مجلس۲۲    جون     ۲ ۲۰۲ءعصر  :اللہ والے بننے کے نسخے    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:07) بغیر تزکیہ ِنفس کے کوئی اللہ والا نہیں بنا۔۔۔

03:08) حضرت مفتی اعظم مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ نے کتنی مرتبہ تھانہ بھون حاضری دی۔۔۔

04:23) شیطان ہمیں اللہ کے قرب میں اُڑنے نہیں دیتا ۔۔۔

05:59) مولانا رومی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ اللہ والے کبوترانے حرم ہیں۔۔۔

08:06) اللہ والا کون ہے؟اللہ والا وہ ہے جس کو دیکھ کر اللہ یاد آجائے۔۔۔

09:23) کتابیں ہمیں عالم ِمنزل بناتی ہیں اور اللہ والے اور انکے سچے غلام ہمیں بالغِ منزل بناتے ہیں۔۔۔

11:01) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ اس دور میں(یعنی حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے دور میں ) اگر کسی کو سچا اللہ والا شیخ مل جائے تو پوری زندگی یہ سجدے میں سر رکھ کر شکر ادا کرے تو اس کا شکر ادا نہیں کرسکتا ۔۔۔

12:44) حضرت مرزا مظہر جان جاناں رحمہ اللہ کتنے نازک مزاج تھے ۔۔۔جس کو دوسروں کے گناہ پر اتنا غم ہو جائے کے پیشا ب میں خون آجائے تو اس کی اپنی کیا حالت ہوگی۔۔۔

14:14) ہوٹلوں میں بیٹھ کر چائے پینا جہاں ہر طرف لڑکیا ں لڑکے گانے موبائل وغیرہ ہوں۔۔۔۔اسبا بِ گناہ سے بھی بچنا چاہیے۔۔۔

15:17) اللہ والا بننے کے نسخے(۱)سچوں کے ساتھ رہو(۲)شیخ سے پوچھ کر ذکر کرو (۳)گناہوں سے دور رہو(۴)اسباب ِگنا ہ سے بھی دور رہو۔۔۔

19:38) قریب جلتے ہوئے دل کے اپنا دل کردے۔۔۔یہ آگ لگتی نہیں ہے لگائی جاتی ہے جو آگ کی خاصیت وہ عشق کی خاصی۔۔۔اِک سینہ بہ سینہ ہے اک خانہ بخار ہے

21:01) ایک صاحب کا ذکر جو عملیات کرتے تھے پھر توبہ کرلی۔۔۔

22:21) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو عملیات سیکھے گا اُس کی نسبت مع اللہ کا ہیرا چھین لیا جائے گا۔۔۔

23:47) ابرار کون ہے؟ابرار وہ شخص ہے جس کی ذات سے چیونٹی کو بھی تکلیف نہ ہو۔۔۔

24:49) کھلم کھلا گناہ کیا ہے؟۔۔۔

26:00) اس بُرے ماحول میں ہوٹلوں پر جا کر بیٹھنا۔۔۔کیا آپﷺ کے مہمانوں کا یہ کام ہے؟۔۔۔کیا اس بُرے ماحول میں ہمارے اُوپر کچھ اثر نہیں ہوگا؟۔۔۔

28:18) اس بُرے ماحول کو چھوڑو ۔۔۔حضرت مولانا عبدالرّزاق اسکندر صاحب رحمہ اللہ عصر سے مغرب تک سارا وقت حضرت مولانا یوسف بنوری رحمہ اللہ کے پاس گزارتے تھے۔۔۔

29:30) اللہ تعالیٰ کی سب سے زیاد ہ پسندید ہ جگہیں مساجد ہیں اور سب سے زیادہ ناپسندہ جگہیں بازار ہیں۔۔۔ہم تو بازاروں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔۔۔

32:11) گروپ بنے ہوئے ہیں اور ہر بات میں بحث کریں گے اور اپنے مشائخ پر اعتراضا ت کریں گے۔۔۔

33:06) اللہ والا بننے کا پانچواں نسخہ (۵) آپﷺ کی ہر سنت پر عمل کرنا۔۔۔

34:09) ایک نظر سے کیا ہوتا ہے؟حضرت عبداللہ اندلسی رحمہ اللہ کا واقعہ۔۔۔باراں ہزار مُرید تھے۔۔۔

45:32) جو چھوٹے گناہ کو چھوٹا سمجھے پھر اُس کا کیا بنے گا ۔۔۔صغیرہ گناہ کرتے کرتے کبیرہ بن جاتا ہے۔۔۔

46:26) اللہ کا دردِ دل لیکر پوری دُنیا میں پھیل جائیں۔۔۔

47:03) علم حاصل کر لیا لیکن علاقے کے رسم ورواج کے مطابق چلتے ہیں دس لاکھ تک مہر رکھا ہوا ہے ۔۔۔جب ہم عمل نہیں کریں گے تو پھر کون عمل کرے گا۔۔۔؟

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries