مجلس۷ستمبر       ۲ ۲۰۲ءعشاء :عشقِ لیلیٰ کو عشقِ مولیٰ میں بدل دیں   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:27) حسبِ معمول تعلیم ہوئی۔۔۔

02:28) جناب مصطفیٰ مکی صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ اشک روانِ عاشقاں نجم السما سے کم نہیں ان کا یہ خونِ آرزو عہدِ وفا سے کم نہیں جو ہے ادائے خواجگی پنہاں اسی میں ہے کرم ان کی رضا بھی دوستو ان کی عطا سے کم نہیں اُن کی نظر کے حوصلے رشکِ شہانِ کائنات وسعت قلب عاشقاں ارض و سما سے کم نہیں یاربّ یہ دردِ دل ترا سارے مرض کی ہے دوا ہے یہ مرض تری عطا جو کہ شفا سے کم نہیں نفس کو کردے تو فنا باقی رہے نہ کچھ اَنا راہ میں ان کی ناز و کبر جور و جفا سے کم نہیں یہ بھی کرم ہے آپ کا جس کا میں اہل بھی نہ تھا یعنی جو دردِ دل دیا دونوں سرا سے کم نہیں ان کی عطائے خواجگی میری ادائے بندگی لیکن مرا قصور بھی میری ادا سے کم نہیں جلوئہ حق کے سامنے حیرت سے بے زباں سہی پھر بھی سکوت عشق کا اس کی صدا سے کم نہیں اخترؔ ہمارا دردِ دل بزم میں بے نوا سہی لیکن کسی کی چشم نم اس کی نوا سے کم نہیں

11:31) آج ہم کس بات کی اصلاح کراتے ہیں؟کبھی اپنے اخلاق کی بھی اصلاح کرائی؟۔۔۔

15:28) حضرت والا رحمہ اللہ کا شیخ سے تعلق سے متعلق مضمون ۔۔۔

20:06) حرام عشق کے مادے کو درست کرا لیں ،عشقِ لیلی کو عشقِ مولا سے بدل دیں۔۔۔

20:53) تو میرے دوستو! پانی کی قدر اسے ہوتی ہے جسے طلب ہو پیاس ہو۔ شربت رُوح افزا کتنا ہی برف ڈال کر پلائو جسے نزلہ زکام ہے، سینہ میں بلغم بھر ہوا ہے۔ اسے کیا قدر ہوگی۔ ہلدی کی قدر اس کو ہوتی ہے جس کو چوٹ لگی ہوتی ہے۔ اللہ والوں کی قدر اس کو ہوتی ہے۔ جسے اللہ کی تلاش ہو۔

23:25) بدنظری کا آخری اسٹیج زنا یا بدفعلی ہے۔۔۔

27:46) گناہ میں کیا رکھا ہے؟بتائیے!۔۔۔

30:38) شیخ سے تعلق صرف اللہ کے لیے ہو۔۔۔

35:06) شیخ جو ذکر بتائے اس کی اطلاع ضروری ہے۔۔۔

38:11) اللہ کی محبت کا ایک ذرّہ مل جائے۔۔۔

45:41) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ توبہ کے بغیر ایک منٹ بھی نہیں رہنا۔۔۔

47:54) جب گنا ہ نہیں چھوٹ رہے تو پھر توبہ کو بھی مت چھوڑو۔۔۔

48:47) ماں باپ کی بدُعا والا کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔۔۔

52:26) اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنیں میں مزہ ہی اور ہے۔۔۔

52:50) تینوں طرف سے ایک مٹھ داڑھی رکھنا واجب ہے۔۔۔

58:23) حیّا کی حقیقت کیا ہے؟۔۔۔

01:00:36) گنہگار کی زندگی ایسی ہوتی ہے کہ نہ زندگی ہے اور نہ موت۔۔۔لا يموت فيها ولا يحيى۔۔۔

01:02:12) نامحرم کو دیکھنے سے اللہ کے نبی ﷺ کی بدُعا ہے۔۔۔

01:03:38) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries