مجلس ۲۴ ستمبر ۲ ۲۰۲ء فجر :علم:پڑھتے رہنے کا نام ہے ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں 02:20) فرمایاکہ ابھی فجر نماز سے پہلے ایک مضمون ملا اس پر فرمایا کہ طالب علم وہ ہوتا ہے جو ہر جگہ تلاش کرتا رہتا ہے۔۔۔ 02:21) تخصص کی حقیقت کیا ہے؟۔۔۔تفخص تخصص کے لیے لازم ہے۔۔۔ 05:05) حکمت کی بات مومن کی گمشدہ چیزہے۔۔۔ 06:08) بہت دفعہ ایک مسئلہ نقل درنقل ہوتے ہوئے کچھ اور ہی بن جاتا ہے۔۔۔ 06:53) تخصص کے طلباء کو نصیحت کہ ہر کام کی اصل تلاش کریں۔۔۔ 09:22) الحمدُ للہ ایک چیز کو تلاش کرنے کے لیے چھ چھ جلدیں دیکھی ہیں۔۔۔ 10:10) علم پڑھتے رہنے کا نام ہے۔۔۔ 11:15) مکتبہ سے درسی کتا ب کے علاوہ طلباء کو کوئی کتا ب نہیں ملتی تھی بہت اصرار پر ایک رات کے لیے کتا ب ملی تو الحمدُ للہ پوری رات اس کا مطالعہ کیا سویا نہیں۔۔۔ 13:31) وقال رجلً کی تحقیق سے متعلق حضرت علامہ انور شاہ کشمیری صاحب رحمہ اللہ کی بات۔۔۔ 16:18) من تفرّد باالعلم۔۔۔جس کو علم سے مناسبت ہو جائے پھر خلوت اس کے لیے وحشت نہیں ہوگی۔۔۔۔خلوت بہت مفید ہے۔۔۔اس موبائل فون نے اس کا ناس کر دیا ہے۔۔۔ 18:39) اپنے آپ کو کتابوں سے مانوس کرو ۔۔۔پڑھنے سے علم آتا ہے۔۔۔ 19:16) علم بہت بڑی چیز ہے عوام بھی اگر اپنے آپ کو کتابوں سے وابستہ کریں تو آدھے عالم بن جائیں۔۔۔ 19:53) جس کو قرآن پڑھنے سے اُونس ہو جائے دوست اگراُس کو چھوڑ دیں تو اس کو کوئی پروا نہیں ہوگی۔۔۔۔ 20:51) اپنی والدہ محترمہ کے انتقال کا تذکرہ۔۔۔اور والد محترم کا قرآنِ پاک سے لگاؤ کا واقعہ۔۔۔ 23:06) جو حضرات خانقاہوں میں ہیں وہ تصوف کی کتابوں کا مطالعہ کریں۔۔۔ 23:32) حضر ت والا رحمہ اللہ حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات کے ترجمان ہیں۔۔۔ 24:02) علم وذکر جس کو مل گیا اُس کو سب کچھ مل گیا۔۔۔آج کل صرف فضائل تک اپنے آپ کو محدود کر لیا ہے۔۔۔ 25:36) تبلیغ سے متعلق حضرت مولانا الیاس صاحب رحمہ اللہ نے فرمایاکہ میں چاہتا ہوں کہ طریقہ میرا ہو اور تعلیم حضرت تھانو ی رحمہ اللہ کی ہو۔۔۔ 26:55) شیخ روحانی معالج ہوتا ہے۔۔۔ | ||