مجلس۲۹      جولائی      ۲ ۲۰۲ءعشاء  :نیک عمل کرنے کی ہمت کی  توفیق کا نسخہ  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:49) حسب معمول تعلیم۔۔۔

03:17) ایک ہے اللہ تعالی کی عام دوستی اور ایک ہے خاص دوستی۔۔

03:45) انعام یافتہ نبین کے بعد صدیقین ہیں۔۔

05:00) انعام یافیہ نبین،صدیقین،شہدا اور صالحین

05:25) صدیق کی تین تعریف:۔ پہلا جس کا قال اور حال ایک ہو اب دھواں دار تقریر لیکن گھر میں خود شرعی پردہ نہیں کررہا۔۔

06:12) اخلاق کیسے ہیں اخلاق اور استقامت کا پتا مسجد میں نہیں چلتا،استقامت کا کہاں پتا چلتا ہے۔۔

09:05) حدیث میں ہے کہ جو اپنی بیوی اور بیٹی کو نامحرم کے پاس آنے سے نہ روکے ایسا شخص دیوس ہے۔۔۔

18:01) صدیق کی ایک تفسیر کہ جس کا ظاہر باطن سے متاثر نہ ہو۔۔۔

19:10) صدیق کی تیسری تفسیر کہ جو دونوں جہاں اللہ پر فدا کردے۔۔

20:29) تقوی اللہ کی دوستی یہ فرض ہے۔۔

21:56) بدنظری پر لعنت کی بدعا۔۔

23:46) حضرت والا رحمہ اللہ کا ملفوظ:۔ گناہ چھوڑنے اور نیک اعمال کرنے کی ہمت کی توفیق کا نسخہ خوب یاد کرلو۔ نیک اعمال کرنے کے لئے اور گناہ چھوڑنے کے لئےتین اعمال سن لیجیے (۱)نمبر ایک: خود گناہ چھوڑنے کی ہمت کیجئے، اگر ہمت نہیں کریں گے تو گناہ آپ کو پٹخ دے گا، شیطان آپ کے سینے پر بیٹھ جائے گا۔بتائواگر کوئی غنڈہ چھرا لہراتا ہوا کہے کہ حسینوں کو مت دیکھو توپھر حسین یاد آتے ہیں؟ تو سب سے پہلا کام یہ ہے کہ جیسے ہم اپنی جان بچانے کے لیے احتیاط کرتےہیں ایسے ہی ایمان بچانے کے لیے بے پردہ عورتوں کو دیکھنے سے احتیاط کریں۔ بزرگوں نے تو یہاں تک فرمایا ہے کہ برقعے والی عورتوں کو پیچھے سے بھی مت دیکھو۔۔

28:53) (۲)دوسرا ...اللہ تعالیٰ سے ہمت کی دعا کرنا اور (۳) تیسرا اہل اللہ سے دعا کروانا،خاصان ِخدا،مقبول بارگاہ الٰہی،اللہ والوں سے ہمت کی دعا کروائیے خاص کر اپنے شیخ اور مرشدسے۔۔

30:47) اس کے بعد مفتی انوار صاحب نے اشعار پڑھے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries