مرکزی بیان  ۲۸      جولائی      ۲ ۲۰۲ء :بدگمانی اور غیبت بہت خطرناک گناہ  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:33) بیان کے آغاز میں جناب سید ثروت صاحب نے اشعار پڑھے۔۔

03:44) اشعار کے درمیان نصیحت کہ خود رائی پر نہیں چلنا ۔۔۔

06:17) نصیحت کے بعد اشعار مکمل کیے۔۔

09:24) فرمایا کوئی سوئے تو اُس کو اٹھا دیا کریں اور تصویر کے بارے میں اعلان کہ کوئی بھی تصویر نکالنے کی کوشش نہ کریں۔۔

10:23) پھر جناب مصطفی صاحب سے اشعار پڑھنے کا فرمایا حضرت تائب صاحب دامت برکاتہم کے اشعار پڑھے گئے۔۔ مدینہ منورہ سے واپسی پر تاثرات پر اشعار اپنی پلکوں پر تارے سجائے ہوئے الخہ۔۔۔

19:08) ماں بچے کی مثال اور پھر ایک دعا کہ اللہ تعالی سے کسطرح دعا مانگیں۔۔

20:24) آج کل حضرت والا رحمہ اللہ کے بیانات بنگلہ دیش کے سنے جارہے تھے اور اب حرمین شرفین کے سنے جارہے ہیں ایک بیان میں سنت کے بارے میں فرمایا کہ سنت کو زندہ کرنے کا کتنا ثواب ہے۔۔۔

22:05) اصلاح اور یزکیھم کیا ہے؟

22:59) آج شوہر نہیں چاہیے بس بڑا موبائل چاہیے پھر واپس آئیں گی گھر چھوڑ کر ہی چلی گئیں آج نکاح میں پہلے شرط لگائی جارہی ہے کہ بڑا موبائل دو گے یا نہیں موبائل استعمال سے روکیں گے یا نہیں۔۔

26:17) دینی طالب علموں کا اکرام اور ان سے محبت:۔ خوش قسمت ہے جو طلباء کا اکرام کرتا ہے اور جو اُن کا اکرام کرتا ہے اُن سے ہنس بول لیتا ہے خیال رکھتا ہے تو اس میں کبھی تکبر نہیں آئے گا ان کو حقیر مت سمجھو ان کے کپڑوں پر مت جاو کہ کپڑے میلے ہیں اور ہمارے کپڑے میلے ہیں ان کے دل میں قرآن پاک ہے حدیث پاک ہے۔۔

28:14) ہم نے کبھی بے پردگی پر کسی کو حقیر سمجھ کر بیان نہیں کیا ہماری بہنیں ہیں ہم نے تو ایک شریعت کا بتایا ہے کہ شریعت کا حکم ہے اور بے پردگی کا عذاب سخت ہے۔۔

29:09) سنتوں کی بارش کریں ۔۔

30:19) حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب رحمہ اللہ فرماتے کہ اتنا سنتوں پر عمل کریں کہ ہر طرف سنت کا نور ہی نور ہو،سنتوں کی روشنی کے سامنے چان اور سورج کی روشنی کیا حقیقت رکھتی ہے۔ ۔

31:43) حضرت حکیم الامت تھانوی رحمہ اللہ کا یہاں تیرہ دن سیرت پر بیان ہوا ،حقِ محبت،حق اطاعت اور حق عظمت اب یہ بیان تیرہ دن کا آج نہیں ہوسکتا نہ یاد ہے کہ کیا کیا بیان ہوا اُس کو حاصل کرلیں۔۔

32:46) گناہوں کی وجہ سے دل مردہ ہوجاتا ہے۔۔

33:23) اِرشاد فرمایاکہ علماء وصلحا ء کی صحبت میں کبھی کبھی اپنے بچوں کو بھیج دیا کریں۔۔

34:38) ہم بچوں کی تختیوں میں کیا ڈال رہے ہیں ویڈیو گیم ارتغرل کا ڈرامہ فلمیں وغیرہ۔۔

36:47) اِرشاد فرمایاکہ بزرگوں نے لکھا ہیکہ بچے کے سامنے کوئی ایسی حرکت نہ کرو جو بے حیائی کی ہو... والدین کو نصیحت۔۔۔

39:32) ایک اہل علم نے دریافت کیا کہ حضرت ان بچوں کو علماء صلحاء کی باتیں سمجھ نہیں آتی تو کیا ان کو اس سے کچھ فائدا ہوتا ہے اس پر جواب ارشاد فرمایا کہ بہت نفع ہوتا ہے اور پھر پرنٹنگ پریس کی مثال دے کر سمجھایا۔۔

42:22) بچوں کے دماغ کی مثال پریس جیسی ہے۔۔

43:33) اس کو ایک چیز سے سمجھایا کہ ماں باپ جب گانا سنتے ہیں فلمیں دیکھتے ہیں ناچتے ہیں تو کیا اُن کا اثر نہیں ہوتا ..اثر ہوتا ہے بچہ وہی حرکتیں کرتا ہے

45:55) معصوم بچوں کے آنکھ میں ایک قسم کے کیمرے ہوتے ہیں ایسی بے حیائی کی کوئی بات نہ کریں ورنہ بچے فورا اُس کو دیکھ کر وہی حرکتیں کرتے ہیں۔۔

46:36) بدگمانی،غیبت،بہتان یہ خطرناک عمل ہے غیبت سے زیادہ خطرناک بہتان اور بہتان سے زیادہ خطرناک بدگمانی ہے۔۔

47:51) اور یہ سب شاخیں تکبر کی ہے۔۔

48:51) ایک تو دل میں وسوسہ آنا کہ اُس نے ایسا کیا ہوگا ایک ہے وسوسہ آیا اور دیہان نہیں دیا اس پر پکڑ نہیں،وسوسہ آیا اور پھر بہتان بھی لگادیا اس پر پکڑ ہے۔۔

50:50) بدگمانی سے بچا کرو ورنہ پھر جاسوسی کا مرض پیدا ہوجائے گا۔۔

51:20) والدین سے زیادہ شوہر کا حق ہے اور جائز باتوں میں شوہر کی اطاعت فرض ہے جب شوہر خوش نہیں تو واپس کرو موبائل شوہر کی خوشی کو دیکھو۔۔

52:12) اپنے سے بدگمانی اور دوسروں سے خوش گمانی۔۔

52:58) ملفوظات حضرت حکیم الامت تھانوی رحمہ اللہ کہ ایک صاحب کا خط آیا ہے کہ میرے اندر بدگمانی کا مرض ہے اس کا علاج فرمائیں حضرت نے اصلاح فرمائی:۔ کہ تو کیا تم اس کا یقین کرلیتے ہو اور کیا تم لوگوں کو بتاتے رہتے ہو اور پھر تیسرا کہ جس سے بدگمانی ہوتی ہے تو کیا اُس کے ساتھ ایسا ہی برتاو کرتے ہو اگر ان تینوں باتوں میں سے کوئی بات نہیں تو پھر مواخذہ نہیں ہوگا۔۔۔

54:28) علم کا فائدہ چاہیے تو دو باتوں پر عمل ضروری ہے:۔ اساتذہ کا ادب اور تقوی۔۔

56:01) ایک ٹرین میں ایک آدمی چار بچوں کے ساتھ سوار ہوا چاروں بچے کھیل رہے تھے اب بچے سب کو تنگ کررہے تھے سب کا دماغ خراب ہوگیا اور کہنے لگے کہ ان کی تربیت کرنے والا کوئی نہیں ان کو اخلاق کوئی نہیں سکھاتا ایک آدمی گیا اور اُن کے والد سے کہا کہ آپ ان کو کچھ بولتے نہیں کتنا سب کوتنگ کررہے ہیں وہ والد مسلسل باہر دیکھ رہا تھا تو اُس نے روتے ہوئے کہا کہ ابھی دو گھنٹے پہلے ان کی ماں کا انتقال ہوگیا ہے اب میں کیسے ان کو کہوں کہ تمہاری ماں کا انتقال ہوگیا ہے مجھ سے تو بولا ہی نہیں جارہا ان بچوں کو تو معلوم ہی نہیں کہ ان کی ماں چلی گئی تو ٹرین کے ڈبے میں سناتا ہوگیا اب کوئی پیار کررہا ہے ٹافی دے رہا ہے اب ماحول ہی بدل گیا تو ہم بھی بدگمانی سے بچیں جس سے بدگمانی ہے تھوڑا صبر کرو اللہ سے مانگو بدگمانی نہ کرو ۔۔

59:45) شیطان کے چیلے بہت ہیں ہم کیوں اُس کا ساتھ دیتےہیں۔۔

01:00:13) کسی کی آبرو ریزی کی جارہی ہے غیبت ہورہی ہے اور جو روک سکتا ہے نہیں روکتا تو یہ بھی گناہ گار ہوگا اور جو روکے کہ بھائی اُس نے توبہ کرلی ہوگی ارے بھائی اچھا گمان کرلیں کہ اُس نے توبہ کرلی ہوگی کیا حدیث پاک نہیں کہ اچھا گمان رکھو۔۔

01:03:13) آج غیبت کو شکار پور کی چٹنی سمجھا ہوا ہے۔۔

01:03:35) گر گرفتار صفات بدشدی ہم تو دوزخ ہم عذاب سرمدی اسے سالکین کرام! تم جو اللہ کو ڈھونڈ رہے ہو اور اولیاء اللہ سے مُرید ہورہے ہو اللہ کی تلاش میں ہو اگر تم نے ننانوے گناہ چھوڑدئیے لیکن صرف ایک گناہ سے توبہ نہ کی کہ اگر یہ گناہ بھی چھوڑ دیا تو زندگی بے مزہ ہوجائے گی

01:03:50) ایک صحابی سے غلطی ہوگئی زنا ہوگیا کیسے توبہ کی اور آپ ﷺ نے چار بار موقع دیا لیکن پھر بھی اپنے آپ کو سنسار کروایا کیونکہ آخرت پر صحابہ کا ایسا یقین تھا کہ آخرت پر کچھ نہیں رکھتے تھے کہ بس یہیں معافی ہوجائے تو دو غیبت کرنے لگے تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ کہاں غیبت کرنے والا اور سننے والا اور فرمایا اس مردہ گدھے میں کھاو تو کہا کہ ہم کیسے کھائیں گے تو فرمایا غیبت کرنے والا ایسا ہی ہے تمہارا بھائی خدا کی قسم جنت کی نہروں میں غوطے لگارہا ہے۔۔

01:07:02) صدیق کی تین تفسیر بیان ہوئیں۔۔

01:09:38) اے ماں بہن بہو بیٹیوں اپنے شوہر کے موبائل کی ٹو بھی مت لگائیں تجسس مت کریں۔۔

01:11:39) ایک صاحب کو سونے پر تنبیہ۔۔

01:13:04) شیخ کے ہیں چار حق رکھ ان کو یاد اطلاع و اتباع و اعتقاد و انقیاد یہ چار حق جس نے ادا کرلیے۔ ان شاء اللہ کامل ہوجائے گا

01:13:29) دو لفظ کے بیچ میں موت آجائے۔۔

01:15:47) اطلاع دیتے ہیں لیکن جو جواب ملا اُس کی اتباع نہیں کرتے ..فجر نماز نہیں پڑھتے سستی کرتے ہیں۔۔

01:18:06) قاری صاحب کا واقعہ جس نے بچے کو کہا حا کہ حلق سے نکالو حا یعنی حلوہ..بڑھیا کانپ گئی کہ میرے بچے کو مارے گا لطیفہ۔۔۔

01:20:04) واقعہ :بچوں کا درسگاہ میں چڑیا اڑانا۔

01:20:33) انقیاد کیا ہے؟

01:21:37) اخلاق رذیلہ کیا ہے؟

01:22:06) گناہ کا مختصر علاج۔۔

01:22:29) دو لفظوں میں خلاصہ۔۔

01:23:48) طالب کو شیخ کے سامنے اپنی رائے کو فنا کردینا چاہیے ،دو چیزیں لازم ہے نفع کے لیے اتباع سنت اور رضائے شیخ۔۔۔

01:26:33) اپنے امراض کو شیخ سے چھپانا نہیں چاہیے۔۔

01:27:52) اصلاح میں کوتاہی ہو تو کم از کم مشاہدہ تو کریں بڑوں کی طرح نہ رہے بلکہ بوڑھوں کی طرح رہے۔۔

01:28:52) طالب کے واسطے چار چیزوں کی ضرورت ہے۔۔

01:32:36) کچھ اعلانات ہوئے۔۔

01:33:44) ایک ضروری بات کہ گھر میں ذہن نہیں بنا ہوا ہے اور کہتے ہیں میرے شیخ نے یہ کہا اگر چہ شیخ شریعت و سنت کی بات بتاتا ہے لیکن یہ کہیں کہ علماء مفتی صاحبان یہ فرماتے ہیں شیخ کا نام مت لیں ورنہ پھر مسئلہ ہوتا ہے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries