مجلس۲   جولائی      ۲ ۲۰۲ءعشاء  : اللہ تعالیٰ کی دوستی کا راستہ کھلا ہوا ہے     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:38) حسبِ معمول مظاہر حق سے تعلیم ہوئی۔۔۔

02:40) اللہ تعالیٰ سے دوستی کا راستہ کھلا ہوا ہے اس راستے کی کوئی شرائط نہیں بس ایک سانس اللہ تعالیٰ کو ناراض نہیں کرنا اور ہر کام سنت کے مطابق ہو۔۔۔

08:25) ظاہر جلدی بن جاتا ہے اور باطن پر آخری سانس تک محنت کرنی ہے۔۔۔

09:46) ظاہر کو سب دیکھتے ہیں لیکن باطن کو سوائے اللہ تعالیٰ کے کوئی نہیں دیکھتا۔۔۔

10:12) غیبت ،بدنظری کرنا۔۔۔حسینوں سے احتیاط نہ کرنا یہ سب تباہی کے راستے ہیں۔۔۔

11:55) شیخ سے اصلاح کیوں نہیں کراتے ؟شیخ کسی کے پیچھے تو نہیں لگے گا کہ کیا کر رہا ہے۔۔۔

13:19) جہاں جتنا رہنا ہے اُتنی وہاں کے لیے محنت کر لو۔۔۔جس دُنیا سے ہمیشہ کو جانا ۔۔۔ایسی دُنیا سے کیا دل کا لگانا۔

15:30) پڑھنے پڑھانے کا مزہ جب ہے جب پڑھنے پڑھانے والے سب صاحبِ نسبت ہوں۔۔۔

16:46) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا وعظ۔آپﷺ کے تین حق ہیں محبت ،عظمت اور اطاعت۔۔۔.

19:31) حیانہیں تو کچھ نہیں ،جب حیّا نہیں رہتی تو پھر انسان مختلف گناہ کرتا ہے۔۔۔حیّا کی حقیقت کیا ہے؟ہمارا پالنے والا ہمیں اپنی نافرمانی میں نہ دیکھے۔۔۔

22:39) بہت سی جگہ اتنا پڑھائی کا دھیان ہے لیکن اصلاح کی فکر نہیں۔۔۔

24:13) شیخ کو حقیر سمجھنے والا کبھی فلاح نہیں پا سکتا۔۔۔

29:18) ہم مجاہدے اختیا ر کرنے کو تیار نہیں چاہتے ہیں کہ پھوکٹ میں ہمیں ولایت مل جائے۔۔۔کیا خالق جنت ہمیں ویسے ہی مل جائے گا؟۔۔۔

34:15) جب علماء سے دور ہیں تو اللہ سے بھی دور ہیں۔۔۔خود اپنے دل کو دارُالاِفتاء بنایا ہوا ہے۔۔۔

37:48) ہم اپنے آپ کو عاشق عاشق تو کہتے ہیں لیکن عمل کتنا ہے؟بیٹوں او ر بیٹیوں کو موبائل دیے ہوئے ہیں اور گھر میں کیبل لگی ہوئی ہے۔۔۔کیا گھر میں شرعی پردہ ہے؟۔۔۔آپﷺ کا حقِ محبت کیا ہے؟۔۔۔

43:09) آپﷺ کا جب حقِ محبت ادا نہیں کیا تو پھر حقِ عظمت کہاں ادا ہوگا اور اگر یہ دونوں ادا ہوبھی گئے تو پھر حقِ اطاعت کون ادا کرےگا؟۔۔۔

44:50) حقِ عظمت نہ ہونے کی وجہ سے عمل نہیں ہے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries