مرکزی بیان ۸ستمبر       ۲ ۲۰۲ء  :اللہ کی رحمت سے مایوس ہر گز نہ ہونا    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:47) حضرت والا نے جناب سید ثروت صاحب کو حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھنے کے لیے طلب فرمایا

02:11) جناب سید ثروت صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار ’’محبت میں کبھی ایسا زمانہ بھی گذرتا ہے‘‘ پڑھے!

10:57) فوٹو گرافی کی ممانعت کا اعلان فرمایا!

12:17) جس کو عمل نہیں کرنا ہوتا وہ تاویلات کرتا ہے!

14:14) فکر اس بات کی ہو کہ ایک گناہ بھی نہ کریں ہم! نیکی تو خود ہی ہوگی!

15:09) مولانا رومی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس کا کوئی شیخ نہیں ہوتا اس کا شیخ نفس و شیطان ہوتا ہے! اس پر بنوری ٹاؤن کا فتویٰ

16:30) اللہ تعالیٰ قیمتی ہیں، ان کا راستہ بھی قیمتی ہے! جو اس راستہ پر چل رہا ہے وہ بھی قیمتی ہے، اور اس راستے کا رہبر بھی قیمتی ہے!

17:13) دنیا کے معاملے میں استاذ کی ضرورت کو مانتے ہیں لیکن دین کوسیکھنے کےلیے کوئی ضرورت نہیں کیا؟ دنیا کے معاملے میں ایسی بات اور دین کے معاملے میں فکر نہیں!

18:23) نیکی میں مزہ آتا لیکن گناہوں چھوڑنے میں تکلیف ہوتی ہے وہ تکلیف ہم اٹھانے کےلیے تیار نہیں، یہ ہمیں اچھا نہیں لگتا!

19:14) غیبت کا عذاب ، زنا سے اشد ہے! ۔۔۔۔۔ جیسی شکل ہے ویسے اعمال ہیں ہمارے؟

21:24) دنیا کے معاملے میں ایکسپائری دیکھتے ہیں۔۔۔۔لیکن دین کے معاملے گناہوں سے نہیں بچتے !

22:44) بدنظری کرنے والے پر لعنت ہوتی ہے! امرد لڑکوں کو بڑے بال نہیں رکھنے چاہیے! بڑے بال رکھنے والوں کو نصیحت! بال رکھنے کے تین طریقے۔۔ اللہ کے ہمیں بالوں کی خدمت کے لیے پیدا نہیں کیا!

25:55) بڑی مونچھیں رکھنے کا وبال اور تنبیہ حدیث!۔۔۔ لوگوں نے جان دی اور ہم مونچھیں اور لمبے بال نہیں دیتے!

27:51) حضرت مسیح الامت رحمہ اللہ کا ایک ملفوظ! بیان کرتے ہیں تو فائدہ کیوں نہیں ہوتا! نیکی کرتے ہیں لیکن فائدہ نہیں ہوتا، اس کا جواب۔۔۔۔روح کی قوت کےلیے شریعت کے احکام کا بجا لانا اور گناہوں کو چھوڑنا ضرورت ہے۔۔۔۔ظاہری اور باطنی بھی!

28:46) ہم دیکھیں کہ جیسے ہم باہر ہیں ویسے گھر میں ہیں! کیسے اخلاق ہیں! عبادات کی کمی نہیں ہے ،۔۔۔

29:55) آج شیخ کو اپنی اچھی باتیں بتاتے ہیں تاکہ تعریف ملے اور اپنے گناہ نہیں بتاتے ! اس کی اصلاح نہیں کرواتے!

31:49) ریا کی حقیقت! ریا خودبخود نہیں چپکتی ! مخلوق کو دکھانے کےلیے نیک عمل کرنا ریا ہےاور نیک عمل چھوڑنا بھی ریا ہے!۔۔۔جو عمل مخلوق کےلیے نہ ہو تو وہ اللہ ہی کےلیے ہے!

34:10) فرمایا دو ہی تو چیزیں ہیں اللہ اور غیر اللہ ! جب غیر اللہ نہیں ہے تو اللہ ہی اللہ ہے!

34:43) شیخ کے سامنے اہم ادب۔۔۔۔شیخ کے سامنے تسبیح نہیں پڑھنی چاہیے! ایک صاحب کو تنبیہ!

37:23) ایک گناہ بھی ہماری ذات میں ہو تو ہماری زندگی دوزخ ہوگی!

38:30) سنت کے مطابق نماز پڑھنے کی ترغیب! ۔۔۔ نماز پڑھتے وقت خارش اور دیگر حرکات اور خیالات سے متعلق لطیفہ

41:57) ہنسنے کی بات پر ہنسنا چاہیے! اس پر نصیحت!

44:42) حضرت مسیح الامت رحمہ اللہ کا ملفوظ دوبارہ پڑھا کہ گناہوں کی نحوست سے نیکی کا اثر مضمحل ہوجاتا ہے!۔۔۔۔ گناہ تو غیر ہے ، غیر کا صدور کیوں ہوگیا؟

45:44) جو سنت کے راستے سے ہٹا۔۔۔وہ مارا گیا!

47:18) ایک بدنظری ۔۔ہزار عبادت کے نور کو لے جاتی ہے! استقامت کا پتہ بیان اور نیکی پر پتہ نہیں چلے گا، استقامت کا پتہ ائیرپورٹ پر پتہ چلے گا! استقامت کوئی مشکل نہیں۔۔۔۔جیسے وضو ٹوٹ جائے ۔۔تو وضو دوبارہ کرلیتے ہیں، اگر گناہ ہوجائے تو توبہ کرلے!

49:16) ہم خود دیکھیں جیسے میری شکل ہے ! ویسے میرے اعمال ہیں! ویسے اخلاق ہیں! یہ خود دیکھنا ہے! دوسروں کو معاف کرتے ہیں! بیوی کی خطاؤں کو معاف کرتے ہیں؟ وہاں استقامت کہاں ہے!۔۔۔اپنے اسٹاف کا خیال رکھتے ہیں؟۔۔۔یہی بات ہے کہ جس کا تزکیہ کا ارادہ ہو تو آسمان سے مدد آجائے گی!

51:57) بار بار گناہوں کو اصرار کیسا؟ ۔۔۔اصلاح کی طرف کیا اقدام کیا؟ ۔۔۔۔ مجلس کا اثر ظاہر و باطن میں کیا آیا؟۔۔۔۔آج دوسروں کی شکایتوں کے خط تو آتے ہیں! لیکن اپنی اصلاح ایک بھی نہیں!

56:39) گھر میں جاؤ ! تو خوش ہوکر جاؤں ! بچوں سے مزاح کرو! آپ ﷺ کا یہی طریقہ تھا!ہشاش بشاش رہتے تھے! مسکراتے ہوئے گھر میں آتے تھے! تو گھر جنت بن جاتا ہے!

58:27) جن گھروں میں بچے شور کرتے ہیں اور اس گھر میں گناہ کی کوئی چیز نہیں ! تو شیطان چاہتا ہے کہ گھر میں گناہ کی چیزیں آجائیں! ۔۔۔ ہم بچوں کے لیے دعائیں کیوں نہیں مانگتے ! مولانا سحبان محمود صاحب رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ ہم دعائیں پڑھتے ہیں مانگتے نہیں ہیں!

01:01:53) زبردست تنبیہ ! بدنظری اور گناہ پر!یہ جسم کے اعضاء اللہ تعالیٰ کی سی ائی ڈی ہیں! توبہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ گناہوں کے آثار مٹا دیں گے!

01:02:50) سندھی کا اشعار بہت درد سے پڑھا! ۔۔۔۔معافی پر زبردست شعر !۔۔۔جس کو اللہ تعالیٰ معاف فرماتے ہیں اس کے گناہوں کو اللہ تعالیٰ معاف فرماتے ہیں اور گناہوں کی جگہ نیکیاں لکھ دیں گے! مایوسی کا علاج! معافی کاسمندر! اللہ کا ڈیلیٹ کیسا ہوگا! توبہ چار شرطوں سے کرلیں تو سب گناہ معاف چاہے ریت کے ذرات جتنے گناہ ہوں!

01:10:05) حضرت بسطامی رحمہ اللہ کا مٹنا! ۔۔۔ واقعہ ۔۔۔ میرے اعمال ایسے ہیں کہ آسمان سے آگ برسنی چاہیے۔۔۔۔اگر راکھ برس گئی تو شکر نہ کروں!

01:13:01) گناہوں سے معافی اور مایوسی کے خاتمے کا اہم بیان! اللہ کی معافی کا سمندر لامحدود ہے!

01:15:06) حضرت پھولپوری رحمہ اللہ کا دعا میں روتے ہوئے والہانہ انداز میں اللہ پاک کو پکارنا! انت مولانا ۔۔انت مولانا!

01:16:39) توبہ کرنے کے بعد اگر توبہ ٹوٹ جائے تو مایوس نہ ہو! ۔۔جو گنہگار توبہ کرتا رہتا ہے۔۔۔۔اس پر اللہ تعالیٰ کی خاص نظر ہوتی ہے!

01:22:18) توبہ کے آنسوؤں کی اہمیت! ۔۔۔اللہ کے دربار میں مایوسی نہیں ہے ۔۔۔کوئی مایوس نہیں کیا جاتا!۔

01:23:44) جس کو اللہ تعالیٰ چاہتے ہیں اس کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں! جذب مانگنا چاہیے! سب سے پہلا جذب حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو ہوا! تفصیلی واقعہ! حضرت ابوبکررضی اللہ عنہ کے فضائل!

01:26:08) حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو بھی اللہ تعالیٰ نے جذب فرمایا! اس کا تفصیلی واقعہ !

01:28:28) حضرت وحشی رضی اللہ عنہ کو بھی اللہ تعالیٰ نے جذب فرمایا ! تفصیلی واقعہ !

01:33:29) حضرت تھانوی رحمہ اللہ سے کسی نے پوچھا توبہ کرنے کا فائدہ کیا؟ ۔۔فرمایا توبہ کرنے کا نقصان کیا؟۔۔۔توبہ وہ کرے گا جو گناہ کو گناہ سمجھے گا!

01:35:47) ولایت کا دروازہ نہیں ہوا! آج بھی بڑے بڑے ولی اللہ بننے کا راستہ کھلا ہے!

01:36:34) مایوسی کا علاج۔۔۔۔۔جذب ،توبہ اور معافی کی برکات۔

01:46:14) حضور ﷺ کی محبت و عظمت کے تین حق۔

01:50:53) نصیحت اس بات پر کہ کسی سے پوچھنا کہ آپ کیوں عمرہ پر نہیں گئے۔۔۔

01:53:14) دُعا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries