جمعہ  بیان ۱۶    جون     ۲ ۲۰۲ء     : سب سے بڑا تحفہ اولاد کے لئے نیک بنانا ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

20:05) بیان کے آغاز میں مفتی انوار صاحب نے اشعار پڑھے۔۔

23:02) کوئی مزہ مزہ نہیں کوئی خوشی خوشی نہیں

23:40) بعض جگہ آپ دیکھتے ہیں کہ قربانی نہیں ہوتی لیکن پھر بھی بدگمانی نہیں کرنی وہ لوگ کہیں اور قربانی کروالیتے ہونگے۔۔

24:10) لیکن بعض لوگ بدتمیزی کرتے ہیں کہ اتنی قربانی کیوں ہوتی ہے کتنا نقصان ہوتا ہے۔۔

26:21) آج کہتے ہیں ڈیمو کریسی ہے تو صحیح ہے آپ کی بات مانتے ہیں ڈیمو کریسی والوں کو جواب۔۔۔

31:24) یہ بات نہیں کہ جس کے پاس مال ہے تو اللہ تعالی اُس سے خوش ہیں۔۔

31:50) گناہوں کے ساتھ اللہ تعالی کی محبت نہیں مل سکتی ۔۔۔

32:37) خوشی کے خزانے تو اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہیں۔۔

33:23) سب سے بڑا وظیفہ اللہ تعالی کو ناراض نہیں کرنا ہے۔۔

34:53) سارے اللہ والوں نے دلوں پر محنت کی ہے۔۔

36:53) دو چیزوں کی ضمانت پر جنت کی ضمانت۔۔

38:53) ((اَ لَاوَ اِنَّ فِی الْجَسَدِ مُضْغَۃً )) اے لوگو! تمہارے دلوں میں گوشت کا ایک ٹکڑا ہے۔ یعنی خبردار! خوب سن لو! تمہارے جسم میں ایک ٹکڑا ہے، ابھی حضورﷺآپ کو اس ٹکڑے کا نام نہیں بتارہے ہیں، آگے فرمارہے ہیں اِذَا صَلَحَتْ اگر وہ ٹکڑا صحیح ہو جائے، نورانی ہوجائے،درست ہو جائےاور تندرست بھی ہوجائے توکیا ہوگا؟صَلَحَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ سارا جسم درست ہو جائے گا یعنی تمام جسم سے اچھے اچھے اعمال شروع ہوجائیں گے وَ اِذَا فَسَدَتْ اگر وہ ٹکڑا خراب ہوگیا توفَسَدَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ ساراجسم خراب ہوجائے گا، اَلَا وَ ھِیَ الْقَلْبُ ارےسن لو! وہ دل ہے دل ،اس ٹکڑے کا نام دل ہے۔

41:44) رائی برابر تکبر ہوگا تو کیا حال ہوگا۔۔

43:15) آج مہنگائی مہنگائی مہنگائی۔۔ لیکن وجہ کی فکر نہیں کہ یہ کیوں ہورہا ہے؟ ایک تو ناشکری ہر وقت ناشکری۔۔۔

43:46) تو کر ساری خبروں سے بے خبر مجھے الہی بس اک خبردار رہوں تیرا۔۔

44:39) جب مہنگائی ہے تو اپنے خرچے کم کیوں نہیں کرتے کیوں بجلی کا اسراف کرتے ہیں ایک کمرے میں موجود نہیں پھر بھی وہاں لائٹ اور پنکھے چل رہے ہیں۔۔

48:24) آج عورتیں سود پر پیسے دیتی ہیں۔۔

50:02) گھانس والے بابا کا واقعہ۔۔

53:06) چلنے اور کھڑے ہونے کی حالت میں ٹخنہ چھپانا حرام ہے۔۔

54:40) گھانس والے بابا کا واقعہ مکمل فرمایا۔۔

56:57) رشوت کیسا عذاب ہے یہ سب اس کی وجہ سے ہے جو بھی مہنگائی ہورہی ہے۔

57:22) گناہ پر چار گواہ۔۔ ۱۔زمین خبریں اگلے گی۔۔ جس زمین پر انسان سے گناہ سرزد ہوتا ہے وہ زمین گواہ بن جاتی ہے۔ دلیل کیا ہے ’’یومئذ تحدث اخبارھا‘‘ جس دن کہ زمین اپنی خبریں بیان کرے گی ۔ ۲۔کراما کاتبین ۳۔گواہ الیوم نختم علی افواھھم وتکلمنا ایدیھم وتشہد ارجلھم بما کانوا یکسبونo جن اعضاء سے گنا ہ ہوئے ہیں وہ اعضاء بھی قیامت کے دن گواہی دیں گے۔ چشم گوید کردہ ام غمزدہ حرام کان کہیں گے ہم نے غیبتیں سنیں، گانے سنے۔ لب بگوید من چنیں بوسیدہ ام ہونٹ کہیں گے ہم نے حرام بوسے لئے اور اس کے گناہ کئے۔ دست گوید من چنیں دزدیدہ ام ہاتھ کہیں گے کہ ہم نے اس طرح چوری کی۔ اسی طرح اگر پائوں سینما دیکھنے کے لئے گئے تو پائوں بھی گواہی دیں گے۔ ایسے ہی نیک اعمال کے لئے بھی گواہ بنتے ہیں۔

01:00:10) چوتھا گواہ نامۂ اعمال: واذا الصحف نشرت

01:00:52) لیکن یہ چار گواہ چار شرطوں سے معاف ہوجاتے ہیں۔۔

01:02:07) ۱۔ پہلی شرط یہ ہے کہ سب سے پہلے تو اس گناہ سے الگ ہوجائے۔ ان یقلع عن المعصیۃ یہ نہیں کہ حالتِ گناہ میں ہے اور توبہ توبہ کررہا ہے جیسا بعض لوگ کہتے ہیں کہ لاحول ولاقوۃ کیا بے حیائی ہے کیا عریانی کا زمانہ آگیا ہے اور خواتین کو دیکھتے بھی جارہے ہیں اور لاحول بھی پڑھتے جارہے ہیں۔ ایسا لاحول ہمارے نفس پر خود لاحول پڑھتا ہے۔ لہٰذا سب سے پہلی شرط یہ ہے کہ گناہ چھوڑدے۔

01:03:55) دوسری شرط یہ ہے کہ ان یندم علیھا اس گناہ پر دل میں ندامت پیدا ہوجائے۔ ندامت کی تعریف یہ ہے کہ دل میں دکھن اور غم پیدا ہوجائے کہ ہائے میں نے کیسے یہ نالائقی کرلی۔ ایسے محسن اور پالنے والے مالک کے احسان کا میں نے کیوں حق ادا نہیں کیا۔

01:05:50) توبہ کی تیسری شرط یہ ہے کہ ان یعزم عزماً جازماً ان لا یعود الیھا ابداً۔ پختہ عزم کرلے کہ یا اللہ اب یہ گناہ کبھی نہیں کروں گا۔ دل میں ٹھان لے کہ چاہے جان جاتی رہے لیکن اب کبھی اس گناہ کے پاس نہ پھٹکوں گا۔ توبہ کرتے وقت پھر گناہ نہ کرنے کا ارادہ پکا ہو۔ اور توبہ کی چوتھی شرط کہ جس کا حق مارا ہو اُس کا حق ادا کردے ایسا نہ ہو کہ گھڑی ملی ہے وضو خانے سے لیکن بہت اچھی گھڑی ہے واپس نہیں کروں گا۔۔

01:08:47) ایک گناہ آسمان سے زمین پر گرا دیتا ہے۔۔

01:09:37) گناہ کرنے سے پہلے ذرا سوچ لینا!!۔ ہر وقت سوچنا کہ اللہ تعالی ہم کو دیکھ رہے ہیں ۔۔

01:11:33) آج اسلامی سزاوں سے متعلق بکواس کرتے ہیں یہ بھی اللہ کا حکم ہے اُن پر ترس نہیں آتا جنکے ہاں چوری ہوئی ہے اور جس نے چوری کی اُس پر رحم آرہا ہے کہ اللہ کے قانون پر اعتراض ہورہا ہے ۔

01:12:46) مالداری کوئی مضر نہیں ہے ..مالداری اُس کو مضر نہیں ہے جو اللہ تعالی سے ڈرتا ہے۔۔

01:21:23) آپ ﷺ کی بچوں کے بارے میں سیرت سے متعلق ۔۔۔

01:23:58) ایک صاحب نے چھ سال کی بچی کی بے دردی سے پٹائی کی۔۔کہاں معصوم بچی اور یہ تھپڑ مارا جارہا ہے اب روتے ہیں کہ جب حضرت سے جوڑا تو رورہے تھے کہ بچی بڑی بھی ہوگئی اور شادی بھی ہوگئ لیکن اب بھی چوٹی بیٹی کی چیخیں کانوں میں گونجتی ہیں۔۔

01:25:58) سب سے بڑا تحفہ اولاد کے لیے نیک بنانا..سمارٹ فون ڈالانا یہ تحفہ نہیں ہے۔۔

01:28:07) جس نے سنتوں کو زندہ کیا اُس نے مجھ سے محبت کی جس نے مجھ سے محبت کی تو وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا مفہوم حدیث۔۔۔

01:29:01) آپ ﷺ اللہ تعالی کے ایسے ایسے محبوب ہے کہ ہر ادا اللہ تعالی کو آپ ﷺ کی پسند ہے۔۔ہم بھی اگر آُ ﷺ کی ہر ادا کو اپنا لیں تو اللہ تعالی ہمیں بھی اپنا بنالیں گے۔۔۔

01:32:04) حضرت طلحہ بن براء رضی اللہ عنہ چھوٹے بچے تھے الخہ حدیث۔۔۔آپ ﷺ کی کمالِ شفقت کا اندازہ لگائیں۔۔

01:37:47) حضرت طلحہ بن براء رضی اللہ عنہ کی وفات کا واقعہ اور درد بھری دعا کا تذکرہ کہ آپ ﷺ نے کیا دعا فرمائی۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries