جمعہ بیان ۹ستمبر       ۲ ۲۰۲ء  :جتنے بھی گناہ ہو جائیں اللہ کے راستے میں مایوسی نہیں ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

14:01) بیان کے آغاز میں اشعار پڑھے گئے۔۔۔

24:51) اس وقت کا سب سے بڑا مجاہدہ آنکھوں کی حفاظت ہے۔۔

25:16) رشوت لینا دینا حرام ہے دوزخ کا ٹھکانہ ہے۔۔

25:37) اب اس وقت کی جو رشوت ہے اُس میں بدعائیں بھی لی جارہی ہیں کہ اُس کا حق ہے لیکن کام نہیں کرتے جب تک رشوت نہ ملے۔۔

27:12) گرمی کی وجہ سے کنڈے کی لائٹ لینا جائز نہیں ہوجائے گا کہ گرمی زیادہ تھی اے سی چلانا تھا ۔۔

27:53) جب کنڈے کی لائٹ لیں گے تو پھر رزق میں برکت کیسے ہوگی۔۔

28:44) دو جملے سیکھ لیں اختیاری اور غیر اختیاری۔۔

29:13) بے حیائی کی وجہ سے ایسی بیماریاں آئیں گی کہ تمہارے پچھلے نے نہیں سنی ہوگی۔۔۔

30:09) آج ڈینگی کتنا بڑھ گیا ہے۔۔

40:02) کھانے سے آدھا گھنٹے پہلے اور بعد میں کوئی غم کی بات نہ سنیں نہ کریں ۔۔

44:07) آپ ﷺ کا ذکر بلند کردیا کسطرح اذا ذکرت ذکرت معی الخہ''ورفعنا لک ذکرک'' ''اذاذُ کِرتَ، ذکرت معی''. کہ جب جب میرا ذکر ہو گا، تب تب تیرا ذکر ہوگا۔۔۔ أشهد أن لا إله إلا الله ، وأشهد أن محمدا رسول الله ۔۔

49:08) اللہ تعالی کی حدود ۔۔۔

50:52) ہم سب اللہ کے بھکاری ہیں! رجسٹرڈ بھکاری ۔۔۔ اور ہمیں اللہ نے کتنی نعمتیں بغیر مانگے دی، جو مانگنے پر کیا نہیں دیں گے!

51:24) جب دعا مانگوں تو یہ کہو کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ سوالی کو جھڑکو نہیں! تو اے اللہ ہم آپ کے بھکاری ہیں آپ بھی ہمیں جھڑکیں گے نہیں! معاف فرمادیں گے! نیکوں کے بھی اور گنہگاروں کے بھی اے اللہ آپ ہی اللہ ہیں!

54:13) حضرت شیخ دامت برکاتہم نے اپنا واقعہ سنایا! اللہ کی نعمتوں کو سوچنا چاہیے۔۔۔روزانہ پانچ منٹ اللہ کی احسانات یاد کریں گے تو اللہ کی محبت بڑھے گی اور پھر گناہ کرتے ہوئے شرم آئے گی!

56:14) ہمارے کتنے بھی گناہ ہوجائیں اللہ کی معافی اس سے بڑی ہے! ۔۔۔

57:10) جتنے گناہ ہیں گندم کا فساد ہے!

57:46) سیلاب زدگان مشکل میں ہیں اور ہم اپنے خرچے کم کرکے ان کی مدد نہیں کرتے! ہماری گناہوں کی وجہ سے ان پر مصیبت آئی، انفرادی اور اجتماعی توبہ کرنی ہے!

58:42) اللہ تعالیٰ کو دعا کرنا پسند ہے!

01:00:45) اللہ تعالیٰ کے پاس مایوسی نہیں ہے! اللہ تعالیٰ سے مانگنا ہے!اور سب سے پہلے معافی مانگنی ہے!

01:01:36) ایک سادے بزرگ کا جالی مبارک پر حاضری پر اللہ تعالیٰ سے ایک خاص دعا مانگی! اگرمیں گناہ کرتا رہوں گا تو آپ اور آپ ﷺ کو غم ہوگا اور شیطان خوش ہوگا! اور اگر میں نیک بن گیا تو آپ خوش ہوں گے اور حضور ﷺ خوش ہوں گے! اب آپ فیصلہ کرلیجیے آپ کس کو خوش کرنا چاہتے ہیں!

01:02:38) درود شریف پڑھتے وقت خاص مراقبہ!

01:03:15) اللہ والے نعمتوں میں اللہ کو تلاش کرتے ہیں!

01:03:54) اللہ کی معافی پر سندھی زبان کا زبردست شعر !

01:06:55) غالب کے شعر کی اصلاح! کعبہ کس منہ سے جاؤں گے غالب ! حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمہ اللہ نے اصلاح فرمائی! کہ میں اسی منہ سے کعبہ جاؤں گا ۔۔۔شرم کو خاک میں ملاؤں گا ۔۔۔ رو رو کر اُن کو مناؤں گا۔۔۔اپنی بگڑی کو یوں بناؤ ں گا!

01:08:23) سنت کو زندہ کرنے والے سے اللہ تعالیٰ محبت کرتے ہیں! اور جس زمانے میں سنتوں کا مذاق اُڑایا جائے اس زمانے میں جو سنت پر عمل کرے گا سو شہیدوں کا ثواب ملے گا!

01:09:25) داڑھی کیسی اور کتنی ہو! حضرت شیخ دامت برکاتہم نے اپنی داڑھی مبارک سے کرکے دکھایا!

01:10:49) بالوں کے تین سنت طریقے ہیں!

01:12:28) حضرت والا دامت برکاتہم کے والد صاحب ایک دوست کا واقعہ کہ کس طرح انہوں نے اپنی جان قربان کرکے بچوں کو بچالیا!۔۔۔ آج ہم پوچھتے ہیں کہ اللہ کتنا محبت کرتے ہیں!

01:17:41) حافظ قرآن کے فضائل !۔۔۔

01:18:24) تربیت اولاد کی فکر کریں!

01:19:53) حضرت سالم رحمہ اللہ کےاستغناء کا واقعہ!

01:21:47) سنتوں پر عمل کرنے کے چار انعامات

01:24:52) آج ہم پریشان ہیں لیکن توبہ کرنے کو تیار نہیں!

01:27:21) حلال مال کی برکت، ایک بوڑھے گھاس والے بابا کا واقعہ! حرام مال کی نحوست!

01:30:17) ۹۹ قتل کرنے والے کی معافی کا واقعہ ، بخاری شریف کی حدیث!

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries