مجلس۲۷      جولائی      ۲ ۲۰۲ءعصر  :ہماری ذات پوری دنیا میں بکھری ہوئی تھی ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:28) گناہوں کو زندگی میں ہی چھوڑنا ہے۔۔

04:00) عاص بن وائل نے ایک بوسیدہ ہڈی کو توڑا اور آپ ﷺ سے عرض کیا کہ اللہ تعالی اس کو زندہ کریں گے سورہ یسن میں ہے۔۔

05:24) ہم چاروں طرف بکھرے ہوئے تھے جتنا ہم غور کریں گے اللہ تعالی کی محبت بڑھے گی۔۔

07:15) آپ ﷺ کے تین حق ہیں۔۔

07:51) اللہ تعالی نے اپنی معرفت کے لیے ہمیں بھیجا ہے اور ذرہ ذرہ اللہ تعالی کی نشانی ہے۔۔

13:21) ہماری ذات پوری دنیا میں بکھری ہوئی تھی۔۔

14:21) یہ نشانیاں اللہ تعالی سے قریب کرنے کے لیے ہے۔

15:36) اللہ ساتھ ہیں اور ہم بدنظری کررہے ہیں۔۔

18:13) ملفوظ حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب رحمہ اللہ تین قسم کے عالم ہوتے ہیں ایک جس کے اخلاق برے ہیں ایک وہ جو سیکھ رہا ہے اور ایک وہ جو سیکھ چکا اور آگے اب سکھا رہا ہے۔۔

18:34) اسی طرح اعمی لوگ تین طرح کے ہیں:۔ ایک جس کے اخلاق برے ہیں دوسرا

19:42) محاسن اخلاق میں ایک واقعہ آیا کہ ایک آدمی اپنے چار بچوں کے ساتھ ٹرین میں چڑھا۔۔

21:35) تھوڑا صبر کرلو ہر ایک بارے میں رائے مت قائم کرو کہ یہ ایسا ہے یہ ویسا ہے جلدی مت کرو کوئی فیصلہ مت دو ۔۔

22:30) صدیق کی تین تفسیر۔۔

27:43) آج غیبت کو کیسا آسان سمجھ رہے ہیں۔۔

28:29) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں آج اتنی غیبت بڑھ گئی ہے کہ کوئی مجلس غیبت سے خالی نہیں ہوتی عوام تو عوام اب خواص بھی اس میں مبتلا ہیں۔۔۔

29:31) بھائی رک جاو کیوں ہم کسی کی غیبت کریں ہوسکتا ہے اُس نے توبہ کرلی ہو۔۔

32:34) گر گرفتار صفات بدشدی ہم تو دوزخ ہم عذاب سرمدی اسے سالکین کرام! تم جو اللہ کو ڈھونڈ رہے ہو اور اولیاء اللہ سے مُرید ہورہے ہو اللہ کی تلاش میں ہو اگر تم نے ننانوے گناہ چھوڑدئیے لیکن صرف ایک گناہ سے توبہ نہ کی کہ اگر یہ گناہ بھی چھوڑ دیا تو زندگی بے مزہ ہوجائے گی تو اگر ایک گناہ میں بھی مبتلا رہو گے تو پھر تمہیں دوزخ کی تلاش کی ضرورت نہیں، پھر تمہاری ذات خود دوزخ ہوجائے گی

33:44) ہم مردہ تھے زندہ نکلے تو مرنے کے بعد اللہ تعالی کے لیے کیا مشکل ہے زندہ کرنے میں صرف یہ سوچ لیں کہ ہم بکھرے ہوئے تھے اللہ تعالی نے جمع فرمایا اور پھر ماں کے پیٹ میں مردہ تھے اللہ تعالی نے زندہ نکالا۔۔

35:43) نہ دیکھو کسی کی وائف(Wife)ورنہ کھانی پڑے گی ویلیم فائیو (Valium 5)اور خراب ہوجائے گی تمہاری لائف(Life) اور چبھتا رہے گا اور گھستا رہے گا تمہارے جگر میں اس کا نائف(Knife)، اس لئے تقوی سے رہو۔ ...

37:33) کمر جھک کے مثلِ کمانی ہوئی کوئی نانا ہوا کوئی نانی ہوئی غالب اُن کے بالوں پر سفیدی ہوئی کوئی دادا ہوا کوئی دادی ہوئی جنکا نقشہ تھا کل جوانی کا آج لقب ہے نانا اور نانی کا کیسا دیکھا تھا ہوگئے کیسے کیا بھروسہ اس جوانی کا۔ جوانی تو اللہ پر فدا ہونی چاہیے۔۔

38:18) لیلی کی محبت میں پاگل ہوگیا۔۔ کوئی مَرا فراق سے کوئی وصال سے محفل میں اس کی میر کوئی شادماں نہ تھا۔۔

39:18) گرل فرینڈ نے بھکاری بنادیا۔۔

40:33) اللہ تعالی نے ہمیں زندگی اس لیے نہیں دی کہ ہم گٹر لائن میں اپنی زندگی کو ضائع کریں ۔۔

40:58) حضرت مولانا رومی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ اے اللہ جس آنکھوں میں آپ کا جلوہ نہیں اُس آنکھوں کو نکال کر پھینک دینا چاہیے اے اللہ جس زبان پر آپ کا نام نہیں ہے ذکر نہیں ہے درود شریف نہیں ہے ذکر نہیں ہے تلاوت نہیں ہے اُس زبان کو کاٹ کر پھینک دینا چاہیے یااللہ جو قدم گناہوں کے لیے اٹھتے ہیں اُس کو توڑ دینا چاہیے،اے اللہ جس آنکھوں میں جلوے نہیں ہیں اُس آنکھوں کو نکا ل کر پھینک دینا چاہیے،اے اللہ جس کان میں آپ کے ترانے نہیں ہیں اُس کان کو اکھاڑ کر پھینک دینا چاہیے۔اے اللہ وہ دل اس قابل نہیں ہے جس میں آپ نہیں ہیں ایسا دل محبت کے قابل نہیں ہے ایسے دل کو ٹکڑے ٹکڑے کردینا چاہیے۔۔ اور دوستوں یہ جذبات کو ابھارنے کے لیے ہیں ورنہ یہ آنکھیں نکال کر خودکشی کرنا حرام ہے لیکن یہ اپنے کو جوش دلانے کے لیے ہے اور محاسبہ کرے اور اپنی اصلاح کرائے

41:45) کباب کی مثال اور نصیحت۔۔۔۔۔

42:53) مجاہدے کی چار تفسیر۔۔

<

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries