مجلس۹ستمبر       ۲ ۲۰۲ءعشاء  :دین کو اللہ تعالیٰ کے حکموں کے مطابق پھیلائیں   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:49) حسب معمول تعلیم۔۔

05:25) تعلیم کے بعد اشعار پرھے گئے فیضان محبت شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کی کتاب سے جناب مصطفی صاحب نے اشعار پڑھے:۔ جلسۂ قرب محبت محبت میں کبھی ایسا زمانہ بھی گذرتا ہے زباں خاموش رہتی ہے مگر دل روتا رہتا ہے اگرچہ راہ تقویٰ میں ہزاروں غم بھی آتے ہیں مگر جو عاشق صادق ہے غم کو سہتا رہتا ہے

08:25) صلہ عشقِ مجازی کا یہ کیسا ہے ارے توبہ کہ عاشق روتے رہتے ہیں صنم خود سوتا رہتا ہے خطائوں کی اگر آئی ہے دامن پر ذرا سیاہی تو اپنے آنسوئوں سے عشق اس کو دھوتا رہتا ہے

09:25) گنہگاروں کی مت تحقیر کر اے زاہدِ ناداں کہ ان کی آہ و زاری پر فلک بھی روتا رہتا ہے بہ فیض مرشد کامل جو دردِ دل ہوا حاصل تو دل پر جلسۂ قربِ محبت ہوتا رہتا ہے جو غیروں پر فدا کرتا ہے اپنے قلب و جاں اخترؔ بہ جرم بے وفائی حق سے وہ محروم رہتا ہے

13:34) ایک آیت کا ترجمہ کہ اے نبی ﷺ ہم نے آپ کو پیغمبر بنا کر بھیجا الخہ۔۔

14:00) گناہ کے خیالات آئیں اور اصلاح نہ کرائیں تو پھر اور یہ مرض بڑھے گا۔۔

15:03) ایک واقعہ سونار کا۔۔

16:12) اپنی بھی اصلاح کی بھی فکر کرنی چاہیے۔۔

16:30) اہل علم کو انبیاء علیھم السلام کا وارث فرمایا کیوں فرمایا؟ بارہ ۲۲ سورۃ سبا الخہ الایۃ۔۔ آپ ﷺ کی نبوت کے بارے میں۔۔

17:45) آپ ﷺ خاتم النبین ہیں اب تاقیامت کوئی نبی نہیں آئے گا۔۔

18:20) یہ بدنظری ہی وجہ بنتی ہے ۔۔

19:23) پانچ چیزیں جو آپ ﷺ کو ایسی دی گئیں جو آج سے پہلے کسی کو نہیں دی گئی الخہ۔۔

21:56) بدنظریا ں کرکے ذلیل والے کام کرتے ہیں اور غیروں سے غم نہیں اپنے جب یہ حرکت کرتے ہیں تو بہت غم ہوتا ہے۔۔

22:28) شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کا بدنظری سے متعلق ایک اہم مضمون۔۔

27:03) شہوت کی آگ یہ ایسے نہیں بجھتی۔۔

27:59) نارِ شہوت چہ کُشَد نورِ خدا شہوت کی آ گ کیسے بجھے گی؟ اے دنیا والو! سن لو اﷲ کا نورا س شہوت کی آگ کو بجھا سکتا ہے مگر اﷲ کا نور کیسے ملے گا ؟ نورِ ابراہیم را ساز اوستا یعنی حضرت ابراہیم علیہ السلام کے نور کو مشعلِ راہ بنا لو۔

29:51) گناہ پر گناہ ایسا ہے مثال الخہ۔۔۔

32:51) شیخ کو مقصود مت بناو۔۔

37:57) سیلاب زدگان کی مدد کررہے ہیں لیکن موویاں بنا کر اُن کو ذلیل مت کریں ..ایک نوجوان کا عجیب واقعہ۔۔

39:39) دین کو پھیلائیں لیکن اللہ کے حکموں کے مطابق پھیلائیں گے ۔۔

46:09) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے دو جملے جو نوٹ کرلے گا تو ایسا شخص بدنگاہی میں مبتلا نہ ہوگا وہ جملہ کیا ہے؟۔

49:54) حرام عشق اللہ کا عذاب ہے۔۔

52:38) قرآن پاک کو سمجھ اور تدبر سے پڑھنا چاہیے...حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ایک واقعہ۔۔

53:08) غیراللہ سے عشق عذابِ الہی ہے۔۔ فرمایا عشق مجازی، غیر اﷲ سے عشق، عذاب الہی ہے جس نے دوزخ کو نہ دیکھا ہو وہ غیر اﷲ سے دل لگا کر دوزخ دنیا میں دیکھ لے۔ غیر اﷲ سے دل لگانا عذاب الہی ہے اور حاجی امداد اﷲ صاحب رحمتہ اﷲ علیہ نے فرمایا کہ رنگ و روپ اور صورتوں کا عشق جو ہے اخری انجام اس کا نفرت و عداوت ہے۔۔

54:48) حرام عشق کا نقظہ آغاز اللہ تعالی کے عذاب کا نقظہ آغاز ہے۔۔

56:22) جب ایک حسین کے دو عاشق ہوتے ہیں تو یہ حسین پہلے عاشق سے بچنے کے لیے زہر کھلوادیتے ہیں تاکہ جان چھوٹے اُس سے۔ لیکن اللہ کے عاشقوں میں رقابت نہیں ہوتی اور کوئی زہر بھی نہیں کھلاتا:۔ یوں تو ہوتی ہے رقابت لازماً عشاق میں عشقِ مولیٰ ہے مگر اس تہمتِ بد سے بَری

58:44) اپنی آبرو کو اپنی نالائقیوں سے برباد نہ کریں۔۔

01:01:30) یہ سب نالائقیاں بدنظری کی وجہ سے ہیں کہ بڈھا بڈھا عشق مجازی میں مبتلا ہے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries