مجلس ۱۷ستمبر       ۲ ۲۰۲ءفجر :  اپنی اصلاح کی طرف دیکھنا ہے   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:16) گزشتہ کل تبلیغی جماعت کے بڑے بزرگ آئے تھے ان کا تذکرہ۔۔۔

03:17) ہنسی سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ خوش رہو لیکن خشک نہ رہو۔۔۔

05:56) ایک شخص کے سونے پر فرمایاکہ اللہ کا عاشق اور نیند دونوں جمع نہیں ہوسکتے۔۔۔

09:18) حضرت حکیم الامت مجدد الملت رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ اے اللہ! جہاں جنتی اپنی جوتیاں اتاریں گے اشرف علی کو وہیں جگہ دے دیجئے اور اس کا بھی مجھے حق نہیں لیکن چونکہ دوزخ کی آگ کی برداشت نہیں،اس لئے اے اللہ! اشرف علی کو جنتیوں کی جوتیوں میں ڈال دیجئے۔بتائیے! یہ کون کہہ رہا ہے؟ جس کی ڈیڑھ ہزار تصانیف ہیں، مفتی اعظم پاکستان مفتی شفیع صاحب اور بڑے بڑے علماء علامہ سید سلیما ن ندوی، مولانا شبیر احمد عثمانی، مولانا ظفر احمدعثمانی جیسے لوگ جس سے بیعت ہوں۔واقعی بات یہ ہے کہ جس کو اللہ کی پہچان ہوجاتی ہے وہ اپنے نفس کو مٹا دیتا ہے۔ حکیم الامت فرماتے تھے کہ مجھے کبھی بڑائی نہیں آتی، الحمد للہ، ہر وقت یہ غم رہتا ہے کہ نہ جانے قیامت کے دن اشرف علی کا کیا حال ہوگا۔ دوستو! یہ وہ ہیں جنہوں نے ہزاروں کتابیں تصنیف فرمائی ہیں،جن کی ساری زندگی زہد و تقویٰ اور عبادت میں گذری ہے، بڑے بڑے علماء جن سے بیعت ہیں، وہ فرماتے تھے کہ مجھے ہر وقت یہ غم کھائے جاتا ہے کہ نہ جانے قیامت کے دن اشرف علی کا کیا حال ہوگا۔خیر!تو کتنی آسانی ہوگئی کہ صرف دو رکعات نفل پڑھ کر ہمارا شمار تہجد گذاروں میں ہوجائے، کتنا بڑا انعام ہے اور اگر کسی کی تین بجے رات کو آنکھ کھل گئی تو پھر چار چھ آٹھ رکعات جو معمول ہے،وہ بھی پڑھ لیں ۔

15:39) حکیم الامت رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے یہ غم رہتا ہے کہ نہ جانے قیامت کے دن اشرف علی کا کیا حال ہوگا؟

17:57) حضرت والا رحمہ اللہ کی ایک نصیحت کہ جس پر قرض ہو وہ کبھی بھی اپنے پاس کسی کی امانت نہ رکھے۔۔۔

20:52) دوسروں کی طرف دیکھیں گے تو کبھی بھی اصلاح نہیں ہوگی۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries