مجلس ۱۲ستمبر       ۲ ۲۰۲ءعشاء  :واٹس ایپ سے متعلق زبردست  تنبیہ          !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

 حسبِ معمول تعلیم ہوئی۔۔۔

03:32) مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والارحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ عالم خاک ہے آسماں میں ان کی منزل کبھی گلستاں میں اور کبھی غم کے کوہ گراں میں تربیت کا یہ راز نہاں ہے خار بھی تو ہیں اس گلستاں میں نغمہ زن ہے بہاروں میں بلبل اور کبھی چشم نم ہے خزاں میں عبدیت کا توازن ہے قائم صبر سے شکر سے اس جہاں میں دونوں مرکب سے چل کر کے سالک جا پہنچتا ہے باغ جناں میں ہے خوشی یاں تو غم بھی ہے اے دل ایک حالت نہیں اس جہاں میں ان کی یادوں کے صدقے میں اخترؔ پرسکوں زندگی ہے جہاں میں

08:52) معافی پر حضرت والا رحمہ اللہ کا مضمون۔۔۔تو جو شخص اللہ کا نام لیتا ہے گویا وہ اللہ کی تمام صفاتی نعمتیں اپنے اوپر مبذول کرا لیتا ہے۔

10:51) اللہ تعالیٰ کی اپنے گنہگار بندوں کو تسلی آگےاﷲ تعالیٰ فرماتےہیں اِنَّ اللّٰهَ يَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِيْعًا بےشک اللہ تعالیٰ تمہارے تمام گناہوں کو معاف کر دے گا۔یہاں اِنَّ ہماری تسلی کے لئےلگایا،مالک ہو کراپنے کلام کے لئے اِنَّ لگا رہے ہیں جیسےابّاکہے بیٹا!یقین رکھو،شک نہ کرنا،ضرور دوں گا۔تواللہ جب بےشک لگائے تو اللہ کا بے شک کیسا ہوگا؟ ہمارے آپ کے بے شک میںتو شک بھی ہوسکتا ہے لیکن یہ تواللہ کا بے شک ہے۔ يَغْفِرُ الذُّ نُوْبَ فعل مضارع ہےجسمیں حال اور استقبا ل دونوں شامل ہیںیعنی اس وقت بھی معاف کر وں گا آئندہ بھی معاف کرتا رہوں گا،گھبرانا مت ،نا امید نہ ہونا اور اَلذُّنُوْبَ پر الف لام استغراق کا داخل کیا یعنی گناہوں کی تمام اقسام کو شامل کر دیا کہ کیسا ہی گناہ ہو معاف کر دوں گا، پھر اسی پر بس نہیں فرمایا بلکہ جَمِیْعًا بھی مزید تاکید کے لئے نازل فرمایا یعنی سب کے سب گناہ بخش دوں گا۔

13:34) غیب کا علم اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو نہیں ہے۔۔۔

15:26) سب سے بہترین عبادت اللہ کی رحمت کا انتظار کرنا ہے کہ اب رحمت آئی اور میرا غم دور ہوا، اب رحمت آئی اور میری بیماری دور ہوئی۔غرض امید لگائے بیٹھے ہیں اور مانگتے بھی جارہے ہیں، ناامید نہ ہونا،کشادگی کا، غم وپریشانی کے دور ہونے کا انتظار کرنا یہ افضل العبادات ہے۔

18:13) شیخ سے اللہ کے لیے تعلق کیا جاتا ہے۔۔۔

19:56) ہر شخص کو چاہیے کہ کسی مصیبت سے نہ گھبرائے۔۔۔

21:37) جو نعمت ہمیں اللہ سے دور کردےوہ نعمت نہیں مصیبت ہے تو جو مصیبت ہمیں اللہ سے قریب کردے ،وہ مصیبت نہیں نعمت ہے، اور جو نعمت ہمیں خدا سے دور کردے وہ نعمت نہیں مصیبت ہے

23:13) بیویوں کے حقوق پر نصیحت !

24:48) جو نعمت ہمیں اللہ سے دور کردے وہ نعمت نہیں مصیبت ہے! غم میں صبر کرنے پر اہم نصیحت!

26:09) حضرت شیخ کے بھائی ضمیر عبد اللہ میمن صاحب کے حوالے سے فرمایا کہ اللہ سے احسان فرمایا کہ نئی زندگی عطا فرمائی!

27:44) حضرت شیخ دامت برکاتہم کے اپنے واقعات سنائے کہ کس طرح کئی حادثات میں اللہ تعالیٰ زندگی بچائی! کس طرح اللہ تعالیٰ شر کو خیر فرمادیا!

34:50) بعض وقت اللہ تعالیٰ اپنے محبوب بندوں کو ایسی راہوں سے پیار دیتے ہیں جو بظاہر بہت خون ریز نظر آتی ہیں، اس راہ میںبعض اوقات ایسے مصائب آتے ہیں کہ دل لرز جاتا ہے کہ اس مصیبت کا کیا انجام ہوگا مگر اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی کسی مصیبت کو رائیگاں نہیں جانے دیتے بشرطیکہ ان سے رجوع رہے، مرکز نہ چھوڑے، چاہے مرجائے مگر مرکز نہ چھوڑے، آخری سانس تک اللہ تعالیٰ سے لپٹا رہے۔

35:21) ارشاد فرمایا کہ جب تک نفس کوذلیل نہ کیاجائے،یہ سیدھا نہیں ہوتا،اور ذلت اپنے ہاتھ سے نہیں ہوتی، دوسرے کے ہاتھ سے ہوتی ہے،وہ شیخ ہے۔

37:20) تا براہ فقر گردی حق شناس ارشاد فرمایا کہ مولانا رومیؒ فرماتے ہیں کہ اپنے پیر کو حاکم ِمطلق سمجھو تاکہ اس کے فقیر بن کر فنائیت کی راہ سے اللہ کو پہچان سکو۔پیر کے ذریعہ ہی اللہ کی معرفت اور پہچان نصیب ہوتی ہے،جس طرح بغیر رہبر کوئی راستہ طے نہیں کرسکتا، اسی طرح بغیر شیخ ِکامل کے کوئی اللہ تک نہیں پہنچ سکتا۔پیر جو اللہ کا راستہ بتاتا ہے، یہ اس کی نظرِ عنایت ہوتی ہے اور پیر کی نظرِ عنایت اللہ کی نظرِ عنایت ہے،پیر کی نظر کا پھر جانا اللہ کی نظر کا پھر جانا ہے۔

37:45) اللہ تعالیٰ ہمیں شاہراہ اولیاء پر رہے!۔۔۔ حضرت تھانوی کا ملفوظ انفاس عیسی جلد نمبر ۲ میں لکھا ہوا ہے!: جہاں رہو ایک قدم بھی اپنے بزرگوں کے نقشِ قدم سے پیچھے نہ ہٹو !

40:24) واٹس ایپ کے گروپ میں نامحرم خواتین کو شامل کرنے پر اہم تنبیہ!!۔۔۔جہاں سختی ہے وہاں سختی ہے ! جہاں نرمی ہے وہاں نرمی ہے! ایک معاملے میں احباب کو نصیحت!۔۔اپنے لیے تقویٰ۔۔۔ دوسروں کےلیے فتویٰ۔۔۔۔ہمارے یہاں خواتین سے فون پر بھی زیادہ بات نہیں کی جاتی۔۔۔خط لکھنے کا ہی کہا جاتا ہے! ا س سے بہت احتیاط ہے! ۔۔۔اس پر کہتے ہیں کہ سختی ہے!۔۔۔واٹس ایپ پر خواتین کی وائس میسج کرنا تباہی ہے! بہت احتیاط! آواز کا بھی تو پردہ ہے!

01:12:44) بیوی کو ستایا ہے تو آج دنیا میں معافی مانگ لیں!

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries