مجلس۸۔ اگست       ۲ ۲۰۲ءعشاء : انعام یافتہ لوگ     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:28) مظاہر حق سے تعلیم ہوئی۔۔۔

03:29) مولانا محمد کریم صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ ترے عاشقوں میں جینا ترے عاشقوں میں مرنا ہے اسی طرح سے ممکن تری راہ سے گذرنا کبھی دل پہ صبر کرنا کبھی دل سے شکر کرنا یہ تری رضا میں جینا یہ تری رضا میں مرنا مری عبدیت پہ یارب یہ ہے تیرا فضل کرنا یہی عاشقوں کا شیوہ یہی عاشقوں کی عادت کبھی گریہ و بکا ہے کبھی آہِ سرد بھرنا یہی عشق کی علامت یہی عشق کی ضمانت کبھی ذکر ہو زباں سے کبھی دل میں یاد کرنا مری زندگی کا حاصل مری زیست کا سہارا ترے عاشقوں میں جینا ترے عاشقوں میں مرنا مجھے کچھ خبر نہیں تھی ترا درد کیا ہے یارب ترے عاشقوں سے سیکھا ترے سنگِ در پہ مرنا مرا ہر خطا پہ رونا ہے یہی مری تلافی تری رحمتوں کا صدقہ مرا جُرم عفو کرنا کسی اہل دل کی صحبت جو ملی کسی کو اخترؔ اسے آگیا ہے جینا اسے آگیا ہے مرنا

12:20) کسی اہل دل کی صحبت جو ملی کسی کو اخترؔ اسے آگیا ہے جینا اسے آگیا ہے مرنا جینا اور مرنا کیا ہے؟۔۔۔نماز ،روزہ ،ذکر وغیرہ کر کہ جینا ہے اور گناہ نہ کر کہ مرنا ہے یعنی نفس کو مارنا ہے۔۔۔

15:01) تین نعمتوں کے بغیر کوئی اللہ والا نہیں بن سکتا یعنی اللہ کا فضل ،رحمت اور مشیّت۔۔۔

16:53) نفس کی حرام خواہشات نہیں ماننی۔۔۔ عارفاں زانند ہر دم آمنوں کہ گذر کردند از دریائے خوں

19:00) بعض لوگ شیخ تو رکھتے ہیں لیکن بغیر شیخ کے ہوتے ہیں۔۔۔

25:02) حضرت علامہ انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ کی اپنے اُستا د سے ولہانہ محبت کا ذکر۔۔۔

27:34) آج ہم اپنے شیخ سے مشورہ نہیں کرتے۔۔۔

29:01) حضرت والا رحمہ اللہ کا اخلاص۔۔۔

30:29) حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ کا تصوف سے متعلق ایک مولانا کو جواب۔۔۔

34:47) آج ہمارے دل سے بت کون نکالے گا؟علماء کرام اللہ والے نکالیں گے۔۔۔

35:37) حضرت مولانا ماجد علی صاحب رحمہ اللہ حضرت مولانا گنگوہی رحمہ اللہ سے کس طرح بیعت ہوئے۔۔۔

37:13) حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ کا تصوف سے متعلق ایک مولانا کو جواب۔۔۔

38:24) انعام یافتہ کون لوگ ہیں۔۔۔

40:03) نہ کتابوں سے، نہ وعظوں سے، نہ زر سے پیدا دین ہوتا ہے بزرگوں کی نظر سے پیدا اللہ والوں کی نظر سے کیا ہوتا ہے۔۔۔

45:38) حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ کا تصوف سے متعلق سوال کا جواب۔۔

50:03) نفس خود را کش جہانے زندہ کن خواجہ را کشتہ ست او را بندہ کن

51:54) آپﷺ جیسا نہ کوئی تھا نہ کوئی ہے اور نہ کوئی ہوگا۔۔۔

53:57) آپﷺ کی سنتوں کو زندہ کریں۔۔۔

01:02:33) مونچھوں سےمتعلق نصیحت۔۔۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ مونچھ نہیں تو کچھ نہیں حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایاکہ غلط سنت نہیں تو کچھ نہیں۔۔۔

01:05:40) اللہ والا کون ہے؟۔۔۔

01:06:48) ایک سنت کو زندہ کرنے سے سو شہیدوں کا ثواب ملتا ہے۔۔۔

01:07:50) معارف القرآن سورہ ال عمران کی آیت قل إن كنتم تحبون الله فاتبعوني يحببكم الله ويغفر لكم ذنوبكم ...کی تفسیر۔۔۔

01:10:26) فتاوٰی رحمیہ جلد نمبر ایک صفحہ ۱۹۶ سے سنت کی اتباع سے متعلق مضمون۔۔۔

01:11:37) اگر آج اُمت سنت کے راستہ پر آجائے تو اس کی دوری حضوری سے تبدیل ہوجائے اور تمام مسائل حل ہوجائیں۔ میرے اشعار ہیں ؎ مؤمن جو فدا نقش کفِ پائے نبی ا ہو ہو زیرِ قدم آج بھی عالَم کا خزینہ گر سنتِ نبوی کی کرے پیروی اُمت طوفاں سے نکل جائے گا پھر اس کا سفینہ اور اتباعِ سنت کی عظمت پر ایک شعر تو حق تعالیٰ نے احقر سے ایسا کہلوادیا جو بین الاقوامی شہرت یافتہ اور اکابر علماء کا پسندیدہ ہے۔ بعض احباب نے کہا کہ اتباعِ سنت پر اس سے زیادہ اچھا اور اثر انگیز شعر نظر سے نہیں گذرا اور ماریشس کے سفر کے دوران احقر نے دیکھا کہ وہاں کی جامع مسجد میں بھی لکھا ہوا تھا۔ میرا وہ شعر یہ ہے ؎ نقشِ قدم نبی ﷺ کے ہیں جنت کے راستے اللہ ﷻسے ملاتے ہیں سنت کے راستے

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries