مجلس یکم جولائی     ۲ ۲۰۲ءعصر:اصلاح کیا چیز ہے ؟ 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

 02:12) اللہ تعالیٰ نے جب ہم نہیں تھے تو ہمیں پیدا کیا تو دوبارہ پیدا کرنا کونسا مشکل ہے۔۔۔

02:14) الہامات ربّانی:لہذا موت کو یاد کیا کرو،جو آج گنہگار ہے تو موت کی یاد اسے نیک بنادے گی،موت کی یاد ایسی چیز ہے جو گنہگار مسلمان سے گناہ کی عادت چھڑا دیتی ہے۔ اگر وہ گاڑھا وقت سامنے رہے تو آدمی گناہ کے قریب نہ جائے،موت کا دھیان رہے کہ ایک دن اللہ کے حضور میں پیش ہوناہے۔

04:58) کیا آج ہم غیبت سے بچتے ہیں اس کو گناہ سمجھتے ہیں؟۔۔۔لڑکوں سے احتیاط کرتے ہیں؟۔۔۔

05:45) حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ پیاس سے مر جانا لیکن ان لڑکوں سے پانی نہیں منگوانا۔۔۔

06:51) ایسے علاقے ہیں کہ وہا ں ماں باپ کے سامنے بیٹا اپنی بیوی کو نہیں دیکھ سکتا۔۔۔

07:44) حضورﷺ فرمارہے ہیں:کہ ہر نماز کو یہ سمجھو کہ شاید یہ میری آخری نمازہے۔فجر میں یہ سمجھو کہ شاید ظہر نہ ملے اور ظہر کو یہ سمجھو کہ شاید عصر نہ ملے،کیا معلوم کس وقت ویزا ختم ہو جائے۔ نماز اسی وقت نماز ہوتی ہے جب آدمی یہ سمجھتا ہے کہ یہ میری آخری نماز ہے، اس سے موت کا خیال رہنے لگے گا اور آخرت کی فکر بڑھتی جائے گی۔اگر کسی کو ہمیشہ کے لئے سعودی عرب جانا ہو تو آج ہی سے تیاری شروع کر دیتاہے اور یہاں مسافرانہ زندگی گزارتاہے،فکر رہتی ہے کہ وہاں بسنے کے لئے کن کن باتوں سے آسانی ہوگی تاکہ اس وقت کوئی تکلیف نہ اٹھانی پڑے۔جہاں ہمیشہ رہناہے وہاں کی تیاری میں مصروف نہ ہونا سخت نادانی کی بات ہے۔وہ گاڑھا وقت جب ساری کائنات سے الگ ہو جائو گے،بیوی بچے اعزاء و اقرباء کچھ کام نہ آئیں گے، اس کی فکرنہ ہونا بےوقوفی ہے۔مکان بھی یہیں رہ جائے گا،بچے بھی کہیں گے کہ یہ مکان ابّا ہی نے بنایا تھا لیکن اب تو لاش سڑ جائے گی،جلدی نکالو،اولاد بھی مجبور ہے۔لہٰذا!ان مکانوں سے ابھی سے دل توڑلو۔

10:01) آج جن آنکھوں سے بدنظری کررہے ہو اور جسے اپنا سمجھ رہے ہو، کل یہ آنکھیں گواہی دیں گی کہ اے اللہ! اس نے ہمارے اوپر ظلم کیا۔ آپ نے تو ہمیں اپنی یاد میں رونے کے لئے بنایا تھا اوراس نے آپ کی دی ہوئی قوت کو لڑکیوں کے دیکھنے میں صَرف کیا۔

11:28) زبان گواہی د ے گی کہ اے اللہ! اس نے میرے اوپر ظلم کیا، آپ نے مجھے اپنے ذکر کے لئے بنایا تھا اور اس نے مجھے غیبت اور لغو گوئی اور نافرمانی میں خرچ کیا۔ یاد رکھو کہ ایک دن تم کو بے زبان ہو نا ہے،اس لئے دنیا ہی میں اپنی زبان سے کام لے لو۔۔۔

14:49) اصلاح کیا چیز ہے؟اصلاح یہ ہیکہ اخلاقِ رزیلہ جاتے رہیں اور اخلاقِ خمیدہ پیدا ہوجائیں۔۔۔

16:45) جب دل میں مردے ہیں تو پھر مولا دل میں کیسے آئیں گے؟۔۔۔

17:23) کتنی تعداد میں موبائل سے بچے ہوئے ہیں یہ بتاؤ؟۔۔۔چوریاں آنکھوں کی اور سینوں کے راز۔۔۔تو سب جانتا ہے انکو اے بے نیاز

18:36) ہم تو دین کا نام لے رہے ہیں اور ہمارے بیٹے اور بیٹیاں کیا کر رہے ہیں۔۔۔

19:19) اس دن سے پہلے خوب اللہ اللہ کر لو جس دن زبان بے زبان ہو جائے گی۔ منہ میں زبان ہو گی لیکن بے زبان ہوگی، نہ سبحان اللہ کہہ سکتی ہے، نہ اللہ کہہ سکتی ہے، نہ ذکر کرسکتی ہے، نہ تلاوت کرسکتی ہے۔وہ وقت آنے سے پہلے اس زبان سے خوب اپنے اللہ کو یاد کرلو، اللہ اللہ کر لو، تلاوت کرلو۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries