جمعہ  بیان  ۲۳ ستمبر       ۲ ۲۰۲ء  :دین کی خاطر اپنی اولاد پر خرچ کرنا                   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

14:19) بیان کے آغاز میں اشعار کی مجلس ہوئی۔۔

17:20) اشعار کے بعد حافظ داکٹر شفقت صاحب کا بیان ہوا۔۔۔

32:43) حضرت شیخ کے بیان کا آغاز ہوا۔۔

34:33) اپنے محسن کو کبھی نہیں بھلانا چاہیے..جو ہمارے والدین ہیں،استاد ہیں شیخ ہیں کبھی اِ ن کو بھلانا نہیں چاہیے یہ سب ہمارے محسن ہیں۔۔

35:57) جس طرح علم کی سند ہے تو باطن کی بھی سند ہے دردِ دل کی بھی سند ہے۔۔۔

36:16) حضرت علامہ انور شاہ کشمیری صاحب رحمہ اللہ کا ایک واقعہ۔۔

40:28) لعنت کی بدعا بدنظری پر۔۔

40:47) علامہ شامی لکھتے ہیں: ’’الامرد الحسن الذی طر شاربہ ولم تنبت لحیتہ فحکمہ کحکم المراۃ لایجوز النظر من فرقہ الی قدمہ‘‘ جس لرکے کی مسیں بھیگ رہی ہوں یعنی مونچھیں آنا شروع ہوئی ہوں مگر ابھی داڑھی نہ آئی ہو اس کے حکم اور عورت کے حکم میں کوئی فرق نہیں۔ سر سے پیر تک ایسے لڑکوں کو دیکھنا جائز نہیں۔ یہ وہ شامی ہے جس کے ذریعہ سے آج تمام دنیا میں فتاوے دیئے جاتے ہیں۔

43:33) حضرت امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی امارد سے احتیاط:۔ علامہ شامی لکھتے ہیں: ’’ان ابا حنیفۃ رحمہ اللہ تعالی کان یجلس امام محمد فی درسہ خلف ظہرہ مخافۃ عینہ مع کمال تقواہ۔‘‘ شامی لکھتے ہیں کہ حضرت امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ امام محمد کو بوجہ غایت حسن اور شدت جمال کے درس میں اپنی پشت کے پیچھے بیٹھاتے تھے، اپنی نظر کے خوف سے باوجود یکہ آپ کمال درجہ کے متقی تھے۔

44:40) نفس کا ازدھا۔۔

46:41) قاری صاحبان کو نصیحت کہ بچوں کو بے دردی سے مت مارا کریں بلکہ بچوں کو مارنا جائز ہی نہیں پکڑ کا خطرہ ہے

48:19) بچے تنگ کریں تو کیسی سزی دینی چاہیئے؟

48:38) حضرت والا رحمہ اللہ کی قاری صاحبان کو بچوں کی پٹائی نصیحت۔۔

51:15) ہر تمنا دل سے رخصت ہوگئی اب تو آجا اب کو خلوت ہوگئی اور نکالو یاد حسینوں کے دل سے اے مجذوب

55:17) حضرت سالم رحمہ اللہ کےاستغناء کا واقعہ

58:52) برطانیہ سے تشریف لائے حضرت مولانا ایوب سورتی صاحب دامت برکاتہم (خلیفہ حضرت ہردوئی رحمہ اللہ ) کا بیان شروع ہوا

01:02:06) رحمن کے نیک بندوں کی صفات (۱) زمین پر نرمی سے چلتی ہیں یعنی تواضع سے چلتے ہیں، اپنے کو اچھا نہیں سمجھتے

01:04:23) رب هب لنا من ازواجنا وذرياتنا قرة اعين۔۔۔۔ کبھی بڑے چھوٹوں کو اچھا بناتے ہیں اور کبھی چھوٹے بڑوں کو اچھا بناتے ہیں!۔۔۔حکم یہی ہے ہم بچوں کی تربیت کی فکر کریں ۔۔۔ اور وہ تربیت جب ہوگی جب ہماری خود تربیت ہوگی!۔۔

01:06:11) واقعہ تربیت ۔۔۔ ایک بڑھیا بچے کو بزرگ کے پاس لائی کہ حضرت دعا کردیں اور نصیحت کریں گُڑ نہ کھائے!۔۔۔۔خود عمل کرنے سے بات میں اثر ہوتا ہے!۔۔۔اسی لیے باپ یہ چاہے کہ بیٹا اللہ والا

01:07:59) بچوں کی اصلاح اور تربیت کی بہت ضرورت ہے! اگر بچے ٹھیک ہوگئے تو دنیا میں بھی کام آئیں گے اورآخرت میں بھی کام آئے گا! ۔۔۔ اگر دنیا میں ہی لگے رہے تو نمازِ جنازہ تک نہیں پڑ پائے

01:09:23) اولاد کی تربیت کی فکر بھی کرنی ہے! سب سے پہلے اللہ تعالیٰ سے دعا کرے! والدین جب تک تربیت نہیں کرسکتے جب تک اللہ تعالیٰ کی مدد شامل نہ ہو! اس لیے خوب دعا! سب سے بڑی نعمت یہ ہے کہ اولاد کی اچھی تربیت ہوجائے

01:10:48) حضرت شیخ عبد الوہاب شعرانی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ہمارے بزرگوں نے یہ بات بتائی ہے کہ اولاد کی تربیت کو اللہ کے حوالے کرے! پھر اس کے بعد تربیت کا بہترین انداز اختیار کرے!۔ اولاد کی سختی سے تربیت نہیں ہوتی!۔۔۔ تربیت ہوتی ہے خود ویسا بننے سے

01:12:17) تربیت اولاد میں پہلا اصول یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرے! رب هب لنا من ازواجنا وذرياتنا قرة اعين۔۔۔قرۃ اعین میں ٹھنڈک کا آنکھ سے کیا تعلق؟ ٹھنڈک کا تعلق تو قلب سے ہے! دعا ہے قرۃ العین۔۔ بات یہ ہے کہ دل میں جو چیز ہوتی ہے اس کا اثر آنکھوں پر پڑتا ہے! آنکھوں کی ٹھنڈک کب بنتی ہے ! جب اولاد فرماں بردار ہو! علماء نے فرمایا کہ دعا میں یہی بات سب سے زیادہ مفید دعاہے۔۔۔رب هب لنا من ازواجنا وذرياتنا قرة اعين۔۔۔ واجعلنا للمتقین اماما۔۔۔ اس میں اعلیٰ درجہ کا تقویٰ کا مانگا ہے

01:15:56) جتنی دعاؤں کا اہتمام کرے گا تربیت اولاد میں اتنا فائدہ ہوگا! اور ماں کی دعا سب سے زیادہ اہم ہے

01:16:38) تربیت اولاد میں دعا کے بعد اسباب میں سب سے پہلے اولاد کو اللہ والوں کے ماحول میں لے جانا! اتنا لے جانا کہ وہ مانوس ہوجائیں!مسجد میں بچوں کو لے جایا جائے اور ان کو پیار سے سمجھایا جائے! ماحول میں لانا بہت ضروری ہے

01:20:20) دوسرا سبب مکاتب کا قیام ، اس کی فکر کرنی ہے

01:24:25) اپنے استاذ حضرت مولانا ایوب اعظمی صاحب رحمہ اللہ کا تذکرہ فرمایا کہ کس طرح ہمہ وقت ملاقاتِ مولیٰ کے لیے تیار بیٹھے

01:26:16) شیخ العرب والعجم مجددِ زمانہ عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا مبارک تذکرہ! بہت بڑا کام ہوگیا! اس دوستو! اللہ والا بننے میں کوئی خسارہ نہیں ہے! جس کے دین کما لیا اس کو دین مل کر رہتا ہے۔۔۔جو اللہ کے راستے کو تلاش کرتا ہے اس کی اللہ تعالیٰ ضرور ملتے ہیں

01:27:48) دین پر خرچ کرنا! دین کی خاطر اپنی اولاد پر خرچ کریں

01:29:59) درد بھری دعا

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries