مجلس۱۸       جولائی      ۲ ۲۰۲ء    فجر:عورتوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو  ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:22) محققین کا مسلک یہ ہے کہ اپنے نفس کے عمل میں تنگی برتے اعلی کو عمل کے لیے اختیار کرے مگر رائے اور فتوی میں وسعت رکھے کہ لوگوں کے لیے آسانی ہو جیسا کہ حدیث میں ہے کہ جو چیز تمہیں ناپسند ہو تو مشتبہ چیز کو چھوڑ دو اپنے لیے پسند نہ کرو مگر دوسروں کے لیے اسے حرام نہ قرار دو۔۔

01:47) سنت کے مطابق نکاح میں نورانیت ہوتی ہے اور یہ بھی بات ہے کہ جتنی سہولت ہوتی ہے اُتنی ہی نورانیت قلب میں ہوتی ہے۔۔

02:28) لڑکیوں کے لیے اچھے رشتے کم ملتے ہیں وجہ۔۔ لڑکیوں میں تو صرف لڑکی ہونا دیکھا جاتا ہے اس لیے یہ معلوم ہوتا ہے لڑکوں کے لیے لڑکیاں بہت ہے اور لڑکوں میں سینکڑوں باتیں دیکھی جاتی ہیں خوبصورت بھی ہو،وجاہت بھی ہو کھاتا پیتا بھی ہو عزت بھی ہو، خاندان بھی ہو عہدہ بھی ہو تو میں نے کہا اتنی شرطیں جو تم لڑکوں میں لگاتی ہو اگر یہی شرطیں عورت میں لگائی جائے تو ایک عورت بھی شادی کے قابل نہ ملے۔۔

04:07) حضرت مولانا سلیمان گھانجی صاحب رحمہ اللہ کا واقعہ۔۔

06:56) رشتے کے لیے کن چیزوں کو دیکھنا ہے۔۔ حسن کو مت ،دیکھو قبیلے کو مت دیکھو ،مال کو مت دیکھو پھر کیا دیکھنا ہے نیکی کو دیکھنا ہے دلہن تلاش مت کر آنے والی بچوں کی ماں تلاش کر۔۔

09:15) عورتوں کے ساتھ اچھا برتاو کرو۔۔

10:37) ہر صورت میں مردوں کو اپنی بیویوں کی قدر کرنی چاہیے۔۔

11:43) بیوی کو ایک جیب خرچ بھی دینا چاہیے۔۔

13:32) بیوی کا سب سے بڑا کمال۔۔

13:59) گھر کا انتظام بیوی کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔۔

14:24) بیوی کی دلجوئی بھی ضروری ہے۔۔

19:39) نبوت سے بڑھ کر کوئی درجہ موبولیت اور محبوبیت کا نہیں اس لیے کہ اس میں مساوات نہیں محض فضیلت کا انکار تو باطل ہے لہذا صاحبِ فضیلت کو فضیلت پر فخر کرنا اور دوسرے کو تحقیر کرنا یہ منع ہے۔۔

20:08) عورتوں کے اکثر عیب یہ ہیں:۔ ۱۔بعض نمازوں کی قضاء ادا نہیں کرتیں جوہر مہینے اُن سے غسل کی تاخیر کے سبب فوت ہوتی ہیں ۔

21:12) ۲۔روزے کے حقوق ادا نہیں کرتی فضول اور گناہ کی باتوں میں روزے کو خراب کرتی ہیں ۳۔پردے میں احتیاط کم کرتی ہیں جن عزیزوں سے پردہ ہے اُن کے سامنے آتی ہیں ۴۔عورتوں میں ذکر اللہ کا رواج بہت کم ہے۔۔

22:12) ذکر ہماری روح کی حیات ہے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries