مرکزی بیان ۴۔ اگست       ۲ ۲۰۲ء : بیویوں سے اچھے برتاؤ کریں     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:48) بیان کے آغاز میں مفتی انوار صاحب نے حضرت مجذوب رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔

02:20) ایک ریسرچ آئی ہے کہ کفار کہہ رہے ہیں کہ آٹھ سال تک اپنے بچوں کو اسکرین سے دور رکھیں اس میں موبائل،ٹیب،سمارٹ فون،ٹی وی سب کچھ آگیا آج ریسرچ کو تو بہت مانتے ہیں تو اس کو کیوں نہیں مانتے۔۔

13:02) نماز کی اہمیت بہت ہے۔۔

15:00) نماز کی پابندی کے لیے کیا کریں۔۔

15:12) خواتین کونصیحت کہ خیال نہیں رکھتی کچھ ایام میں میں منع ہے تو جب وہ ختم ہوئے تو خیال نہیں کیا اور نماز قضاء ہوگئی۔۔

16:23) حدیث پڑھ کر سنائی :۔ حضرت عمارہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے جو فجر اور عصر نماز کی فضیلت ک ے بارے میں ہے۔۔

18:29) شدید اور اشد محبت کا الیکشن۔۔

19:44) اللہ تعالی نے سچا شیخ دیا اگر اللہ تعالی نے پوچھ لیا کہ سچا شیخ دیا تھا تو قدر کیوں نہیں کی شکر ادا کیوں نہیں کیا ناشکری کیوں کی؟اللہ تعالی نے ایسا شیخ عارف باللہ حضرت اقدس شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ دیا تھا تو گناہ کیوں نہیں چھوڑیں اصلاح کیوں نہیں کرائی۔۔

21:25) وہ شخص جہنم میں نہ جائے گا جو طلوع آفتاب سے پہلے اور غروب آفتاب کے بعد کی نماز پڑھ لی مفہوم حدیث۔۔

22:23) سرد رات کے بارے میں لہاف چھوڑا اور نماز ادا کی تو اس کے بارے میں فضیلت۔۔

23:15) جو شخص وضو میں انگلیاں کا خلال نہیں اس کے بارے میں ایک بات۔۔

24:22) آج لوگ کہتے ہیں کہ دین میں کوئی سختی نہیں ہے۔۔

24:43) شادی کے بعد ماں باپ سے زیادہ شوہر کا حق ہے اور اکڑ ایسی ہے کہ جھکنے کے لیے تیار نہیں۔۔

25:22) الارحام کا مطلب آخر کیا ہے جو نکاح کے خطبے میں پڑھا جاتا ہے کہ ساس سسر ماں باپ ہو جاتے ہیں لیکن سب بتادو صبر کا بتادو لیکن اکڑ نہیں جاتی وہی اخلاق خراب لڑنا بغیر ثبوت کے الزام غیبت اتنا غیبت پر بیان ہوا لیکن اکڑ فرعونیت نہیں جاتی یہ اکڑ ایسی نہیں جاتی یہ فرعونیت جھکنے نہیں دیتی۔۔

29:02) ساس سسر سے زبان چلانا شوہر کو ذلیل کرنا کوئی برداشت کرسکتا ہے اپنی والدین کے خلاف لیکن اب کیا کریں ہم سمجھاتے ہیں شوہر کو کہ صبر کرو ..جس شوہر کے ذریعے اللہ تعالی نے اتنی نعمتیں دیں اُسی شوہر کے خلاف باتیں اُس کو ستانا۔۔

31:36) اسی طرح موت آگئ کینہ رکھتے ہوئے دل میں برائی رکھتے ہوئے تو،ایسے لوگوں کو پھر اصلاح کی بھی ضرورت نہیں ۔۔۔

35:12) یہ جو جملہ نکلا ہے کہ دین میں سختی نہیں تو اس کا جواب۔۔۔

38:00) شیخ سے بدگمانی تباہ کرادیتی ہے۔۔۔

39:59) بدگمانی اور غیبتیں کرکے اپنی زندگی برباد مت کریں لوگوں کی آہ مت لیں۔۔

44:04) لڑکیوں کے لیے اچھے رشتے کم ملتے ہیں وجہ۔۔ لڑکیوں میں تو صرف لڑکی ہونا دیکھا جاتا ہے اس لیے یہ معلوم ہوتا ہے لڑکوں کے لیے لڑکیاں بہت ہے اور لڑکوں میں سینکڑوں باتیں دیکھی جاتی ہیں خوبصورت بھی ہو،وجاہت بھی ہو کھاتا پیتا بھی ہو عزت بھی ہو، خاندان بھی ہو عہدہ بھی ہو تو میں نے کہا اتنی شرطیں جو تم لڑکوں میں لگاتی ہو اگر یہی شرطیں عورت میں لگائی جائے تو ایک عورت بھی شادی کے قابل نہ ملے۔۔

45:24) فتاوی رحیمیہ جلد نمر ۱ صفحہ نمبر سالگرہ منانے پر فتوی جو پہلے بیان ہوچکا۔۔

48:30) اصلی شکر یہ ہے کہ ہم گناہ نہ کرے۔۔

51:38) آئینہ کی مثال اور پھر نصیحت۔۔

55:18) رسم ِ سالگرہ غیر اقوام کا طریقہ ہے اور اس سے پھر بڑا خطرہ ہے۔۔

57:20) چار اہم چیزیں۔۔

59:30) حضرت مولانا عبدالروف غزنوی صاحب نے سمارٹ فون کا ایک اور عذاب بتایا ۔۔

01:01:27) سنت کے مطابق نکاح میں نوارنیت ہوتی ہے..ملفوظ حضرت تھانوی رحمہ اللہ۔۔

01:02:23) دو وجہ سے مردوں کو اپنی بیوی کی قدر کرنی چاہیے۔۔

01:05:42) بیوی کو جیب خر چ بھی دینا چاہیے یعنی خرچے سے الگ ایک جیب خرچ الگ دینا چاہیے جس کا کوئی حساب کتاب نہیں لینا چاہیے۔۔

01:09:14) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا دوستوں کو ایک مشورہ۔۔

01:09:59) بیوی کا سب سے بڑا کمال۔۔

01:10:37) گھر کا انتظام بیوی کے ہاتھ میں رکھنا چاہیے حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ محض ایک مشورہ ہے۔۔

01:12:07) بیوی کی دلجوئی کرنا۔۔

01:13:01) خانگی مفادات سے بچنے کا ایک حل۔۔

01:17:45) جوائنٹ فیملی سسٹم میں ساتھ رہنے والوں کو ایک اہم اور درد بھری نصیحت۔۔

01:21:37) عورتوں کے اکثر عیب یہ ہیں:۔ ۱۔بعض نمازوں کی قضاء ادا نہیں کرتیں جوہر مہینے اُن سے غسل کی تاخیر کے سبب فوت ہوتی ہیں ۔ ۲۔روزے کے حقوق ادا نہیں کرتی فضول اور گناہ کی باتوں میں روزے کو خراب کرتی ہیں ۳۔پردے میں احتیاط کم کرتی ہیں جن عزیزوں سے پردہ ہے اُن کے سامنے آتی ہیں ۴۔عورتوں میں ذکر اللہ کا رواج بہت کم ہے۔۔ ذکر ہماری روح کی حیات ہے۔

01:25:59) پردہ سے متعلق کہ احتیاط نہیں کرتی..شادی بیاہ میں سج دھج کے جائیں گی اور مرنے میں بھی کسی کے جاتی ہیں تو سج دھج کے جاتی ہیں اور شوہر کے لیے بناو سنگھار سمجھنا نہیں آتا۔ عورتوں کے لیے جائز نہیں کہ بلا اجازت شوہر کی چیز چندے میں دے دیں اور جو چیز اُن کی ملک ہو اگر چہ بلااجازت اُس کا دینا جائز ہے مگر حضور ﷺ نے فرمایا کہ عورت شوہر سے مشورہ کرکے دے۔ عورتوں کی اصلاح کا طریق۔۔ فرمایا کہ یہی کافی ہے کہ دینی کتابوں کا مطالعہ کرتی رہیں۔۔

01:28:56) بیوی کی محبت دنیا تو ہے لیکن مباح بلکہ محمود ہے لیکن اس شرط کے ساتھ کہ دین سے غافل نہ ہو بیوی کے ساتھ محبت کا ہونا عین مطلوب ہے جب تقوی بڑھتا ہے تو بیوی سے محبت بڑھ جاتی ہے۔۔

01:36:43) ایک صاحب نے دریافت کیا کہ اگر میں بال بچوں کے سامنے ذکر میں کبھی کبھی باتوں میں مشغول رہے تو جلوت تو مضر نہیں اس پر ارشاد فرمایا کہ ان کے ساتھ باتوں میں اور دوستوں کے ساتھ باتوں میں بڑا فرق ہے بہت سے گناہ دوستوں کی رعایت سے ہوجاتے ہیں ۔۔

01:37:26) بچوں اور دوستوں میں فرق۔۔ حضرت مجدد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک گھر میں بیٹھے رہنا بیوی بچوں سے بات کرنا یہ بھی ایک درجے کی خلوت ہے۔۔

01:39:37) قطع تعلق پر اہم نصیحت۔۔

01:44:07) چند اہم اعلانات۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries