اتوار مجلس۷۔ اگست       ۲ ۲۰۲ء : دو کام: خدا کا خوف اور زبان کی درستگی !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

20:11) بیان کے آغاز میں اشعار پڑھے گئے۔۔

28:14) جس کو اللہ کا خوف مل گیا وہ اللہ تعالی کا پیارا بن گیا۔۔

28:49) جتنے دین کے شعبے ہیں سب کو کس طرح رہنا ہے اخلاص کیسے آئے گا اُس کے بارے میں بیان ہوچکا اور اس کاحل اللہ تعالی کا خوف ہے اللہ تعالی کا خوف ہوگا تو ہر چیز سے بچے گا۔۔

29:44) یااللہ معاف فرمادیں لیکن پتا ہی نہیں کہ غیبت ،بہتام کتنا بڑا گناہ ہے۔۔

30:26) تکبر کیا ہے؟

31:47) ڈر کیا ہے؟

33:34) بیوی کی کتنی خطاوں کو معاف کرنا ہے۔۔

36:13) حق محبت،حق اطاعت اور حق عظمت۔۔

37:58) ٹخنہ مت چھپاو ٹخنہ چھپانے والوں سے اللہ تعالی محبت نہیں فرماتے۔۔

40:20) ڈر کی حقیقت یہ ہے جو ہمیں گناہوں سے روکے۔۔

41:33) گناہوں کا زہر ہم کھا رہے ہیں ہمارے اخلاق کیسے ہیں؟یہی ہے ڈر کہ ہر چیز پرنظر۔۔

42:02) رسم مہندی،رسم حنا خود کہتے ہیں رسم اور رسم کیا ہے ؟

46:11) موت کیا چیز ہے ایک محبوب کو دوسرے محبوب سے ملادینے کا پل ہے۔۔

47:14) خرّم آں روز کزیں منزلِ ویراں بروم راحتِ جاں طلبم و از پئے جاناں بروم آج وہ مبارک دن ہے کہ میں ویرانۂ دنیا سے اپنے مولیٰ کے پاس جارہا ہوں ۔ اب میری جان کو راحت مل جائے گی کہ آج میں اپنے محبوبِ حقیقی کے پاس جارہا ہوں ۔

48:03) جب اللہ کا پیار دنیا سے جاتا ہے میرا عاشق جب آتا ہے تو راضیہ ہوتا ہے، خوش ہوتا ہے۔ اور سنئے، اللہ ایک خبراور دیتے ہیں کہ تو مرضیہ بھی ہے، میں بھی تجھ سے خوش ہوں ، تو میرا پیارا بھی ہے، تومجھ سے خوش، میں تجھ سے خوش، میں تیرا پیارا تو میرا پیارا۔۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں فَادْخُلِیْ فِیْ عِبَادِیْ اب تم جنت میں جارہے ہو لیکن دیکھو پہلے جنت کی نعمتوں میں مشغول نہ ہوجانا۔جن کے صدقہ میں تمہیں جنت ملی ہے پہلے میرے ان اولیاء سے، میرے خاص بندوں سے، میرے عاشقوں سے ملو ۔

49:26) اللہ کا ڈر ہوگا تو رسم میں نہیں جائے گا،بیوی کو نہیں مارے گا،سود نہیں لے گا،رشوت نہیں لے گا۔۔

49:45) ایک ہے اللہ کی محبت اور ایک ڈر دونوں میں فرق۔۔

50:21) دوزخ اور قبر کا عذاب حق ہے۔۔

52:06) رسم کسے کہتےہیں؟

53:15) توبہ کے بھروسے پر گناہ کرنا بڑی بیوقوفی ہے۔۔

55:27) تین قسم کے لوگوں کو چار قسم کا عذاب۔۔

56:59) مہنگائی کی ایک اور وجہ۔۔

58:12) سی او کے ڈر سے کیسے کام کرتے ہیں دفتر میں مینجر کے ڈر سے کیسے رہتے ہیں تو اللہ کا خوف ہوگا تو پھر کیسے ہم گناہ کریں گے؟

01:04:22) ’’اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ‘‘ (پارہ: ۲، سورہ بقرہ) اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں کبھی محبوب بنالیتے ہیں۔ اے اللہ! میں آئندہ ہر گز گناہ نہ کروں گا، جان دے دوں گا مگر آپ کو ناراض نہ کروں گا لیکن باوجود پوری کوشش کے پھر اس کی توبہ ٹوٹ جاتی ہے۔

01:06:45) اصلاح کس کو کہتےہیں؟

01:08:58) آج ایک بات بہت چلتی ہے کہ حج گروپ میں سب بھائی بہن ہوجاتے ہیں یہ منہ بولا بھائی منہ بولی بہن کچھ نہیں ہوتا۔۔

01:11:14) زیادہ بولنے سے دل میں بے رونقی پیدا ہوتی ہے ۔۔

01:13:52) نامحرم دیکھنا حرام ہے چاہے وہ بھابی ہو۔۔

01:16:45) حج کے واپسی کے بعد دعوت کا ایک سلسلہ بن گیا ہے اور پھر اس دعوت میں پردہ بھی نہیں۔۔

01:18:54) دل صحیح تو سب اعضا ء صحیح کام کرتے ہیں۔۔۔

01:21:14) حضرت تھانوی رحمہ اللہ :خوف کو دل میں بٹھانے کا گُر۔۔

01:26:49) زبان کے بیس گناہ۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries