مجلس۶      جولائی      ۲ ۲۰۲ءعشاء   :اپنی اصلاح کی فکر لگ جائے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:03) حسبِ معمول مظاہر حق سے حضرت ابو بکر صدیق اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے فضائل ومناقب سے متعلق تعلیم ہوئی۔۔۔

02:04) بیان کے دوران بچوں کو لیکر آخر میں بیٹھنا چاہیے تاکہ بیان میں خلل نہ ہو۔۔۔

09:10) کب ہم اپنے اخلاقِ رزیلہ کی اصلاح کرائیں گے ؟کب غصے کا علاج کرائیں گے؟کب بدنظری سے بچیں گے؟۔۔۔ہمارا فرض بنتا ہیکہ ہم اصلاح ِ اخلاق پڑھیں ۔۔۔

11:57) نظر کی حفاظت نہ کرنے کی وجہ سے اس موبائل نے ہمیں رسوا کر دیا ہے اور اس موبائل نے ہمیں اُلو بنا دیا ہے ساری دُنیا کی خرافات اس موبائل میں ہیں۔۔۔

13:38) ایک گناہ ہمیں آسمان سے زمین پر گِرادیتا ہے۔۔۔

14:16) گناہ کرتے ہوئے شرم نہیں آتی اور اس کی اصلاح کراتے ہوئے شرم آتی ہے۔۔۔

15:04) جب نظر کی حفاظت نہیں ہوگی تو پھر دل کی حفاظت کس طرح ہوگی؟۔۔۔

16:04) ایک گناہ دوسرے گناہ کو کھینچتا ہے اسی طرح نیکی بھی۔۔۔

19:50) گناہوں کی وجہ سے تقویٰ کا انجن ہٹ جاتا ہے۔۔۔

20:48) جو جس حال میں مرے گا اُسی حال میں اُٹھایا جائے گا۔۔ایک واقعہ ۔۔۔

24:15) غیبت حق العباد ہے۔ جس کی غیبت کی ہے جب تک اُس سے معافی نہیں مانگے گا، یہ گناہ معاف نہیں ہوگا بشرطیکہ جس کی غیبت کی ہے، اُس کو اطلاع ہوجائے۔

27:49) ہم گناہ کرتے کرتے تھک سکتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ معاف کرتے کرتے نہیں تھکتے۔۔۔

30:23) آپ ﷺ ہمیں دوزخ سے کھینچ رہے ہیں لیکن ہم خود ہی دوزخ میں چھلانگ لگا رہے ہیں۔۔۔

34:18) آپﷺ کے اخلاق مبارک کیسے تھے؟ہماری کوئی مجلس ایسی نہ ہو جس میں آپ ﷺ کا ذکر مبارک نہ ہو اس سے آپﷺ کی محبت بڑھے گی۔۔۔

38:38) آپﷺ کو ہم سے کوئی نفع نہیں لیکن پھر بھی آپ ﷺ کو ہم سے کس قدر محبت ہے۔۔۔ایک شاعر کا واقعہ جو داڑھی منڈا رہاتھا۔۔۔

43:15) آپﷺ کے تین حق ہیں حقِ محبت ،حق اطاعت اور حقِ عظمت اور تینوں جدا جدا ہیں۔۔۔

46:11) ماں باپ کا حق کوئی ادا نہیں کرسکتا ۔۔۔اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں والدین کی اطاعت جائز نہیں لیکن پھر بھی اُن سے بدتمیزی نہیں کرنی۔۔۔

47:30) آپﷺ کی محبت کامل یہ ہیکہ رگ رگ آپﷺ کی محبت سے چُور ہو مگر پھر بد حواس نہ ہو۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries