مجلس۸      جولائی      ۲ ۲۰۲ءعشاء :حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے ملفوظات !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:57) مجنون اور جو بچے ناسمجھ ہوں جن کو پیشاب پخانے کا پتا نہ ہو تو اُن کی ذرہ سی آواز سے نماز میں خلل ہوتا ہے ایسے بچوں کو مسجد میں نہ لایا جائے سورۃ فاتحہ میں غلطی ہوجاتی ہے۔۔ہم نہیں کہتے بچوں کو نہ لاو بیان میں لانا ہے ضرور لے کر آئیں لیکن نماز میں ایسے بچوں کو لاکر دوسروں کی نماز خراب نہ کروائیں۔۔

05:44) ہمارے ہاں چار شعبے ہیں دین کے ایک تخصص یعنی مفتی بننا اور دوسرا تزکیہ نفس اور تیسرا شعبہ عالم کا بھی ہے پھر تبلیغ کا بھی الحمدللہ شعبہ ہے ۔۔

07:37) بچوں کو بیان میں ضرور لائیں مگر نماز میں خلل نہ ڈالیں ۔۔

09:57) حسب معمول تعلیم ہوئی۔۔

13:48) آج بدبخت ہیں جو انبیاء علیہ السلام اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی شان میں گستاخی کرتے ہیں ایسے لوگوں سے دوستی بھی نہیں رکھنا ہے۔۔

18:40) صدیقین کی آخری سرحد قیامت تک کھلی ہوئی ہے۔۔

20:12) کرامت حق ہے لیکن ایک ہزار کرامات سے بڑھ دین پر استقامت سے رہنا ہے اور استقامت کا کہاں سے پتا چلے گا۔۔

20:54) تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہے تعریف چار طرح کی ہے۔۔

25:43) اللہ تعالی کا دین آسان ہے ہم نے مشکل بنایا ہوا ہے۔۔

28:52) حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار حضرت شیخ نے پڑھے سیکنڑوں مجنوں تیری جاں میں ملیں۔۔

31:27) کس سے پوچھوں بہار کی باتیں اب صبا بھی اِدھر نہیں آتی تم ہی گلشن میں کیوں نہیں آتے جب صبا بھی اُدھر نہیں جاتی

32:39) جب ہم توبہ کریں گے اللہ کا پیار آئے گا تو مزہ آئے گا پھر لوگ کہیں گے کہ یہ پاگل ہے ایکسمٹ ہوگیا ہے۔۔

37:53) شیخ وہ ہے جس میں دین انبیاء علیم السلام جیسا ہو۔۔

38:16) شیخ کو صاحب حال نہ ہونا چاہیے۔۔

39:53) کسی شیخ اور مصلح کو ناز نہ ہونا چاہیے کہ ہم اصلاح کرتے ہیں یہ اللہ تعالی کا کرم ہے کہ خدمتِ خلق لے رہے ہیں۔۔

40:33) کیفیات محمودہ نفسانی بھی ہوتی ہیں اور روحانی بھی بعض دفعہ کیفیات کا نہ ہونا مجیب رحمت ہے اور ہونا مجیبِ فتنہ ہے کیونکہ پہلی دفعہ میں اپنے آپ کو ناقص سمجھتا ہے کہ انعام نہیں مل رہا ہے اور دوسری صورت میں اپنے کو کامل سمجھتا ہے کہ تکبر آجاتا ہے

43:14) اس راہ میں قدم رکھنا کون سی راہ میں اللہ کا عاشق اور دیوانہ بننے میں اور پھر خلاف طبیعت بات برداشت نہ کرنا عجیب بات ہے۔۔

45:21) جو شخص چاہتا ہے کہ میری چاہت سے ہر کام ہو تو ایسا شانِ عبدیت کے خلاف ہے۔۔۔

46:17) عقل تو تیز کرنا راہ سلوک نہیں حق تعالی کا فضل اُسی کی طرف متوجہ ہوتا ہے جو شکستگی اختیار کرتا ہے اللہ سے روتا ہے اللہ سے مانگتا ہے اور جو مل جائے اللہ سے راضی رہتا ہے۔۔

46:29) ایک بزرگ نے فرمایا کہ میں عقل دُراندیش کو اپنانے کے بعد دیوانہ حق بنا ہوں میں نے آزمایا میری عقل سے کچھ کام نہیں بنیں

46:39) ایک دن حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ تنہائی ہو اور اللہ اللہ ہو اوراُ سکے کے لیے ایک جنگل تجویذ کیا گیا کہ ایک جھونپڑی بنا کر رہو کیونکہ بستی میں رہ کر ہجوم کی وجہ سے دل گھبراتا ہے کہ اتنے لوگ آرہے ہیں نفلی عبادت نہیں ہوپاتی لیکن ساتھ یہ بھی ہوا کہ اللہ والوں سے پوچھے بغیر کوئی کام نہ کرنا اچھی بات نہیں تو حضرت گنگوہی رحمہ اللہ سے مشورہ کیا دو وجہ سے اجازت نہ فرمائی :۔ ایک تو اس میں شہرت زیادہ ہوگی دوسرا ہمارے اکابری بزرگوں کے طریقے کے خلاف ہے۔۔

48:43) بزرگوں کے مشورہ میں بڑی برکت ہے۔۔

48:46) خلوت کے منعی یہ ہے کہ دل خدا میں لگا رہے۔۔

49:16) جلوت خلوت کے حکم میں۔۔

49:53) حضرت یحی علیہ السلام کا واقعہ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries