مجلس ۱۶ستمبر       ۲ ۲۰۲ءعشاء :  سالکین کے لئے بدنظری سے متعلق اہم نصیحتیں  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:05) حسبِ معمول تعلیم۔۔۔

03:49) وقت لگانے والوں کو نصیحت کہ وقت لگائیں تو اصول کی پابندی کریں۔۔

04:34) مقصد اللہ تعالی کی ذات ہے۔۔

08:50) ایک سفر کا تذکرہ جہاں نعت پڑھنے پر لوگ پیسے دے رہے تھے۔۔

10:13) ہمیں دین کا کام اللہ کے لیے کر نا ہے پیسوں کے پیچھے نہیں بھاگنا ہے۔۔

14:24) شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کا ملفوظ غیراللہ سے دل لگانے پر۔۔

17:42) ڈاڑھی کا حکم کیا ہے مونچھوں کا حکم کیا ہے؟

21:49) کسی کو حقیر سمجھ کر یا ٹارگٹ کرکے بیان کرنا پکڑ کا خطرہ ہے۔۔

23:36) غیبت کیوں حرام ہے؟

24:30) داڑھی رکھنے سے غیبت کا گناہ معاف نہیں ہوگا بیان کرنے سے بدنظری کا گناہ معاف نہیں ہوگا۔۔

25:23) ریا پر نصیحت:۔ وہ ریا جس پر تھے زاہد طعنہ زن پہلے عادت پھر عبادت بن گئی

36:33) حکومت کے اصول توڑنا بھی جائز نہیں جو صحیح اصول ہے اس لیے سگنل توڑنا اور رانگ سائٹ سے آنا جائز نہیں۔۔

39:12) سالکین کے لیے حضرت والا رحمہ اللہ کی نصیحت۔۔

40:20) ایک نظر بھی بدنظری نہیں کرنا ہے۔۔

46:49) پیر یعنی اپنے شیخ سے اللہ کا خوف حاصل کرو..پیر خود بھی محتاج ہے پیر کا اصل مقصد اللہ تعالی کو راضی کرنا ہے پیر کے ساتھ رہ کر بھی اللہ کو نہیں پایا،بدنظری کرتے رہے گناہوں میں مبتلا رہے تو اس کا مطلب کہ تم دستر خوان کے دوست ہو۔۔

49:54) {وَاصْبِرْ نَفْسَکَ مَعَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ رَبَّہُمْ} حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم مسجد نبوی تشریف لے گئے۔ وہاں دیکھا کہ تین قسم کے لوگ بیٹھے ہیں۔ ایک لباس والے ذَالثَّوْبِ الْوَاحِدِ، بکھرے ہوئے بالوں والے، اَشْعَثُ الرَّأسْ۔ خشک جلد والے جَافُّ الْجِلْدِ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے پوچھا کہ تم کس کام میں مشغول ہو؟ انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کو یاد کررہے ہیں۔ فرمایا کہ اللہ کو کس مقصد کے لیے یاد کررہے ہو؟ کہا: اللہ کو خوش کرنے کے لیے، ہم سب اللہ کے مرید ہیں، ہمارے دل کی مراد اللہ ہے۔

51:06) نفس کی غذا گناہ ہے اور روح کی غذا اللہ تعالی کی محبت ہے۔۔

55:21) اللہ تعالی کے بندوں کو اللہ سے جوڑنا یہ احسن کام ہے۔۔

59:54) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے قربان جائیے، سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم پر لاکھوں کروڑوں صلوٰۃ وسلام نازل ہوں کیسی پیاری دعا سکھادی: ’’اَللّٰھُمَّ لَا تُخْزِنِیْ فَاِنَّکَ بِیْ عَالِمُ۔‘‘ اے اللہ! ہم کو ذلیل نہ فرما کہ جس کوٹھڑی میں ہم گناہ کررہے تھے وہاں آپ بھی موجود تھے۔ آپ ہمارے سارے عیوب کو جانتے ہیں۔ لہٰذا اے خدا! ہم کو رسوا نہ فرما۔ مخلوق سے تو ہم چھپ لیے لیکن آپ اس وقت بھی موجود تھے جب ہم گناہ کررہے تھے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا سکھارہے ہیں۔ قربان جائیے کیا پیار دعا ہے:’’اَللّٰھُمَّ لَا تُخْزِنِیْ فَاِنَّکَ بِیْ عَالِمُ۔

01:02:04) قرآن پاک سامنے کھلا ہوا ہے اور تلاوت ہورہی ہے اور موبائل سامنے رکھا ہوا ہے تصویر بھی آرہی ہے اب بار بار فون کو دیکھ رہے ہیں اور قرآن پاک کھلا ہوا ہے اور فون پر لگے ہیں۔۔ بیان کے آخر میں حضرت شیخ کےبڑے بھائی سلیم بھائی رحمہ اللہ چھوٹے بھائی فاروق بھائی رحمہ اللہ کے انتقال کا واقعہ01:09:55

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries