مجلس ۱۵۔ اگست       ۲ ۲۰۲ء   فجر :کسی کو حقیر  مت سمجھیں       !  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

04:03) آفتاب نسبت مع اللہ:ایک مرتبہ حضرت مفتی محمود حسن گنگوہی رحمۃاﷲ علیہ نے مجھ سے فرمایا کہ مولانا زکریا صاحب رحمۃ اﷲ علیہ نے مجھ سے پوچھا کہ اس وقت پورے ہندوستان میں سلسلۂ نقشبندیہ میں سب سے زیادہ تعلق مع اﷲ کس کا ہے؟ میں نے کہا کہ حضرت! الٰہ آباد میں ایک بزرگ ہیں مولانا شاہ محمد احمد صاحب، ان کی نسبت مع اﷲ بہت اونچی ہے۔ الحمد ﷲ اختر کو مسلسل تین برس ان کی مجلس میں حاضری کا شرف ملا۔ تو علماء کے اس اجتماع میں مولانا شاہ محمد احمد صاحب بھی تشریف لائے تھے، مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اﷲ علیہ میرِ مجلس تھے۔۔۔

04:04) کسی کو حقیر مت سمجھیں۔۔۔

15:56) مولانا ابرار الحق صاحب آگے بیٹھے تھے اور میں مفتی صاحب کے بائیں طرف بیٹھا تھا، اچانک حضرت مولانا محمد احمد صاحب دورانِ مجلس خاموش ہوگئے، حضرت مفتی محمود حسن گنگوہی رحمۃ اﷲ علیہ نے تھوڑا ساجھک کر حضرت کا چہرہ دیکھاپھر میرے کان میں فرمایا کہ اب مولانا یہاں نہیں ہیں۔

17:21) الحمدﷲ ایسے ایسے اولیاء اﷲ کی صحبت اﷲ نے اختر کو نصیب فرمائی، اگر کوئی جاہل کہتا تو اس کی بات اور ہوتی لیکن وہ بہت بڑے عالم اور مفتی اعظم ہند تھے انہوں نے فرمایا کہ اب مولانا یہاں نہیں ہیں، مطلب یہ کہ اﷲ والے کبھی جسم کے اعتبار سے تو ہمارے ساتھ ہوتے ہیں مگر مرتبۂ روح اور قلب میں وہ اﷲ تعالیٰ کے ساتھ وابستہ ہوتے ہیں۔

19:11) چُست لبا س نہیں پہننا چاہیے۔۔لباس کیسا ہو اس بارے میں پوچھنا چاہیے۔۔۔

19:50) کئی دفعہ ایسا ہوا کہ حضرت مولانا محمد احمد صاحب رحمۃ اﷲ علیہ ہم لوگوں میں کھڑے ہیں اور پتہ نہیں کس عالم میں کچھ سوچ رہے ہیں تھوڑی دیر کے بعد مجھ سے فرما رہے ہیں: السلام علیکم۔ میں نے عرض کیا کہ حضرت آپ تو یہیں تھے پھر سلام کیوں فرمارہے ہیں تو فرمایا کہ میں یہاں نہیں تھا کہیں سے آرہا ہوں۔ میرے شیخ شاہ عبد الغنی صاحب رحمۃ اﷲ علیہ نے مولانا شاہ محمد احمد صاحب کے گھر جاکر زمین دیکھی پھر آسمان دیکھا اور فرمایا کہ مولانا کا نور میں زمین سے آسمان تک دیکھ رہا ہوں۔

21:41) حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمہ اللہ اللہ کے بندوں سے کس قدر محبت فرماتے تھے ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries