مجلس۲۱      جولائی      ۲ ۲۰۲ءعصر   :بس اس دنیا میں نفس سے خوب کام لے لو       ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

04:57) وفاق المدارس کے رسالے کا ذکر کہ جس میں ماشاء اللہ اصلاح کے حوالے سے اور اسی طرح موبائل کے حوالے سے کافی نصیحت کی ہے اور لکھا ہیکہ خانقاہوں میں بھی بہت انحطا ط بڑھ گیا ہے بس بیان میں شریک ہوگئے حاضری دے دی لیکن اخلاق ایسے ہیں کہ لوگ توبہ کرتے ہیں۔۔۔

04:58) دُنیا نام ہے اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنے کا۔۔۔

07:09) الہامات ربّانی:لہذاپردیس کا رئیس ہونا اور وطن کا بھنگی ہونا کس قدر بے وقوفی کی بات ہے۔ پس اگر دین پر چلنے میں کچھ نقصان بھی نظر آتا ہو یا تکلیف ہوتی ہو، اس کو برداشت کرلو۔

08:59) گناہ نہ کرنے سے تھوڑی تکلیف ہوتی ہے لیکن اللہ تعالیٰ اس کے لیے اپنے راستے آسان کرتے ہیں۔۔۔

10:01) اپنی آرزوو ٔںکو اللہ کی مرضیات میں فنا کرنے سے جو غم دل کو ہو، سمجھ لو کہ آخرت میں سرمایہ جمع ہوگیا۔ جوشخص یہ غم برداشت کر رہا ہے، وہ وطن ِآخرت کا رئیس ہو رہا ہے۔

11:07) عاص بن وائل نے اعتراض کیا تھا اور ہڈی کو چُورا چُورا کر کہ پُھونک ماری اور کہنے لگا کہ کون اس کو دوبارہ زندہ کرےگا ؟۔۔۔تفسیروں میں لکھا ہیکہ اگر عاص بن وائل صرف اپنی ذات میں غور کرتا تو اس کو یہ اعتراض کرنے کی ضرورت ہی نہ ہوتی۔۔۔

13:19) ہر چیز کی قیمت اس کی منڈی میں لگتی ہے، ہماری نماز، روزہ، زکوٰۃ، تلاوت وغیرہ کی منڈی یہ دنیا نہیں ہے،یہاں تو اگر ہماری آنکھ سے اللہ کی محبت میں ایک آنسو نکل آیا تو دنیا میں اس کی قیمت سرکاری نل کے پانی کے برابر بھی نہیں ہے کیونکہ سرکاری نل کا پانی پی کر تو آپ پیاس بجھا سکتے ہیں، اور آنسو پینے کے لئے نہیں ہیں نہ ان سے پیاس ہی بجھے گی لیکن حق تعالیٰ کی بارگاہ میں اس آنسو کی کیا قیمت ہے! یہی آنسو،ا س پانی کے قطرے کو شہید کے خون کے برابر حق تعالیٰ کی رحمت وزن کرتی ہے۔

14:10) حرام عشق سے جو توبہ کرے گا اس کو تکلیف نہیں ہو گی؟ہوگی! لیکن یہ تکلیف اللہ تعالیٰ اپنے کھاتے میں لکھیں گے۔۔۔

15:40) نظر بازی آنکھوں کا زنا ہے اور نامحرم سے بغیر کسی شرعی عذر کے بات کرنا یہ زبان کا زنا ہے۔۔۔

15:58) پس آخرت میں قیامت کے دن ان آنسوئوں کی قیمت معلوم ہوگی جب شہیدوں کے خون کے ساتھ ان کو وزن کیا جائے گا۔

16:55) جو داڑھی رکھنے پر ہنسے تو ہنسنے دو کل قیامت کے دن رونا نہیں پڑے گا۔۔۔ترے محبوب کی یارب شباہت لے کر آیا ہوں۔۔۔حقیقت اس کو تو کردے میں صورت لے کر آیا ہوں۔۔۔

19:31) پس اس دنیا میں نفس سے خوب کام لے لو، اس پیشانی کو خالق ِپیشانی کی چوکھٹ پر رکھ دو۔۔۔

20:39) کتنے بھی گناہ ہوجائیں کوئی مایوسی کی بات نہیں ہے ،اگرسمندر کے قطروں کے برابر بھی گناہ ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ معاف فرمادیتے ہیں۔۔۔

23:13) دین آسان ہے لیکن ہم نے مشکل بنایا ہوا ہے۔۔۔

24:21) گناہ کے اندر رنگینیاں ہیں جو ایک دوسرے کو کھینچتی ہیں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries