مجلس۱۷       جولائی      ۲ ۲۰۲ء فجر   :مومن کا ذکر اللہ تمام کائنات کا ذکر ہے   ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:24) طلباء کو ذکر کا پابند بنانا چاہیے اس سے روح کو تقویت پہنچتی ہے۔۔

01:57) ذکر۔۔

09:24) خزائن و شریعت و شریقت کتاب سے ملفوظ: تمام کائنات کی خدمات انسان کی تربیت میں مصرو ف ہیں۔ پس جب مومن اﷲ کہتا ہے تو تمام کائنات کی طرف سے بھی وکالۃً اﷲ کہتا ہے اور جب لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کہتا ہے تو گویاتمام کائنات کی طرف سے کہتا ہے کہ کیونکہ اس کی تربیت میں زمین و آ سمان چاند و سورج پانی اور ہوا سمندر اور پہاڑ غرض پوری کائنات کی خدمات شامل ہیں پانی اور ہوا خور شید و قمر زمین و آ سمان سب تیری خدمت میں مصروف ہیں تاکہ روٹی کا لقمہ جب تو ہاتھ میں لے تو اسے غفلت سے نہ کھائے۔

پس جب مومن نے اﷲ کہا تو ارض و فلک نے، شمس و قمر نے، بر و بحر نے ، شجر و حجر نے، چرند و پرند صحرا و سمندر سیارہ و نجوم سب نے اﷲ کہا کیونکہ اس کی پرو ر ش میں من حیث نوع انسانی سب شریک ہیں۔ اس سے صو فیاء کے اس مراقبہ کی حقیقت بھی معلوم ہوتی ہے کہ جب اﷲ کہو تو تصور کر و کہ میرے ہر بُنِ مو سے اور کائنات کے ذرّہ ذرّہ سے اﷲ نکلا، انسان نے جب اﷲ کہا تو تمام کائنات نے اﷲ کہا کیونکہ اس کی طاقت میں تمام کائنات کی خدمات شامل ہیں ۔ نیز اس حدیث شریف کا مطلب بھی واضح ہو جا تا ہے کہ جب تک روئے زمین پر ایک بھی اﷲ اﷲ کہنے والا ہو گا قیامت نہ آئے گی کیونکہ اس کی وکالت سے تمام کائنات ذاکر ہے اور جب کوئی اﷲ کہنے والا نہ رہا تو اب تمام کائنات گو یا غیر ذاکر ہو گئی اور مقصد کائنات باقی نہ رہا ۔ جب ذکر جان حیات جان کائنات نہ رہا تو کائنات کی مو ت لا زمی ہوگئی اس لیے سب درہم برہم اور فنا کر دی جائے گی۔

11:34) ذکر۔۔

17:29) مسلمان کو چاہیے زیادہ تر طاعت میں مصروف رہے۔۔

20:00) آج کا فتوی بھی اس زمانے کا تقوی ہے۔۔

22:10) شادی میں لڑکی کا کھانا خلافِ سنت ہے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries