جمعہ  بیان ۱۵       جولائی      ۲ ۲۰۲ء    :آپس میں لڑنا دشمنوں کی سازش ہے  ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

11:44) بیان کے آغاز میں حضرت حافظ ڈاکٹر شفقت صاحب دامت برکاتہم کا بیان ہوا۔۔

28:36) حضرت شیخ کے بیان کاآغاز ہوا۔۔

31:14) دوران بیان ایک صاحب تسبیح پڑھ رہے تھے اُن کو نصیحت کہ بیان کے دوران تسبیح جیب میں۔۔۔

31:36) ذکر کے بارے میں کئی بیان ہوئے سب سے بڑا ذکر نماز اور تلاوت ہے۔۔

34:43) علماء ربانین کا سونا بھی اللہ تعالی عبادت میں می لکھتے ہیں

35:41) مومن کا دل خوش کرنا نفلی عبادت سے بھی بڑھ کر ہے۔۔

36:16) جو غصہ نافذ کرسکتا ہے اور نہیں کرتا اللہ تعالی اپنے کھاتے میں لکھیں گے۔۔

37:44) آدھا دین تو اخلاق ہے۔۔

38:06) ذکر ذاکر کو مذکور سے ملاتا ہے۔۔

38:49) تقوی والا چوبیس گھنٹے کا ذاکر ہے۔۔

39:40) بعض لوگ ذرہ سی بات پر کتنا چیختے چلاتے ہیں گالیاں دیتے ہیں لیکن نماز کوئی قضاء نہیں تہجد کوئی نہیں چھوڑتے ذکر اور تلاوت میں ناغہ نہیں لیکن اصلاح نہیں تو گالیاں۔۔

41:05) اللہ تعالی ذرہ برابر بھی کسی پرظلم نہیں کرتا اس کا کیا مطلب۔۔

45:37) نابالغ معصوم بچے جن کا انتقال ہوجاتا ہے تو ایسے والدین کے لیے خوشخبری۔۔

54:41) آج میڈیا پر آکرشوگر کوٹیڈ دین پیش کررہے ہیں۔

59:05) زنا کے کیا کیا عذاب ہیں بیان ہوچکے اللہ کا شکر ہے نامحرم کو دیکھنا حرام کردیا۔۔

01:00:09) دین نہایت ہی آسان ہے۔۔

01:02:43) مایوس لوگوں کے لیے ایک حدیث پاک۔۔

01:06:31) بڑی مونچھ کا مطلب؟

01:08:35) اگر داڑھی نہ رکھی تو داڑھی بنا کچھ کام نہ دے گا یہ گلوہ کام نہ دے گا

01:09:19) ایک بوڑھی خاتون کا واقعہ ، مشابہت سے کیا ہوتا ہے۔۔۔جو جس قوم کی تعداد بڑھائے گا اسی کے ساتھ اس کا معاملہ ہوگا! جس قوم کی شکل بنائے گا اسی کے ساتھ معاملہ ہوگا۔۔۔۔اگر حضور ﷺ نے اگر پوچھ لیا کہ میری شکل کیوں نہ بنائی۔۔۔تو کیا جواب دیں گے؟

01:10:58) دبئی کا واقعہ کہ شکل صورت غیروں جیسی ہونے سے سلام کرنے میں بھی مشکل ہوتی تھی۔۔۔کسی کو سلام کرلیا تو بعد میں معلوم ہوا کہ وہ ہندہ ہے۔۔۔سنت کے مطابق شکل بنانے کی اہمیت!۔۔۔ حضور ﷺ کی خدمت کی کسریٰ کے غلام آئے ان کی مونچھیں بڑھی ہوئیں تھیں اور داڑھی منڈی ہوئی تھی۔۔۔تو آپ ﷺ نے نفرت سے چہرہ پھیر لیا۔۔۔

01:12:50) حضرت شیخ دامت برکاتہم نے دورانِ بیان۔۔ عملی طور پر کرکے دکھایا کہ تینوں طرف سے داڑھی ایک مٹھی کتنی ہونی چاہیے ۔

01:14:15) بیان میں کسی کو ٹارگٹ کرکے بیان نہیں کرنا چاہیے، بیان کرنا ہے تو اللہ کےلیے ! اپنی نیت سے کرنا چاہیے!

01:16:18) لڑائی جھگڑا کرنے کے نقصانات پر اہم بیان۔۔۔ذرا ذرا سی بات پر قطع رحمی کرتے ہیں۔۔۔قومیت ، صوبائیت، لسانیت پر لڑنے والے کا سوء خاتمہ کا خطرہ ہے!

01:17:29) زبان اور رنگ کا فرق اللہ کی نشانی ہے۔۔۔۔لڑنے کےلیے نہیں ہے! بلکہ اس پر اور زیادہ محبت اور فدا ہونا چاہیے۔۔۔۔

01:18:19) دشمن لڑائی کراکر خود درمیان سے نکل جاتے ہیں۔۔۔۔اور لوگ آپس میں لڑتے رہتے ہیں۔۔۔

01:18:46) تفسیر معارف القرآن سے پڑھ کر سنایا۔۔۔ کہ حدیث شریف کا مفہوم ہے۔۔۔جو شخص چاہتا ہے کہ رزق میں برکت ہو اور عمر بڑھے تو وہ صلہ رحمی کرے۔۔۔زیادتی عمر سے مراد نیک صالح اولاد ہے جو قیامت تک اس کی نیکیوں کا سبب ہوگا۔۔۔اس طرح گویا عمر بڑھ گئی۔۔

01:20:37) قومیت پر لڑنے والوں کا حال بیان کیا! بڑھا چڑھا کر بات آگے بڑھاتے ہیں، عیب اچھالتے ہیں۔۔۔اوروں کے عیبوں کو اچھالنا چاہیے۔۔۔قومیت ، صوبائیت کی آگ کو پھر بڑھکایا جارہا ہے۔۔۔۔غلطی کسی کی ۔۔۔اور دکان کسی کی جلادیتے ہیں۔۔۔وہاں آخرت میں کیسی حساب دیں گے۔۔۔معاف نہیں کرتے ! ۔۔۔صبر نہیں کرتے۔۔۔آپ ﷺ کا عمل دیکھیے کہ حضرت امیر حمزہ کو شہید کرنے والے حضرت وحشی کو کس طرح معاف کیا!۔۔۔فتح مکہ پر آپ ﷺ نے کس طرح کفار کو معاف فرمایا ۔۔۔اور کس عاجزی کے ساتھ مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے۔ سبحان اللہ!۔۔۔آپ ﷺ نے صحابہ کرام کو شہید کرنے والوں کو ایک لفظ میں معاف فرمادیا۔۔۔آج ہم ماں باپ ، بھائی بہن سے لڑےہوئے ہیں۔۔۔آج کیا حال ہے کہ صوبائیت لسانیت کی وجہ سے دکانیں اور علاقے بند کروارہےہیں۔۔۔

01:28:49) ایک غزوہ کے موقع پر حضورِ اکرم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کا گذر ایک قوم پر ہوا۔ آپ صلی اﷲعلیہ وسلم نے اُن سے دریافت فرمایا کہ: {مَنِ الْقَوْمُ} آپ کی قومیت کیا ہے ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ: {نَحْنُ الْمُسْلِمُوْنَ} (سنن ابن ماجۃ، کتابُ الزہد، باب ما یرجی من رحمۃ اﷲ یوم القیامۃ، ص:۳۱۸) ہم سب مسلمان ہیں۔

01:29:26) آپس میں لڑنا دشمنوں کی سازش ہے۔۔۔زبان پر لڑ رہے ہیں۔۔۔فائر کھول رہے ہیں۔۔۔اور آپ ﷺ نے تو سکھادیا کہ ہم سب مسلمان ہیں۔۔۔۔مسجدوں میں نماز بتاتی ہے کہ ہم سب ایک ہیں۔۔۔۔ایک ہی صف میں کھڑے ہیں۔۔۔پوچھ لو وہاں حج میں سب نے مل کر طواف کیا۔۔۔(حضرت نے بہت درد بھرے انداز سے روتے ہوئے فرمایا)

01:31:32) آج ہمارا حال یہ ہے کہ ایسی لڑائی کی چیزیں آگے بڑھا رہے ہیں۔۔۔

01:32:11) آج سے کئی برس پہلے حضرت والا رحمہ اللہ نےجب حالات خراب ہوئے تھے زبان و رنگ کی وجہ سے ’’قومیت وصوبائیت اور رنگ وزبان کے تعصب کی اصلاح‘‘ کی کتاب چھوائی تھی۔۔۔اور خوب پھیلائی تھی۔۔۔اور یہ حدیث شریف خوب بیان کروائی تھی۔۔۔اور {مَنِ الْقَوْمُ} {نَحْنُ الْمُسْلِمُوْنَ} کا نعرہ لگوایا تھا۔۔۔لہٰذا جوڑنے کی بات کریں!

01:36:17) پڑسیوں کو تکلیف سے بچائے، پارکنگ کی ترتیب کا خیال رکھیں ۔۔۔اس سلسلے میں نصیحت فرمائی۔۔۔ حضرت ہردوئی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ حجرد اسود کو بوسہ دینا ثواب ہے لیکن مسلمان کو اذیت دینا حرام ہے۔۔۔لہٰذا مومن کو اذیت نہ دیں۔۔۔

01:37:50) درد بھری دعا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries