مجلس۱۱۔ اگست       ۲ ۲۰۲ءفجر   :عقلمند وہ ہیں جو اللہ کی ذات میں غور نہیں کرتے!  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:31) آفتاب نسبت مع اللہ کتاب کا تذکرہ۔۔

02:28) ایک تخصص طالبعلم جن کی والدہ بہت بیمار ہیں اُن کے والد اور والدہ نے منع بھی کیا کہ مت جاو لیکن پھر بھی آگئے مشورہ کیا تو کل اُن کو بتایا کہ آپ بعد میں بھی تخصص کرسکتے ہیں ابھی آپ کی والدہ کو کوئی دیکھنے والا نہیں آپ کو تو آنا ہی نہیں چاہیے آپ فورا واپس جائیں۔۔

07:22) موبائل کا نشہ ایسا ہے کہ اس نے سب نشوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔۔

09:07) عقل مند وہ ہیں جو اللہ تعالی کی ذات میں غور نہیں کرتے بلکہ جو نشانیاں بکھیر دی اس پر غور کرتے ہیں۔۔

09:50) گناہوں کی نحوست کی وجہ سے سب سے پہلا عذاب عقل پر آتا ہے۔۔

11:55) حضرت مولاناشاہ عبدالغنی صاحب رحمہ اللہ کی عاشقانہ عبادت:۔ میرے مرشد شاہ عبدالغنی رحمۃ اﷲ علیہ رات کو تین بجے تہجد کے لیے اُٹھتے تھے اور سجدے میں بہت روتے تھے اور ماشاء اﷲ کئی پارے پڑھتے تھے، پانچ پارے تو ہمیشہ پڑھتے تھے، کبھی کبھی دس پارے بھی پڑھ لیتے تھے، مناجاتِ مقبول کی ساتوں منزل، قصیدہ بردہ مکمل، بارہ تسبیح مکمل اور اتنی عبادت کے بعد پھر اشراق بھی۔

12:24) حضرت پھولپوری رحمہ اللہ کا واقعہ کہ اپنا نام بھی بھول گئے:۔ ایک مرتبہ اشراق کے بعد حضرت کے پاس ایک شخص آیا کہ حضرت اس کاغذ پر دستخط کر دیں، کوئی ضروری سرکاری کاغذ تھا، اب حضرت آنکھ بند کرکے اپنا نام یاد کر رہے ہیں، نام ہی یاد نہیں آرہا، پھر حضرت نے خود اس آدمی سے پوچھا کہ بھئی میرا نام تو بتاؤ، انہوں نے کہا کہ آپ کا نام عبد الغنی ہے، حضرت نے دستخط کردئیے لیکن وہ آدمی مارے ڈر کے وہاں سے بھاگ گیا۔ جب میں اعظم گڑھ گیا تو انہوں نے مجھے بتایا کہ حضرت پر ایسے حالات بھی گذرے ہیں کہ اپنا نام بھی یاد نہیں آیا تو اﷲ تعالیٰ کے نام کی لذت کو سارا عالم نہیں سمجھ سکتا۔ اﷲ کے نام کی مٹھاس کو شکر کیا جانے؟

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries