مرکزی بیان۳۰ جولائی      ۲ ۲۰۲ء :مدارس اور مدرسین ،علماء اور طلباء کے لئے اہم بیان !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:36) بیان سے پہلے مفتی انوار صاحب نے شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب فیضان محبت سے اشعار پڑھے

03:25) وسعت قلب عاشقاں ارض و سما سے کم نہیں اشک روانِ عاشقاں نجم السما سے کم نہیں ان کا یہ خونِ آرزو عہدِ وفا سے کم نہیں جو ہے ادائے خواجگی پنہاں اسی میں ہے کرم ان کی رضا بھی دوستو ان کی عطا سے کم نہیں اُن کی نظر کے حوصلے رشکِ شہانِ کائنات وسعت قلب عاشقاں ارض و سما سے کم نہیں یاربّ یہ دردِ دل ترا سارے مرض کی ہے دوا ہے یہ مرض تری عطا جو کہ شفا سے کم نہیں نفس کو کردے تو فنا باقی رہے نہ کچھ اَنا راہ میں ان کی ناز و کبر جور و جفا سے کم نہیں یہ بھی کرم ہے آپ کا جس کا میں اہل بھی نہ تھا یعنی جو دردِ دل دیا دونوں سرا سے کم نہیں ان کی عطائے خواجگی میری ادائے بندگی لیکن مرا قصور بھی میری ادا سے کم نہیں جلوئہ حق کے سامنے حیرت سے بے زباں سہی پھر بھی سکوت عشق کا اس کی صدا سے کم نہیں اخترؔ ہمارا دردِ دل بزم میں بے نوا سہی لیکن کسی کی چشم نم اس کی نوا سے کم نہیں

07:40) ایک مہمان مولانا کا ذکر جو سوات سے آئے ہوئے ہیں اُن کے گاوں کے مدرسے کا فرمایا کہ عجیب و غریب مدرسہ اور اتنی زیادہ محبت کرتے ہیں اور اتنا احسان فرماتے ہیں حضرت مولانا محب اللہ صاحب دامت برکاتہم کا مدرسہ ہے یہ مدرسہ بھی وہیں قریب ہے۔۔

09:09) شیخ کا ریا مرید کے اخلاص سے افضل ہے۔۔

09:46) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے پاس کتنا علم تھا لیکن فرمایا کہ مجھے یاد نہیں کہ میں نے کبھی کسی بھی عالم کی شان میں گستاخی کی ہو۔۔

11:46) تربیت اور غیر تربیت کا فرق اور فرمایا کہ مولانا محب اللہ صاحب کی محبت مثالی۔۔

15:45) علماء کی قدر۔۔۔

17:11) حضرت شیخ کا ایک جمعہ نماز پڑھانے کا دلچسپ واقعہ۔۔۔۔

20:31) حضرت حکیم الامت تھانوی رحمہ اللہ کی ایک پرانی کتاب ملی اُس میں آپ ﷺ کے حقوق اور اہمیت کو بہت عمدہ انداز سے بیان کیا گیا ہے۔۔

22:42) حضرت مولانا الیاس صاحب رحمہ اللہ کا واقعہ کیسے کیسے مجاہدات کیے پھر کیا نعمت ملی لیکن بزرگوں کے پڑھاپے کو مت دیکھیں ورنہ گمراہ ہونے کا خطرہ ہے کہ کیسی کیسی بڑھاپے میں نعمتیں مل رہی ہیں اُن کی جوانی کو دیکھیں کہ کیسے کیسے مجاہدات کیے۔۔

24:04) علم کی کمی سے مختلف قسم کی غلطیاں ہوجاتی ہیں ادائے حق کے کیا معنی ہیں کہ آپ ﷺ کے تمام حقوق ادا ہوجائیں۔۔

24:47) اب ایک حکم مان لیا کہ نماز پڑھ لی لیکن غیبت سے نہیں بجے تو ادائے حقوق کہاں ادا ہوئے ..زکوۃ دے دی لیکن حرام عشق سے نہیں بچے۔۔

26:09) گناہوں کو یاد کرکے رونا نہیں ہے ایک بار توبہ کرکے گناہوں کو دفن کردیا پھر یاد کرکے رونا نہیں ہے ۔۔

27:32) برائی کا بدلہ اچھائی سے دینا اور برائی کا بدلہ اچھائی سے دینا ہر ایک کا کام نہیں نصیبے والوں کا کام ہے۔۔

30:04) موبائل کا غللط استعمال کیوں کرتے ہو۔۔

31:33) یہ موبائل ناشکری کا آلہ بھی ہے۔۔

34:02) عاشق کا ہر سال ہر مہینہ ہر دن ہر منٹ 12ربیع الاول ہے۔۔

35:51) آپ ﷺ کا عاشق تمام حقوق ادا کریگا۔۔

36:28) ایک مٹھی داڑھی سےتہجد گزار داڑھی کاٹ رہا ہے تو گناہ کررہا ہے۔۔

37:51) حضورﷺ سے محبت کا دعویٰ کرتے ہیں۔۔

38:58) فلم اسٹار کرکٹر اسٹار کی نکل کر رہے ہیں اطاعت والی محبت کرتے ہیں۔۔

40:16) کونوا مع الصادیقین سے آپﷺ کی اطاعت کی توفیق ہوگی۔۔

41:00) شیخ اگر عالم بھی ہو تو نور علی نور ہے۔۔

42:04) طلباء کو ذکر کرنا چاہیئے۔۔

42:37) تسبیح پڑھ رہے ہیں اور لڑکی کو دیکھ کر لا حول ولا قوۃ پڑھ رہے ہیں حضرت والا نے فرمایا کہ یہ لاحول تم پر لاحول پڑھ رہا ہے ۔۔

44:33) اصلاح کی فکر نہیں ۔۔

44:49) بس اس کو کافی سمجھتے ہیں کی حضور ﷺ کا ذکر کیا جائے۔۔

45:40) ماں تڑپ رہی ہے لیکن فکر نہیں۔۔

46:47) حضرت گنگوہی رحمہ اللہ نے فرمایا ریاضات مجاہدات۔۔

47:00) تخصص کی درس گاہ میں صرف طلباء کے لئے بیان ہوتا ہے۔۔

49:07) جس قدر نفس سے دوری ہے اتنا اللہ سے قریب ہے۔۔

49:42) فیس بک یوٹیوب پر سب سے پہلے آپﷺ کی شان میں گستاخی ہوئی۔۔

50:47) فائدہ لازم ضروری ہے یا متعدی۔۔

52:54) انسان بننا فرض ہے انسان وہ ہے جس کی ذات سے چیونٹی کو بھی تکلیف نہ پہنچے۔۔۔

58:22) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے پاس ایک بدمعاش آیا واقعہ۔۔۔

59:48) اللہ والوں کے ساتھ کتنا ساتھ رہنا ہے۔۔

01:02:37) سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کو آج اس کے آرام کدہ اور گھر سے بے گھر کرکے حکم دے رہا ہے کہ ’’واصبر نفسک مع الذین یدعون ربہم بالغداۃ والعشی یریدون وجہہ‘‘ جو بندے میرے عاشق ہیں اور مجھے یاد کررہے ہیں آپ ان کے پاس جاکر بیٹھیے تاکہ آپ کی صحبت کے صدقے میں انہیں نسبت قویہ عطا کردوں اور آپ کی خوشبو سے انہیں ایسا بسادوں کہ جس طرف سے وہ گذریں، آپ کی خوشبو پھیل جائے اور ان کے ذریعہ سے قیامت تک میری محبت کی تاریخ قائم ہوجائے۔

01:03:39) اللہ والوں کی محبت کو مانگنا چاہیے۔۔

01:03:49) (۱) اَشْعَتُ الرَّأسِ غربت و افلاس کی وجہ سے اُن کے بال بکھرے ہوئے تھے اور (۲) جَافُّ الْجِلْدِ سوکھی روٹی کھانے سے اُن کی جلد خشک تھی۔ (۳) کَانُوْا ذَاالثَّوْبِ الْوَاحِدِ ایک ایک ہی کپڑے میں تھے۔ کسی کا کرتہ تھا تو لنگی نہیں تھی مگر جتنے اعضاء جسم چھپانا واجب تھے وہ چھپے ہوئے تھے۔ تو تین ڈیزائن ہوگئے۔ بکھرے بال، تیل کنگھی نہ ہونے سے اور خشک کھال بوجہ فاقہ و افلاس اور ایک لباس کہ اُن کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ کرتہ بھی ہو تو ازار بھی ہو۔ کسی کے پاس ازار تھا تو کرتہ نہیں تھا، کرتہ تھا تو ازار نہیں تھا لیکن اُن کی قیمت کیا ہے؟ بڑے بڑے مال والو! اور اپنے لباسوں اور مرسیڈیز کاروں سے قیمت لگانے والو! اُن کا مقام اور اُن کی قیمت دیکھو کہ اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبر صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو حکم دے رہا ہے کہ آپ گھر سے بے گھر ہوکر آرام چھوڑ کر تکلیف اُٹھاکر صبر کرکے میرے اُن عاشقوں میں جاکر بیٹھئے

01:06:37) علماء کرام طلباء کرام اور مدارس اور مدرسین کو مفتی اعظم کی چند اہم نصیحتیں۔۔

01:11:01) بعض مدارس میں بڑے چھوٹے سب موبائل پر پابندی ہے آج طلباء اس موبائل کی وجہ سے برباد ہورہے ہیں۔۔

01:16:36) چار چیزوں سے دل تباہ ہوتا ہے۔۔

01:18:00) پہلے اللہ کی محبت میں لوگوں کو بیہوش کرنا سیکھو پھر لوگوں کو سکھاو۔

01:18:56) رحمت کا ابر بن کے جہاں بھر پہ چھائیے عالم یہ جل رہا ہے برس کر بجھائیے تنہا نہ چل سکیں گے محبت کی راہ میں میں چل رہا ہوں آپ مرے ساتھ آئیے

01:20:33) مفتی اعظم کی نصیحتوں کا بقیہ ۔۔

01:21:53) خانقاہ غرفۃ السالکین کا واقعہ کہ کیسے اللہ تعالی نے انتظام فرمایا....مختصر واقعہ۔۔

01:22:25) تین لوگ ہوتے ہیں جو حصہ لیتے ہیں نیک کاموں میں۔۔ ایک جو دعائیں کریں اوردوسرا جو مال سے خدمت کریں اور تیسرا جو خدمت سے حصہ لے۔۔

01:28:11) ایک پلاٹ کی خوشخبری۔۔۔

01:30:20) چندہ دو طریقوں سے کرسکتے ہیں ایک عظمت دین اور عزت نفس۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries