مجلس۱۰۔ اگست       ۲ ۲۰۲ءعشاء   :اللہ کے لئے آپس میں محبت کرنے کا انعام 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:49) جناب مصطفٰی مکی صاحب نے حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ شبِ صحرا مہیب سنّاٹا یا صدورِ گناہ سے دل کی موت ہو جیسے زندگی پہ محیط تنگ ہونے لگے فضائے بسیط پڑگئی طول و عرضِ صحرا پر پتّے پتّے پہ مُہرِخاموشی وسعتِ ارض پر اندھیروں کو ظلمتوں میں ہدایتوں کے چراغ تکتے ہیں آسمان کے تارے کفر کے گھر میں نور کے پارے مشترک تجھ میں اور مجھ میں ہے تو بھی تنہا سکوتِ صحرا میں ایک ہی وصف اے شبِ صحرا بزمِ دنیا میں مَیں بھی ہوں تنہا تجھ کو لیکن بھلا نصیب کہاں جو ہے خود ایک انجمن تنہا جو ہے میرا رفیقِ تنہائی جس کی تنہائی عالم آرائی وہ سلامت رہے ہزار برس جس کی اِک اِک ادا حیات فروز جس کا اِک اِک نَفَس ہزار حیات بن گئی وصل جس سے ہجر کی رات وہ جو آتا ہے میہماں بن کر جو نگاہوں سے دُور ہو کر بھی جب کبھی دل اُداس رہتا ہے ہر گھڑی دل کے پاس رہتا ہے ایسا محبوب کوئی دکھلائے جو ہو موجود دل کی دھڑکن میں ہو جو ہر دم دلِ حزیں کا حبیب رگِ جاں سے بھی ہو زیادہ قریب

01:49) کوئی ہو یا نہ ہو ہم اللہ کے لیےیہاں جمع ہوئے ہیں۔۔۔

13:17) معارف القرآن جلد نمبر تین سے اللہ تعالیٰ کی مختلف نشانیوں سے متعلق مضمون بیان کیا۔۔۔

19:05) شیخ سے قریب رہتے ہوئے بھی فائد ہ کیوں نہیں ہوتا ۔۔۔

20:42) معارف القرآن جلد نمبر تین آیت ولقد خلقنا الإنسان من سلالة من طين۔۔۔الایہ کی تفسیر۔۔۔

24:57) لڑکیاں آج کیوں خودکشی کرتی ہیں وجہ کیا ہے؟وجہ موبائل ہے۔۔۔

26:10) تفسیر۔۔۔

27:48) تخلیقِ انسانی کے سات اسٹیج۔۔۔

31:46) تفسیر۔۔۔حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ایک عجیب استدلال۔۔۔

35:04) جب شریعت میں ڈگریوں کا منع نہیں تو پھر ہم کیوں منع کریں۔۔۔

36:47) ہمارا مقصدِ حیات کیا ہے بس پیسے کمانے کے چکر میں ہیں اصلاح کی کوئی فکرہی نہیں۔۔۔

37:53) نفس شیطان کا بھی باپ ہے۔۔۔ 42:52) ہمیشہ صفائی معاملات ہونے چاہیے۔۔۔

43:39) سورہ عبس کی تفسیر۔۔۔

44:39) ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جو کسی اللہ کے ولی سے دوستی کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے اولیاء کے قلوب کو ہر وقت لطف و کرم سے دیکھتے ہیں۔

47:06) سچے اللہ والے کے دل میں نقطے برابر ہی اپنی جگہ بنا لو۔۔۔

49:13) اللہ کے عشق کی آگ دل سے دل میں لگتی ہے۔۔۔

51:58) شیخ سے اصلاح کیوں نہیں کراتے۔۔۔

53:28) اس کی شرح علامہ ابن حجر عسقلانی نے شرحِ بخاری میں ان الفاظ سے فرمائی ہے اِنَّ جَلِیْسَھُمْ یَنْدَرِجُ مَعَھُمْ اﷲ والوں کے پاس بیٹھنے والے انہی کے ساتھ مندرج ہوتے ہیں، اﷲ والوں کے پاس بیٹھنے والوں کو اﷲ ان ہی میں لکھ لیتا ہے، فِیْ جَمِیْعِ مَایَتَفَضَّلُ اللّٰہُ بِہٖ عَلَیْھِمْ اِکْرَامًا لَّھُمْاور وہ تمام مہربانیاں جو اﷲ والوں پر برستی ہیں اﷲ ان کے ساتھیوں کو بھی دے دیتا ہے

55:49) اللہ کے لیےآپس میں محبت کرنے کا انعام۔۔۔

57:57) اللہ والی محبت کی پانچ شرائط (۱)…وہ محبت کسی غرضِ نفسانی کے لئےنہ ہو۔ (۲)…دنیا کی دولت اور مال ومتاع حاصل کرنے کے لئے نہ ہو۔ (۳)…کسی معاوضے اور بدلہ کی امید پر نہ ہو۔ (۴)…کسی دنیاوی لذت کے لئے نہ ہو۔ (۵)…بشری تقاضہ سے پاک ہو۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries