۔یہ ہے کہ خواہشاتِ نفسانی پر عمل کرنے کی مذمت میں قرآن و حدیث لبریز ہیں

22:06) آخری بات حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی۔۔ آج مجلس جلدی ختم ہوگی ایک اللہ کے بہت پیارے گھر پر تشریف لائے ہیں اس لیے آج جلدی جانا ہے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries