اتوار مجلس ۱۴۔ اگست       ۲ ۲۰۲ء   :اصلاحِ قلب کی اہمیت       !  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

08:09) بیان کے آغاز میں جناب سید ثروت صاحب نے اشعار پڑھے۔۔

14:00) بیان کا آغاز ہوا۔۔

15:23) ہم خود اپنی مرضی سے نہیں آئے اور واپس بھی اپنی مرضی سے نہیں جائیں گے اللہ تعالی نے پیدا کیا اور اللہ تعالی ہی موت دیں گے اس لیے خود کشی بھی حرام ہے۔۔

16:53) ہماری خوشی اللہ تعالی کی خوشی کے تابع ہے۔۔

17:22) دین رب چاہی زندگی کا نام ہے من چاہی زندگی کا نام نہیں ہے۔۔

22:02) انٹر نیشنل ڈیمانڈ چین سکون اطمینان ہے۔۔

27:39) تکبر والا جنت کی خوشبو سے بھی محروم کردیا جائے گا۔۔

29:03) جادو حق ہے ہم بھی جادو حق ہے آپ ﷺ کو بھی جادو ہوا لیکن آپ ﷺ کو کیسے اطلاع ملی اللہ تعالی نے وحی کے ذریعے اطلاع ملی اور جادو ایک بار ہوا ۔۔

30:02) سب سے بڑاجادو حرام کام کرنا ہے ..سب سے برا جادو گناہ کرنا ہے۔۔

31:03) دین کی سمجھ بہت بڑی دولت ہے۔۔

34:23) جیسا ظاہر ہے ویسا ہمارا باطن بھی ہے۔۔

36:35) جو اللہ تعالی ذات میں غور کرے گا مرے گا زمین و آسمان میں غور کرنا ہے۔۔

38:42) ’’ہو الذی انزل السکینۃ فی قلوب المومنین‘‘ جو شخص تقوی سے رہتا ہے اللہ تعالی اس کو نور سکینہ عطا کرتے ہیں۔ فرمایا کہ سکینہ کیا ہے؟ ھو یستقر فی القلب سکینہ ایک نور ہے جو دل میں ٹھہر جاتا ہے ۔۔

42:42) اختیاری اور غیر اختیاری پر عمل ہوجائے تو سکون آجائے گا۔۔

44:44) متقی چوبیس گھنٹے کا عبادت گذار ہے یعنی اس کا اﷲ تعالیٰ کو ناراض نہ کرنے کا عمل چوبیس گھنٹہ کا ہے تو وہ چوبیس گھنٹے اﷲکی عبادت میں ہے یہ اِتَّقِ الْمَحَارِمَ تَکُنْ اَعْبَدَ النَّاسِ کی شرح ہے کہ اے ابو ہریرہ تقویٰ سے رہو سب سے زیادہ عبادت گذار بندے ہوجاؤ گے۔۔

48:35) آپ ﷺ کتنے ستائے گئے لیکن کیا فرمایا ؟ لَاتَثْرِیْبَ عَلَیْکُُمُ الْیَوْمَ کہ تم پر آج کوئی الزام نہیں، ہم نے سب معاف کردیا۔ اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے جب مکہ کے کافروں نے پوچھا کہ آج تو مکہ فتح ہوگیا، اب آپ ہمارے ساتھ کیا معاملہ کریں گے؟ تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں وہی معاملہ کروں گا جو حضرت یوسف علیہ السلام نے اپنے بھائیوں سے کیا تھا اور فرمایا تھا: لَاتَثْرِیْبَ عَلَیْکُُمُ الْیَوْمَ

53:17) کریم شوہروں پر بیویاں گالب آجاتی ہیں اور جو لئیم ہوتے ہیں وہ اپنے اخلاق خراب کرکے بیویوں پر ظلم کرتے ہیں لیکن آپ ﷺ نے فیصلہ فرمادیا کہ عورتیں مثل تیڑی پسلی کی ہیں۔۔

57:09) مانا کہ میر گلشنِ جنت تو دُور ہے عارف ہے دل میں خالقِ جنت لیے ہوئے

01:01:54) مومن کا دل خوش کرنا بھی بہت بڑی عبادت ہے۔۔

01:03:32) بدنظری اگر کرتے ہیں تو شرم گا محفوظ نہیں رہے گی۔۔

01:05:38) آج بیٹیوں کو ہاستل میں پڑھا کر بے حیاء والے کالج میں پڑھا کر فخر محسوس کرتے ہیں۔۔۔

01:06:42) آج کہتے ہیں کھائے گا کہاں سے؟

01:08:16) فتوی دیکھ لیں کس شرط پر بیٹی کو پڑھاسکتے ہیں۔۔

01:13:32) بے حیائی کی وجہ سے ایسی ایسی بیماریاں آئیں گی کہ تمہارے پچھلوں نے نام تک نہیں سنیں ہونگے لیکن کورونا آیا کتنی بار بیان ہوا پھر کیا ہوا پھر وہی بے حیائی۔۔۔

01:15:06) {اِذَا صَلُحَتْ صَلُحَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ وَاِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ} جب دل صحیح ہوتا ہے تو پورا جسم صحیح ہوتا ہے اور اس سے نیک اعمال صادر ہوتے ہیں اور جب دل خراب ہوت اہے پورا جسم خراب ہوجاتا ہے اور اس سے گناہ صادر ہونے لگتے ہیں۔۔

01:19:56) ’’الا بذکر اللہ تطمئن القلوب‘‘ اور تم اللہ تعالی کو چھوڑ کر غیراللہ سے چین لینا چاہتے ہو۔ الا بذکر اللہ تطمئن القلوب۔ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ دل کا اطمینان صرف میری ہی یاد سے ملے گا مگر یاد سے کیا مراد ہے؟

01:24:25) دل ہر وقت اللہ کے لیے بے چین رہے، کس طرح بے چین رہے؟ جیسے مچھلی پانی میں چین پاتی ہے! پانی کے ساتھ نہیں، پانی میں چین پاتی ہے۔ سر کے اوپر بھی پانی ہو، داہنے بھی، بائیں بھی، اوپر بھی، نیچے بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہو لیکن اگر پانی کے ساتھ ہو مثلاً مچھلی کا سر کھلا ہو تو سمجھ لو کہ اس مچھلی کی حیات ننگِ ممات ہوتی ہے، سوکھتی چلی جاتی ہے لہٰذا اگر جسم کا کوئی عضو گناہ میں مبتلا ہے تو وہ دریائے قربِ الٰہی سے باہر ہے، اس کی روح کی مچھلی پانی کے ساتھ تو ہے مگر پانی میں نہیں ہے

اس لیے ’’اَلَا بِذِکْرِ اللّٰہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ‘‘ مَا اَنَّ السَّمَکَۃَ تَطْمَئِنُّ الْمَائِ لَا بِالْمَائِ جس طرح مچھلی پانی میں ڈوب کر چین پاتی ہے پانی کے ساتھ نہیں۔ مثلاً مچھلی کا سر کھلا ہوا ہے یا اس کے جسم کا کوئی حصہ پانی سے خارج ہے تو اس مچھلی کو چین نہیں مل سکتا۔ اسی طرح اگر ہمارا کوئی عضو گناہوں میں مبتلا ہے، آنکھیں بدنظری میں مبتلا ہیں، کان گانا سننے میں مبتلا ہے، زبان جھوٹ اور غیبت میں مبتلا ہے تو سمجھ لو دریائے قربِ الٰہی سے ہماری روح کی مچھلی کے وہ اعضاء خارج ہیں لہٰذا روح کو چین نہیں مل سکتا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries