مرکزی بیان ۱۶    جون     ۲ ۲۰۲ء     : اپنے رب سے معافی مانگو     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

04:44) موبائل سے متعلق حضرت مولانا عبدالرؤف غزنوی صاحب دامت برکاتہم کی بات کہ میں کسی سے ڈرتا نہیں ہوں اگر کوئی موبائل نکالے تو پوچھتا ہوں کہ کیا مسجد میں آنے کی سنتیں پڑھیں ؟

04:45) آپﷺ کی محبت غالب ہونی چاہیے۔۔۔یہ کون سی محبت ہے کہ ایک بات مان لی اور باقی نہیں مانی۔۔۔

05:41) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کھٹک والی چیز کو بھی چھوڑ دینا چاہیے ۔۔۔

06:49) ہمارا دین میڈیا کا محتاج نہیں ہے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے زمانے میں کون سے راکٹ تھے؟ لیکن کیسے فتح حاصل کرتے تھے۔۔

07:50) جو نامحرم کو دیکھا گا یا دیکھے گی اُس کی شرم گاہ کی حفاظت ہوگی۔۔۔جو موبائل میں کھسے ہوئے ہیں اُن کو کیسے یکسوئی حاصل ہوگی؟۔۔۔

09:13) اللہ معاف فرمائے آج حرام خواہشا ت کو خدا بنالیا ہے اس پر حضرت والا رحمہ اللہ دلیل دیتے تھے کہ أَفَرَأَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَٰهَهُ هَوَاهُ۔۔۔

10:24) اس موبائل نے ہمیں کہاں تک پہنچا دیا ہے۔۔۔ساری دُنیا کی ذِلتیں اس میں ہیں۔۔۔

11:15) آپﷺ نے فتح مکہ کے موقع پر کفار کو معاف فرمادیا لیکن بدنظر ی کرنے والے کو بدُعا دی کہ لعن اللہ الناظر و المنظور الیہ۔۔۔

13:11) تبلیغی جماعت کا کون سا چینل ہےآج پوری دُنیا کہ اندر کیسا فیض پھیل رہا ہے یہ حضرت مولانا الیاس صاحب رحمہ اللہ کا اخلاص ہے۔۔

16:16) وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَىٰ ۔۔۔الایۃ۔جو اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنی پیشی کو یاد کرکے ڈرا اس کے لیے جنت ہے ۔۔۔اس ڈرنے کا کیا مطلب ہے۔۔۔

18:09) مولاناعبدالکریم صاحب نے حضرت مولانا اثر صاحب جونپوری دامت برکاتہم کے اشعار پڑھ کر سنائے ۔۔۔نگاہوں میں میری سما میرے مولا مجھے اپنا جلوہ دیکھا میرے مولا۔۔۔

20:33) یہ اشعارصرف شعر وشاعری نہیں ہے اور نہ ہی بلبل کے قصے ہیں ان اشعار میں نصیحت ہے۔۔۔

21:12) اشعار کے لیے کچھ شرائط ہیں ۔۔۔پیسوں کا لین دین نہ ہو،طبلہ سارنگی نہ ہو،مرد عورتیں الگ الگ ہوں،ڈھول باجا نہ ہو،فوٹو گرافی نہ ہو،اشعار میں شرک کی بُو تک نہ ہو۔۔۔

26:04) اللہ والوں کی ۲۱ نشانیاں ہیں پھر ہمیں کیا ضرورت ہے قبروں پر جانے کی؟۔۔۔

27:22) اشعار کے لیے ایک شرط یہ بھی ہے کہ رات اتنی دیر دیر تک اشعار نہ ہوں کہ نماز کی فکر ہی نہ ہو۔۔۔۔

28:51) حضرت والارحمہ اللہ کا مسجد غُریر میں ایک بیان ہوا بیان میں شارجہ ٹی وی والے کھڑے تھے کہنے لگے کہ آپ ظالم ہو حضرت والا کو ٹی وی پر کیوں نہیں لاتے کتنے کفار مسلمان ہو جائیں گے جب حضرت والا کو پتا چلا تو حضرت نے فرمایا کہ جس آلے پر اللہ تعالیٰ کی نافرمانی ہورہی ہو اس پر ہم دین پھیلانے کے مکلف نہیں ہیں۔۔۔

33:51) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ۔۔۔ایک گورنر کی حکایت۔۔۔

36:00) ہنسنا منع نہیں ہے وہ ہنسی دل کو مردہ کرتی ہے جو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں ہو۔۔۔

37:11) حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ نے لکھا ہیکہ دین پھیلانے والوں کو تو مسکراتے ہوئے ہی رہنا چاہیے۔۔۔

38:20) مولانا عبدالکریم صاحب نے دوبارہ اشعار شروع کیے۔۔۔۔

46:05) جس کی جماعت کی نماز چھوٹ جائے تو پھر اُس کو چھپ کر نماز پڑھنی چاہیے۔۔۔

47:46) گناہ کو جو گناہ سمجھے گا وہ کامیاب ہے۔۔۔جو گناہ کو گنا ہ سمجھے گا جب یہ گناہ کرے گا تواسکو کھٹک پیدا ہوگی اور پھر معافی مانگنیں کی توفیق ہو گی۔۔۔کعبہ کس منہ سے جاؤگے۔۔شرم مگر تم کو نہیں آتی۔۔۔میں کعبہ اسی منہ سے جاؤں گا ۔۔۔شرم کو خاک میں ملاؤں گا۔۔۔رورو کہ میں اُنکومناؤں ۔۔۔ایسے ہی میں اپنی بگڑی بناؤں گا۔۔۔

51:15) جو چاہتا ہیکہ میں اللہ تعالیٰ کا محبوب بن جاؤں تو وہ آپﷺ کی اداؤں مبارک پر عمل کرلے۔۔۔

53:02) جب ماں باپ کی محبت اس قدر ہیکہ ایک بلی کے بچےاُس سے نہیں چھین سکتے تو پھر اللہ تعالیٰ کی محبت کیسے ہوگی؟۔۔۔

54:23) حضرت تھانو ی رحمہ اللہ دعا مانگ رہے تھے۔۔

56:07) برصیصا کا کیا حال ہوا ایک نظر خراب ہوئی شیطان کو سجدہ کرتے ہوئے موت آئی۔۔۔

58:28) جو دین پر چلتے ہیں اُن کا ہر بات میں مذاق اڑایا جاتا ہے۔۔

59:04) تین ایرانی شہزادیاں حضرت امیر المومنین حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس قید ہوکر آئیں۔۔واقعہ۔۔۔ایمان لے آئیں اور شادی ہوگئی پھر حضرت سالم رحمہ اللہ پیدا ہوئے۔۔

59:59) حضرت سالم رحمہ اللہ کا واقعہ کہ بادشاہ ملنے آیا الخہ۔۔۔

01:02:44) تقوی کے انعامات تقوی کیوں نہیں اختیار کرتے۔۔۔

01:03:59) گناہوں کے ساتھ زندہ نہیں رہنا ہے۔۔ پوچھے نہ کوئی اُف دلِ برباد کا عالَم جیسے کہ جہنم میں ہو جلاّد کا عالَم واللہ کہوں کیا دلِ آباد کا عالَم جنت کی بھی جنت ہے تری یاد کا عالَم

01:05:10) کہہ رہا ہے یہ اختر ببانگِ دوہل

01:05:49) اے ہمایوں دل کہ آن بریان اوست بہت مبارک دل ہے وہ جو اللہ کی یاد میں رورہا ہے اور جل رہا ہے۔ اے خوشا! چشمے کہ آں گریانِ اوست اے ہمایوں! دل کہ آں بریانِ اوست مبارک ہیں وہ آنکھیں جو اﷲ کی یاد میں رو رہی ہیں اور مبارک ہے وہ دل جو اﷲ کے عشق میں جل رہا ہے۔۔۔

01:08:58) ان صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین نے جانیں دے دیں اور ہم۔۔۔۔

01:09:30) حیاء نہیں تو سب ختم۔۔۔ فلم دیکھنا حیاء نہیں بیوی کو مارنا حیاء نہیں ہے دوسروں کی بہو بیٹیوں کو دیکھنا حیاء نہیں ہے الخہ۔۔۔

01:10:14) ستر جنازے ایک وقت میں نکلے۔۔

01:11:18) آپ ﷺ سے محبت ہے عظمت کہاں ہے اطاعت کہاں ہے۔۔ عظمت ہوتی تو شادیوں میں ناچ گانا نہیں ہوتا۔۔۔

01:12:22) حضرت والا رحمہ اللہ یہ شعر پڑھا کرتے تھے کہ ستر جانیں صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین نے دے دیں۔۔ ان کے کوچے سے لے چل جنازہ میرا جان دی میں نے جن کی خوشی کے لیے بے خودی چاہیے بندگی کے لیے واقعی! جب تک اللہ کی محبت میں بے خودی نہیں ہوتی بندگی میں روح نہیں آتی

01:14:08) ہر سمعنا قبول نہیں سمعنا وہ قبول ہے جس کے بعد اطعنا ہو ہر محبت بھی قبول نہیں محبت کے اطاعت ضروری ہے اور اطاعت کے ساتھ عظمت ضروری ہے۔۔۔

01:19:08) استغفرو ربکم اپنے رب سے معافی مانگو اللہ تعالی بہت معاف فرمانے والے ہیں۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries