مجلس۲۱    جون     ۲ ۲۰۲ء عصر :قبر میں نیک اعمال کام آئیں گے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:06) الہامات ربّانی:اگر اللہ کو ناراض کیا اور دولت کے پائوں ہی چاٹتے رہےاور حرام آمدنی کو اس لئے نہ چھوڑ سکے کہ دولت سے فراق برداشت نہیں ہوتا تو یاد رکھو کہ یہ دولت دولات مار کر ایک دن قبر میں گرا دیتی ہے۔

02:07) بعض لوگ یہ سن کر ڈر جاتے ہیں کہ دولت کو منع کردیا حالانکہ اُن کو چاہیے کہ وہ دوسرے بیانا ت لے کر سنیں۔۔۔

03:19) جن لڑکوں کی داڑھی کم ہو وہ مونچھیں صاف نہ کریں جب تک کہ پوری داڑھی نہ آجائے۔۔۔

03:55) وہاں نہ سیٹھ صاحب کا بینک جاتا ہے نہ کار نہ بنگلہ،اُس گاڑھے وقت کے لئے رسول اللہﷺنے فرمایا تھا: (ترجمہ:لذات کو سرد کرنے والی چیز یعنی موت کو کثرت سے یاد کرو) ۔۔۔

06:01) قضاء کے سامنے بے کار ہوتے ہیں حواس اکبرؔ کھلی ہوتی ہیں گو آنکھیں مگر بینا نہیں ہوتیں

06:43) اللہ کا پیارا ہر وقت خوش رہتا ہے۔۔۔

07:13) موت کا مراقبہ ۔۔۔قبر میں نیک اعما ل کا م آئیں گے یہ دوست کام نہیں آئیں گے ہاں اگر سچے اور نیک دوست ہوئے تو کا م آئیں گے۔۔۔

08:48) ہمیں کیا جو تربت پہ میلے رہیں گے۔۔۔تہہِ خاک ہم تو اکیلے رہیں گے۔۔۔قبر میں خاک چھانی مگر کیا ملی۔۔۔نہ تو مجنوں ملا نہ تو لیلیٰ ملی۔۔۔

12:03) اللہ کو ناراض کر کہ ہم کیسے نعمتیں لے سکتے ہیں۔۔۔جو عمل مولا کے عشق کے ساتھ ہوتا ہے وہ پائیدار ہوتا ہے۔۔۔

13:17) جو حسینوں کے پیچھے گھومتا رہتا ہے وہ ہر وقت ناپاک رہتا ہے مولا تو پاک ہے اور پاک مولا کو پاک چیز چاہیے۔۔۔

13:33) اللہ تعالیٰ کی کتنی نعمتیں ہیں ان کا شکر ادا کیا؟۔۔۔جسم کے اندر ایک ایک چیز ہے ان کا شکر ادا کیا۔۔۔۔ایک صاحب تھے جن کو خوشبو کا احساس نہیں ہوتا تھا اور ایک صاحب کی آنکھ کھلی کی کھلی رہتی تھے بند نہیں ہوتی تھی اسی طرح ایک صاحب آئے جن کے تین بیٹے ہیں لیکن تینوں بول نہیں سکتے ۔۔۔

18:00) اللہ تعالیٰ کے ہمارے اُوپر روز کتنے احسانات ہیں ان کا شکر ادا کیا؟۔۔۔

18:38) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایاکہ ساری کائنات ہماری غلا م اور ہم اللہ کے غلام لیکن کیا اُلٹ ہے کہ ساری کائنات اللہ کی فرمانبردار اور ہم اللہ کے نافرمان۔۔۔

19:50) لیکن ہم نے اپنے نبی کی نصیحت کو بھلا دیا۔ حضرت عبد اللہ ابن عمررضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم دس آدمی حضور ِاقدسﷺکی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھےایک انصاری کھڑے ہوئے اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول!سب سے زیادہ عقل مند لوگ کون ہے؟ اگر یہ سوال ہم سے کیا جاتا تو ہم میں سے اکثر یہ جواب دیتے کہ عقل مند لوگ وہ ہیں جو ایک ایک ہزار گز کے بنگلے پر رہ رہے ہیں اور مرغ و کباب، بریانیاں اُڑا رہے ہیں اور شراب وکباب اور ٹیڈیوں سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں، یعنی جو دنیا کی لذتوں میں زیادہ مشغول ہیں وہی عقل مند ہیں اور ایسے لوگ خود بھی اپنے کو نہایت عاقل و ذہین سمجھتے ہیں۔

ڈیفنس و کلفٹن کا شرابی آدمی بھی خود کو کہتا ہے کہ عقل مند تو میں ہوں، میرا پانچ سو گز کا بنگلہ ہے،اور کئی کاریں ہیں، اور ٹیڈیوں اور شراب سے مزے اُڑا رہا ہوں، اور یہ بدھو ملّا نے لوگ تو مسجدوں کی چٹائیاں توڑ رہے ہیں، سجدوں میں رو رہے ہیں، خدا بھی ان کی دعائوں کو نہیں سنتا، یہ تو نہایت بے وقوف اور بدھو لوگ ہیں۔ لیکن جس دن موت گلا دبائے گی اس دن معلوم ہوگا کہ بنگلہ زیادہ قیمتی ہے یا اللہ زیادہ قیمتی ہے؟ ناچ رنگ کی محفلیں زیادہ قیمتی ہیں یا اللہ کی یاد زیادہ قیمتی ہے؟

21:59) عقل مند کون ہیں؟الذين يذكرون الله قياما وقعودا وعلى جنوبهم ويتفكرون في خلق السماوات والأرض۔۔۔الایۃ یہ عقل مند ہیں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries