اتوار مجلس۱۹    جون     ۲ ۲۰۲ء :میڈیا پر دین پھیلانے کے ہم ذمہ دار نہیں !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:31) بیان کے آغاز میں جناب سید ثروت صاحب نے اشعار پڑھے۔۔۔

17:18) چند بال سنہری پر اشعار کی کچھ تشریح حضرت شیخ نے فرمائی کہ حرام عشق اور لڑکیوں سے بچیں نظر بازی آنکھوں کا زنا ہے یہ چند بال ابھی آئے ہیں پھر بال بالکل سفید ہوجائیں گے بوڑھا ہوجائے گا اور ایک دن جنازہ قبر میں اتر جائے گا۔۔

18:55) میت کا جہاں انتقال ہو وہیں دفنانے کا حکم ہوتا ہے لیکن کسی کا کوئی عذر ہے تو مفتی صاحب سے مشورہ کریں۔۔

20:09) آج میت میں کیاکیا رسومات ہوتی ہیں۔۔

21:59) ہر وقت فوٹو گرافی تصویریں کیا مر کر جواب نہیں دینا۔۔

22:16) فرمایا مت گھسو زنان خانے میں خواتین بھی تمہارے لیے نا محرم ہیں۔۔

22:56) بہت بڑی عبادت نظر کی حفاظت ہے کعبے میں یہ خواتین اللہ کی مہمان ہیں مت دیکھو انکو۔۔۔

24:17) کفار کی نقل مت کرو جو جس قوم کی نقل کرے گا اُسی کے ساتھ اُس کا حشر ہوگا۔

31:49) اشعار مکمل کیے ابھی تو آئے ہیں بالوں میں چند تار سنہری الخہ۔۔۔

33:40) اللہ تعالی کی طرف سے اللہ والوں کی دی جانے والی خوشی کی پانچ صفات ۔۔

35:06) یہ کیسی نالائقی ہے کہ شراب کا بدل بتاو پھر ہم چھوڑیں گے یا زنا کا بدل بتاو کیسی بیوقوفی والی بات ہے۔۔

37:20) ہر شخص اپنے گہرے دوست کے دین پر آٹو میٹک ہوجائے گا دیکھ تیرا گہرہ دوست کون ہے۔۔۔

40:55) حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کا ملفوظ ۔۔

42:24) ہمارا لہجہ اور طریقہ جو باہر ہے دوسروں لوگوں کے ساتھ ہے یہ طریقہ ہمارا گھر میں بھی ہے گھر میں اخلاق کیسے ہیں۔۔۔

44:35) شیخ کا ریا مرید کے اخلاص سے افضل ہے۔۔۔

45:32) دو لفظ میں حج کا نور ضائع۔۔ ریا کاری پر نصیحت۔۔۔

46:42) فان بعض المفترین من الصوفیائ والسالکین ینسبون کما لاتہم الی مجاہداتہم وہذا عین الکفران یعنی بعض نادانی صوفی اپنے کمالات کی نسبت اپنے مجاہدات کی طرف کرتا ہے۔ اللہ تعالی کی عنایات و فضل کی طرف نہیں کرتا یہ سخت ناشکری ہے۔ اس کو یہی کہنا چاہیے کہ اے اللہ! آپ کی تمام مہربانیوں کا سبب آپ کی مہربانی ہے، آپ کی رحمت کا سبب آپ کی رحمت ہے، آپ کے کرم کا سبب آپ کا کرم ہے، ہمارا کوئی عمل اس قابل نہیں ہے جو سبب بن سکے آپ کے کرم کا۔

49:10) حضرت مولانا مفتی عبدالروف غزنوی صاحب دامت برکاتہم سے ملاقات کا تذکرہ۔۔۔۔

50:38) شیخ الاسلام صاحب نے کیا فرمایا کہ سمارٹ فون کو بیچ دو دفع مضرت مقدم ہے جلبِ منفعت پر۔۔

51:27) گناہوں کے آلات کے ساتھ دین پھیلانا ہمارے ذمے نہیں ۔۔۔۔

52:05) بانی تبلیغ مولانا الیاس صاحب رحمہ اللہ کا اخلاص یہ کون سے چینل پر آتے تھے ابھی تبلیغی جماعت کون سے چینل پر آتی ہے لیکن اخلاص کہ کیسا تبلیغ کا کام دنیا کے کونے کونے میں ہورہا ہے۔۔۔

55:06) خلافت کا مقصد جنت کا سرٹفکیٹ نہیں ہے کچھ خلفاء کی بے اصولیوں کا پتا چلا تو حضرت والا رحمہ اللہ نے ایک تحریر شائع کروائی کہ خلافت واپس نہیں لی جاتی بے اصولی میں مبتلاء ہے تو خود بہ خود منسوخ سمجھی جائے گی۔۔۔ بیوی شرعی پردہ نہ کرتی ہو عملیات میں ہو۔۔ شیخ سے اصلاح کا رابطہ مضبوط ہو غیب کی خبریں بتاتا ہو۔ میڈیا پر آتا ہو۔ تصویریں بناتا ہو۔۔

58:07) دو وجہ سے چند ہ جائز ہے ایک عزتِ نفس اور عظمتِ دین ۔۔۔

01:01:59) شیخ العرب والعجم کی خلافت لی ہوئی ہے اور بے اصولیاں مساجد میں پروفیشنل کیمرے لگائے ہوئے ہیں۔۔

01:04:41) یہ جو زبردستی کرکے مدارس میں کیمرے لگانا بخاری شریف کی تقریب بھی ہورہی ہے سب دیکھ رہے ہیں کیوں ایسا کام کررہے ہیں جس کو ہمارے بزرگوں اور اسلاف نے پسند نہیں کیا اور کبھی میڈیا پر آئے اور تصویریں بنوائیں کیوں خلافت لے کر اپنے کو منسوب بھی کرتے ہیں کہ خلافت ملی ہوئی ہے اور جن باتوں سے سختی سے منع ہے اُس میں مبتلاء ہیں۔۔۔

01:06:41) مووی بنانے کا کوئی فائدہ بتادے کہ یہ فائدہ ہے بس حبِ جاہ اور شہرت ہے جو کہ حرام ہے۔۔

01:10:13) بس میڈیا میڈیا میڈیا۔۔۔۔

01:14:13) جبری چندے کا ایک واقعہ۔۔۔

01:17:10) چندہ عظمتِ دین اور عزتِ نفس کے ساتھ۔۔

01:21:02) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ نے کیا فرمایا تھا کہ اگر مجھے پتا چلے کہ اخلاص نہیں ہے تو میں ایسے مدرسے کو بند کردوں گا۔۔

01:23:18) سرگودھا مولانا اشرف علی صاحب کے تین مدرسے انہوں نے روتےہوئے کیا فرمایا۔۔۔

01:27:47) تجھ کو جو چلنا طریق عشق میں دشوار ہے تو ہی ہمت ہار ہے ہاں تو ہی ہمت ہار ہے ہر قدم پر تو جو رہروکھا رہا ہے ٹھوکریں لنگ خود تجھ میں ہے ورنہ راستہ ہموار ہے۔۔

دورانیہ 1:32:53

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries