مجلس۷۔ اگست       ۲ ۲۰۲ء  عشاء : شیخ کامل کی اشد ضرورت  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:05) حسب معمول کتاب سے تعلیم ہوئی۔۔

03:20) آج کے درس قرآن کا ذکر کہ مفتی فرحان صاحب نے دو تین واقعات بیان کیے۔۔ ایک یہ آپ ﷺ سے کسی صحابی نے عرض کیا قیامت کب آئے گی الخہ ۔۔۔ المرء مع من احب۔۔

06:55) مصطفی صاحب سے حضرت شیخ نے اشعار پڑھنے کا فرمایا صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کی شان میں شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے گئے وہ ایماں آج کیسے پاسکے گا کوئی ربانی تجلی گاہ جو جاں تھی اسی روح منور سے ہر اک مومن کو ہوتی تھی عطاء معراجِ روحانی مبارک ان کی آنکھوں کو کہ جن آنکھوں نے دیکھے تھے نبی کے چہرۂ انور پہ جلوہ ہائے ربانی جنہوں نے مال و زر بھی آبرو بھی جان بھی دے دی کوئی جانے گا کیا ان کا مقامِ کیفِ احسانی

10:37) اشعار:۔ ہمیشہ ہر صحابی راہِ سنت کا تھا شیدائی وہ دیوانے تھے لیکن خاک پا تھی ان کی فرزانی یہ کیسا معجزہ تھا دوستو! شانِ رسالت کا شتربانوں کو بخشے جس نے آدابِ جہانبانی

12:38) اشعار:۔ خدا ان سے ہے راضی اور وہ رب سے ہوئے راضی شہادت اس حقیقت پر ہیں خود آیاتِ قرآنی نبی کے چہرۂ انور پہ جلوہ ہائے ربانی جنہوں نے مال و زر بھی آبرو بھی جان بھی دے دی کوئی جانے گا کیا ان کا مقامِ کیفِ احسانی صحابہ کی محبت کو بھی ہم ایمان سمجھتے ہیں کہ اُن کے دم سے اُمت کو ملی تعلیمِ قرآنی صحابہ کی حیاتِ باوفا تاریخ ایماں ہے جو اخترؔ دے رہی ہے رات دن پیغامِ ایمانی

17:35) بیان کا آغاز ہوا۔۔

18:47) اللہ والوں کے ساتھ کتنا ساتھ رہنا ہے۔۔

20:16) آج کتنا کتنا لوگ وقت لگاتے ہیں لیکن کہتےہیں فائدہ نہیں ہوتا۔۔

22:14) مقصود اللہ کی ذات ہے۔۔

23:47) آج پتا نہیں کرنا کہ اللہ والے کی نشانی کیا ہے؟

26:48) نسبت کس چیز کا نام ہے؟

28:52) بدنظری کرنے والے کو خواتین بھی بدعا دیتی ہیں گالیاں دیتی ہیں کیسا نالائق ہے حیاء نہیں اس کی ماں بہن نہیں ہے کہ سفید داڑھی رکھ کر بھی بدنظری کررہا ہے یہ ایسا عذاب ہے۔۔

30:37) خالی سمعنا کام نہ آئے گا سمعنا وہ قبول ہے جس کے بعد اطعنا ہو۔۔۔

33:59) چار قسم کا مجاہدہے۔۔

35:21) آج ہر وقت میڈیا کا نعرہ لگانے والوں کو پیغام۔۔

37:27) آج کہتے ہیں کہ حافظ بناو،عالم بناو تو کھائے گا کہاں سے؟

42:07) شیخ کامل کی اشد ضرورت نیا مضون جو پہلی بار بیان ہوہورہا ہے۔۔

45:54) بیٹیاں ہمارے اوپر بوجھ ہیں؟جو اُن کو نامحرم کے ساتھ کھلا چھوڑا ہوا ہے۔۔

47:33) شیخ کامل کی اشد ضرورت کا بقیہ حصہ بیان ہوا۔۔

52:20) بے حیائی کی وجہ سے طرح طرح کی بیماریاں آئیں گی۔۔

54:46) مومن کی آبرو ریزی کا گناہ۔۔

59:35) اس طریق میں محبت شیخ اور طریق شیخ بہت فائدے مند ہے۔۔

01:01:23) مرید کو شیخ کی صحبت میں ایک مدت رہنا ضروری ہے۔۔

01:10:02) وقت لگانے والوں نصیحت۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries