مجلس۲۹      جولائی      ۲ ۲۰۲ءفجر :علم کے حصول کے لئے استاد کا ادب اور تقویٰ ضروری ہے 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

04:29) علم کے حصول کے لیے دو شرائط ہیں ایک استاد کا ادب اور دوسراتقویٰ کا اہتمام۔۔۔

04:30) اُستاد کی بے ادبی سے متعلق ایک طالب علم کی بات کہ آج اُس کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔۔۔

05:36) آج طلباء بھی آپس میں غیبت کرتے ہیں اور جو غیبت کرنے والے کے پاس خاموش بیٹھا رہے وہ بھی غیبت سننے والا ہے۔۔۔

07:28) حضرت والا رحمہ اللہ نے کبھی اپنے اُستاد کی شکایت نہیں کی اور پھر اللہ تعالیٰ نے اس کا انعام کیا دیا کہ فارسی کے اُستاد نے جب حضرت کی کتاب معارفِ مثنوی دیکھی تو فرمانے لگے کہ میرے بعد آپ نے کس سے فارسی پڑھی تو حضرت والا نے فرمایاکہ حضرت کسی سے نہیں تو پھر اُنہوں نے اپنی ٹوپی اُتاری اور کہا کہ آپ میرے سر پر اپنا ہاتھ رکھیں۔۔۔

10:17) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات :اِرشاد فرمایاکہ اپنی زبان اورقلم کو بے لگا م نہ ہونے دو۔۔۔

12:02) حضرت محمود الحسن گنگوہی رحمہ اللہ کے ادب کا ایک واقعہ۔۔۔

14:50) کسی مدرسے کا ذکر کہ جب بڑے چلے گئے تو پھر کیا حالت ہوئی۔۔۔

15:21) ذکرکلمہ طیّبہ۔۔۔

21:19) بعض لوگوں کو حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے اس ملفوظ پر اشکال ہوتا ہے کہ جس میں ادب نہیں تقویٰ نہیں اس سے دین کا کا م نہیں لیا جاتا حالانکہ دین کا کام تو ہرکسی سے لیا جاتا ہے تو پھراس کا کیا مطلب ہے ؟اس کا مطلب یہ ہیکہ جو دردِ دل سے دین کا کام کرنے والے ہیں وہ کم ہیں ۔۔۔

25:51) حضرت مولانازکریاصاحب رحمہ اللہ کے ادب کا ایک واقعہ۔۔۔

28:33) دینی اُستاد کو ہم سے کیا غر ض ہے وہ رات د ن ہمارے لیے ایک کیے ہوئے ہیں آج اُن کا ادب نہیں کرتے۔۔۔

30:47) ذکر اسم ِ ذات۔۔۔

36:02) دُعا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries