جمعہ بیان ۷      جولائی      ۲ ۲۰۲ء :قربانی عقل کی روشنی میں حضرت تھانوی ؒ کے ملفوظات   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

24:30) بیان سے پہلے اشعار پڑھے گئے۔۔۔

24:31) ایک عجیب وغریب لطیفہ کہ حضرت والا رحمہ اللہ کا روزانہ بیان لگتا ہے آج جو بیان لگا تھا وہ 1991 کابیان تھا اور اور عرفات کا دن تھا اور جمعہ بھی تھا اور آج بھی عرفات کا دن ہے اور جمعہ بھی ہے۔۔۔

30:23) جمعہ کا ثواب کس قدر ہے۔۔۔ہر ہر قدم پر ایک نیکی ۔۔۔جمعہ کے مسنون اعمال۔۔۔ غسل کرنا ،صاف کپڑے پہننا ،پیدل جانا ،جلد جانا،امام صاحب کے قریب بیٹھنا اور کوئی لغو حرکت نہ کرنا۔۔۔

32:21) اسلا م کی روح کیا ہے ؟اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کرنا۔۔۔

35:34) انسان کو جس کی محبت ہوگی اس کی اطاعت کرے گا۔۔۔

37:24) جب حقِ عظمت نہیں ہوگا تو پھر انسان گناہ کرےگا۔۔۔

38:59) قربانی کرناکتنا بڑا اجر وثواب ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ گناہوں سے بھی بچنا ہے عید کے دن گناہِ کبیرہ ہورہے ہیں پردے کا کوئی اہتمام نہیں اور تصویریں بنائی جارہی ہیں اور عورتوں کے بال کھلے ہوئے ہیں۔۔۔

42:25) یہ راتیں عبادت کی ہیں لیکن پوری پوری رات جاگ کر صبح کی نماز نہ پڑھنا اس سے بہتر ہیکہ رات کو سو جاؤ اور صبح کی نماز جماعت سے ادا کرو۔۔۔

45:35) سمارٹ فون کا ناجائز استعمال حرام ہے۔۔۔

47:13) جب گناہ کو گناہ نہیں سمجھیں گے تو پھر توبہ کس بات کی کریں گے۔۔۔کتنے بھی گناہ ہوجائیں اللہ تعالیٰ کے معافی کا سمندر لامحدود ہے ۔۔۔

48:24) قربانی کے فضائل ومسائل:ذی الحجہ کے دس دنوں کی فضیلت حدیث مبارکہ۔۔۔کوئی عمل بھی ان دس دنوں کے فضائل کے برابر نہیں ہوسکتا۔۔۔

50:16) قیامت کے دن جن اعضاء سے گناہ کیے ہیں وہ سب گواہی دیں گے۔۔۔

53:33) اس میڈیا نے ہمیں کیا دیا۔۔۔؟

55:22) عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت۔۔۔احادیث مبارکہ۔۔۔

56:28) ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ جب مجھے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو میں تین شکر ادا کرتا ہوں (۱)اس سے زیادہ تکلیف نہیں آئی (۲)دین کے اندرمیں نے گڑ بڑ نہیں کی(۳)میری زبان سے ناشکر ی نہیں نکلی۔۔۔

57:24) قربانی کے لیے اچھا جانور لینا چاہیے۔۔۔

59:03) قربانی سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات:قربانی کے دنوں میں قربانی سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں ہے۔۔۔

01:00:11) حضرت مجدد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر اللہ نے مال دیا ہے تو آپﷺ جن کے ہمارے اُوپر کس قدر احسانات ہیں اُن کی طرف سے بھی قربانی کرنی چاہیے۔۔۔

01:01:35) حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ باقی چیزوں میں کس قدر خرچے کرتے ہیں اور کتنی فضول خرچی کرتے ہیں لیکن اللہ کے لیے اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔۔۔

01:03:19) اِرشاد فرمایاکہ قربانی کے جانور پر جتنے بال ہوتے ہیں ہر بال کے بدلے میں ایک نیکی ملتی ہے۔۔۔

01:04:10) قربانی سے متعلق اعتراضات کرنے والوں کو حضرت والارحمہ اللہ کا جواب۔۔

01:05:51) اِرشادفرمایاکہ آپﷺ نے قربانی کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت قرار دیا حالانکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے تو بیٹے کی قربانی دی۔۔۔

01:10:18) قربانی عقل کی روشنی میں۔۔۔اللہ تعالیٰ کے احکامات میں عقل نہیں لڑائی جاتی۔۔۔

01:14:08) اللہ کا خوف سب گناہوں سے بچاتا ہے۔۔۔

01:16:28) اپنی اولاد کو مارنا ،گالیاں دینا ۔۔۔آپﷺ فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن مجھ سے سب سے زیادہ قریب وہ ہوگا جس کے اخلاق اچھے ہوں گے۔۔۔

01:17:34) قربانی عقل کی روشنی میں۔۔۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات ۔۔۔

01:27:54) جانوروں کو ذبح کرنا خلافِ رحم نہیں ہے۔۔۔

01:30:08) قربانی کرنے کی وجہ سے کتنے لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے۔۔۔یہانتکہ کفّار بھی اس سے فائدہ اُٹھاتے ہیں۔۔۔

01:31:51) بیٹے پر چُھر ی چلا دینے سے بڑھ کر اور کیا وفا داری ہے۔۔۔

01:37:20) تکبیراتِ تشریق 9ذی الحجہ کی فجر نماز سے لیکر 13ذی الحجہ کی عصر تک ایک مرتبہ پڑھنی واجب ہے۔۔۔

01:38:54) قربانی کے جانوروں پر ظلم کرنا اُن کو دوڑانا حالانکہ جانوروں کے بھی حقوق ہیں۔۔۔

01:43:08) عید کے دن کےمسنون اعمال۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries