مرکزی بیان ۱۱۔ اگست       ۲ ۲۰۲ء  :دو کام :شریعت پر عمل اور گناہوں سےبچنا  !  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:37) بیان کے آغاز میں مفتی انوار صاحب نے شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کی کتاب فیضانِ محبت کتاب سے اشعار پڑھے :۔ اے مری آہ بے نوا تو نے کمال کردیا عالم ہجر کو مرے تو نے وصال کردیا یعنی ہماری آہ کو واقف حال کردیا اپنا جہاں دکھا کے یوں محوجمال کردیا میری نظر میں یہجہاں خواب و خیال کردیا

02:12) اشعار:۔ میرا پیام کہہ دیا جاکے مکاں سے لامکاں اے مری آہ بے نوا تو نے کمال کردیا میرے قویٰ تو اس قدر ہوتے ابھی نہ مضمحل اے دل مبتلائے غم تو نے نڈھال کردیا ذوق طلب بھی مختلف دہر میں دیکھتا رہا اخترؔ بے قرار نے تیرا سوال کردیا

06:05) صحت کے لیے دعا کی درخواست کے شام سے انفیکشن ہوگیا اور سب کے لیے دعا کی درخواست۔۔

07:06) بیان کا آغاز ہوا۔۔

08:29) تکبر،خود رائی،بہتان غیبت پر کئی بیان ہوا تو وقت نکال کر سنیں ..کیا کہتے ہیں کہ اصلاح کا وقت نہیں ملتا۔۔

09:15) کھانے پینے کا وقت ہے،چائے کا وقت ہے،تیار ہونا ،صحت کی فکر بیوی بچوں کے پاس جانا سب کا وقت ہے بس اصلاح کا وقت نہیں۔۔

12:35) حضرت علامہ سید سلیمان ندوی صاحب رحمہ اللہ نے فرمایا تھا حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ سے کہ کچھ نصیحت فرمادیں تو حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اپ جیسے عالم فاضل کو مجھ جیسا طالب علم کیا بتاسکتا ہے لیکن جو اپنے بڑوں سے سنا ہے اسی کی تکرار کرتا ہوں کہ تصوف نام ہے اپنے کو مٹادینے کا۔

14:10) ہمیں مٹنا پسند نہیں ہے۔۔

16:58) فَمَنْ يُّرِدِ اللّٰہُ اَنْ يَّہْدِيَہٗ يَشْرَحْ صَدْرَہٗ لِلْاِسْلَامِ جس کا اللہ نے ارادہ فرمالیا تو وہ مرید نہیں ہوگا؟ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جس کو میں مراد بناتا ہوں، جس بندے کی ہدایت کا میں ارادہ کرتا ہوں وہ میرا مراد ہوتا ہے اور میں جس کو اپنا مراد بناتا ہوں وہ میرا مرید یعنی ولی اللہ بن کے رہے گا۔

18:28) صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے عرض کیا کہ اور سینے کے کھلنا کیا ہے؟

27:44) چھوٹے بچے جنکا انتقال ہوجاتا ہے اُن کو کیا کیا اللہ تعالی انعامات دیں گے۔۔

28:17) شیخ سے ہمیں فائدہ کیوں نہیں ہوتا۔۔

29:19) آج جو آسان ہو ہم اُس پر فورا عمل کرتے ہیں لیکن صبر در گذر کرنا بھی تو سنت ہے اس پر ہم عمل کیوں نہیں کرتے پلیٹ صاف کرنے کی سنت پر الحمدللہ سنت ہے اور عمل بھی ہے لیکن در گذر کرنا بھی سنت ہے تو اس پر عمل کرنا سنت ہے اُس پر عمل کیوں نہیں۔۔

33:11) سنتوں پر بیان:۔ قل ان کنتم

35:37) ایک بہروپیا کا واقعہ جس نے بادشاہ عالمگیر کو اللہ والے کی نقل کرکے دکھایا تو اس پر اللہ تعالی نے فضل فرما کر جذب فرمالیا، اور حقیقی اللہ والا بنا دیا

40:15) داڑھی کی اہمیت و عظمت پر خواجہ صاحب کا شعر

41:00) حضرت شیخ دامت برکاتہم کی فنائیت فرمایا: یہاں بیان میں آنے والے علماء اور طلبہ اور سامعین حضرات کی برکت سے میرا کام بنا دیجیے!

42:13) دعویٰ محبت کے ساتھ اتباع ضروری ہے اس پر نصیحت کہ جو اپنے دعوی میں سچا ہوگا اتنا ہی آپ ﷺ کی اتباع کرے گا! آپ ﷺ کی حق محبت ، حق اطاعت، حق عظمت کا بیان!

44:00) غیروں کے طریقو ں کو چھوڑیں! سالگرہ کی حقیقت اور بڑا گناہ ہوا! غمی اور خوشی میں سنت کا طریقہ کیا ہے! ایک بزرگ کا قصہ کہ ان کے مرید کے بیٹے کی شادی تھی اور تمام رسومات تھیں! شیخ نے اصلاح فرمائی کہ ہر ایک کو خوش کیا لیکن اللہ کا ناراض کردیا!

46:09) گھر میں دین لانے کا طریقہ ! حکمت و مشورہ!

47:03) اپنی اصلاح کروانے پر درد بھری نصیحت! حضرت والا رحمہ اللہ کا واقعہ کہ اپنے اکلوتے بیٹے مولانا مظہر صاحب کو دین میں لگایا !

48:42) علماء و طلبہ کو نصیحت کہ مال پر نظر نہ کریں! اس پرحضرت سالم رحمہ اللہ کا استغناء کا درد بھرا واقعہ !

51:22) کھائے گا کہاں سے؟ عالم بننے والے ایک صاحب پر کسی نے اعتراض کیا تھا، اس کا زبردست جواب! خوش قسمت ترین لوگ عالم اور طالب علم ہیں! قبر میں کیا ساتھ لے جائیں گے!

53:50) حضرت حاجی صاحب رحمہ اللہ کا ملفوظ ہمارے سلسلے میں وصول الی اللہ اس لیے جلدی ہوجاتا ہے کہ یہاں سنت پر عمل کیا جاتا ہے! شیخ عمل سے خوش ہوتا ہے!

54:49) فتاویٰ رحیمیہ جلد۱ ص ۹۶ سے پڑھ کر سنایا کہ اتباع سنت کرنے پر چار باتوں سے تکریم ہوگی (۱) نیک لوگوں کے دل میں اس کی محبت ڈال دی جائے گی۔ (۲) فاجر لوگوں کے دل میں ہیبت (۳) رزق میں برکت (۴) دین میں پختگی

55:56) آپ ﷺ کے نقش قدم کی قیمت اور اہمیت ! حضرت شیخ دامت برکاتہم نے حضرت والا رحمہ اللہ کا شعر ترنم سے درد بھرے اندار میں سنایا نقشِ قدم نبی کے ہیں جنت کے راستے اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے

59:51) ہر چیز میں دیکھیں کہ سنت کا طریقہ کیا ہے! کھانے میں ، پینے میں، ہر چیز میں! اٹھنے کی۔

01:01:41) مفتی انوار صاحب نے حضرت خواجہ صاحب کا شعر سنایا لاحول ولا قوۃ کیا الٹا زمانہ ہے عورت تو ہے مردانی اور مرد زنانہ ہے

01:02:53) ایک بچے کا تسبیح فاطمہ کا عمل پڑھنے پر حضرت شیخ خوش ہوئے اور تذکرہ فرمایا!

01:04:38) سواری کی قرآنی دعا کی تشریح اور حضرت والا رحمہ اللہ کا ملفوظ

01:08:19) مولانا سید سلیمان ندوی رحمۃاﷲ علیہ نے تکبر کی دوا ایک شعر میں پیش کر دی ہم ایسے رہے یا کہ ویسے رہے وہاں دیکھنا ہے کہ کیسے رہے

01:09:02) لطیفہ : فقیر کی گرل فرینڈ نے اس کو فقیر بنادیا!

01:09:53) پرلطف نصیحت!۔۔جس سے دشمنی ہو اس کی دوسری شادی کروادو! اور ساتھ ہی نصیحت کہ ایک ہی کی پار لگادیں تو کام بن جائے!

01:10:56) بیویوں کے حقوق پر شوہر حضرات کو نصیحتیں! بیویوں سے NOC نہیں ملے گی اس پر لطیفہ سنایا یک بزرگ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ یااللہ! مجھ کو کوئی کرامت دے دے۔ یہ تیری بندی بہت کڑوی کڑوی بات کرتی ہے۔ مجھ سے برداشت نہیں ہوتا۔ آپ کوئی کرامت دے دیں تاکہ میں اپنی بزرگی کا رعب اس پر جمادوں اور پھر یہ مجھ کو ولی اللہ سمجھ کر میری بددعا کے ڈر سے مجھے نہیں ستائے گی۔ آسمان سے آواز آئی کہ اپنی چارپائی پر بیٹھ جا۔ میں اس کو اُڑنے کا حکم دے دوں گا۔ چارپائی کے ساتھ اس کے اوپر سے اُڑجا۔ پھر اس کو بتاسے کہ دیکھ میں نے تجھ کو کیسی کرامت دکھائی۔ اب تو مجھے بزرگ مان لے اور مجھے مت ستا۔ چارپائی پر بیٹھتے ہی وہ چارپائی اُڑنے لگی۔ صحن کے اوپر سے اُڑا وہ بزرگ اور بیوی کے اوپر آنگن پر خاص طور سے کئی دفعہ اُڑ کے دکھایا۔ پھر آکر پوچھا کہ تم نے آج کوئی بزرگ دیکھا۔ کہا کہ آج ایسے بزرگ دیکھے جو آسمان پر اُر رہے تھے۔ میرے صحن پر سے کئی دفعہ گذرے۔ بزرگ ان کو کہتے ہیں۔ ایک تُو ہے کہ خواہ مخواہ بزرگ بنا ہوا ہے، ہر وقت زمین پر دھرا ہوا ہے۔ کبھی تو نے بھی اُڑ کر دکھایا۔ ان بزرگ نے کہا کہ خدا کی قسم! وہ میں ہی تھا۔ خدا نے آج مجھے کرامت دی۔ تو کہتی کیا ہے: ارے توبہ توبہ! جب ہی تو میں کہوں کہ ٹیڑھا ٹیڑھا کیوں اُڑ رہا ہے۔ دیکھا آپ نے فی نکال دی۔ آبجکشن لگادیا، نوآبجکشن نہیں دیا ان کو۔ زبردست آبجکشن لگایا کہ فِیْہِ نَظَرٌ ارے! تم بھی جب ہی ٹیڑے ٹیڑھے اُڑ رہے تھے۔

01:14:14) لطیفہ :ایک دوست نے دوسرے دوست سے پوچھا تری شادی کے بعد زندگی کیسی گذر ہی ہے! کہنے لگا بڑی عیاشی کی گذر رہی ہے ! پرلطف لطیفہ

01:15:46) غصہ چالاک ہوتا ہے! اپنے سے چھوٹے پر آتا ہے۔۔۔۔ایک غصے والےشوہر کا لطیفہ کہ گھر میں غصہ میں گھسا اور بیوی کو مارنے لگا تو دروازے پر دستک ہوئی تو چار عدد برادرِ نسبتی کھڑے تھے، بس سیدھا ہوگا! سب غصہ ختم ہوگیا

01:18:13) شوہر کو بیوی نے مارا ہے ! لطیفہ

01:19:19) غصے والی بیوی سے ایک شخص نے شادی دی ! اور کس طرح غصے کا علاج کیا! اور دوسرے شخص نے یہی ترکیب اپنی بیوی پر آزمائی تو پھنس گیا، بہت مزے کا لطیفہ

01:22:57) مولانا شاہ محمد احمد صاحب الٰہ آبادی صاحب کا شعر؎ رحمت کا ابر بن کے جہاں بھر پہ چھائیے عالم یہ جل رہا ہے برس کر بجھائیے رحمت کا ابر بن کے جہاں بھر پہ چھائیے عالم یہ جل رہا ہے برس کر بجھائیے

01:23:41) حضرت مسیح اللہ جلال آبادی صاحب کا بہت اہم ملفوظ شریعت پر عمل کرتے رہو اور گناہوں سے بچتے رہو! تاکہ عمل گناہوں سے کمزور نہ ہو! روح کی قوت کے لیے گناہوں سے بچنا ضروری ہے بدپرہیزی نے طاعت کے نور کو مضمحل کردیا ۔۔۔۔ جب گناہ بندہ سے ہوجاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کو کتنی غیرت آتی ہوگی، تو اے سالک تجھ کو کتنی غیرت آنی چاہیے کہ گناہ تو غیر تھا یہ مجھے سے کیسا ہوگیا! پھر بار بار۔۔۔۔مجلس میں بھی آتا اور کبھی مجلس نہ ہو تو پوچھتا بھی ہے کہ مجلس نہیں ہورہی ۔۔۔۔لیکن یہ دیکھنا ہے کہ مجلس کا اثر کہاں تک آیا! اس کو دیکھنا ہے! عمل کیا ہوا؟

01:33:49) آخر میں کچھ اعلانات۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries