مجلس ۲۵ ستمبر       ۲ ۲۰۲ء صبح ۱۱ بجے    :طلباء وقت کی قدر کریں فضولیات میں ضائع نہ کریں                !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

20:05) مولانا ایوب سورتی صاحب دامت برکاتہم نے بیان فرمایا! علم اللہ تعالیٰ کی خاص صف ہے۔

20:11) دنیاوی علوم بس دنیا تک! موت پر سب ختم۔۔۔ قبر میں جب جائے گا تین ہی سوال ہوں (۱) رب کون(۲) نبی کون(۳) دین کیا

22:15) علم دین آخرت میں بھی کام آئے گا۔۔

23:29) دل اچھا بنتا ہے علم دین کی برکت سے! دل بادشاہ ہے جب وہ ٹھیک ہوگیا تو سب اعضاء یعنی رعایا ٹھیک رہتی ہے۔۔

24:26) مدراس میں اللہ تعالیٰ نے بھیجا ہے کہ ہم اپنے دل و دماغ کو پاک کرلیں!۔۔مدارس بہت بڑی نعمت ہے! یہ علم دین ہی ہے جو انسان کو کامیابی تک پہنچاتا ہے۔۔

26:27) اللہ تعالیٰ مدراس کے لیے گنے چنے افراد کو منتخب فرماتے ہیں! ورنہ دیکھ لیجیے مدراس میں کتنے نوجوان پڑھتے ہیں اور کتنے کالجوں یونیورسٹی ۔

29:14) اپنے استاذ مولانا یونس جونپوری صاحب رحمہ اللہ کا تذکرہ۔۔۔۔فون نہیں رکھتے تھے۔

29:56) مدارس میں موبائل کی وجہ سے بہت بگاڑ آگیا ہے! اس نے توجہ اور دھیان ختم کردیا ہے! موبائل فون میں فساد ہی فساد ہے! طالب علم فون رکھے ہی نہیں۔

30:27) مفتی سعید احمد پالنپوری صاحب رحمہ اللہ کا تذکرہ کہ کس طرح

32:21) طلبہ کرام کو نصیحت کہ وقت کی قدر کریں! فضولیات میں ضائع نہ کریں۔

33:09) علم کی حلاوت و لذت۔

33:34) طالب علم کا مقصد یہ ہے کہ علم حاصل کریں ! فضولیات میں نہ پڑیں!۔۔۔علماء کے تیار کرنے کی بہت ضرورت ہے۔

34:39) خواتین میں بھی اصلاح ، صحیح علم کی بہت ضرورت ہے۔

35:20) مولانا سجاد نعمانی صاحب دامت برکاتہم کا تذکرہ ! ان کا ملفوظ کہ ساری دنیا میں سب سے کم تنخواہ علماء کی ہے، لیکن سکون سے رہتے ہیں! کیا وجہ ہے ! اس لیے ان کا تعلق اللہ سے ہوگیا علم کے ذریعے۔

36:51) تزکیہ بھی ہو۔۔۔علم بھی ہو۔۔۔ جس کو علم نصیب ہوگیا اس کو فضل عظیم ہوگیا! اس علم کی قدر کی ضرورت ہے! علم میں دعا کا اہتمام کرنا چاہیے۔۔۔قل رب زدنی علما۔۔۔ہر نماز کے بعد پڑھیں ۔۔۔۔

38:46) حضرت ہردوئی رحمہ اللہ طالب علمو ں کو فرمایا کرتے تھے فجر کے بعد ۱۵۰ مرتبہ یاعلیم اول آخر درود شریف۔ حافظہ میں اضافہ ہوگا! اور اسی طرح دعا کا اہتمام ۔۔۔۔ مسلسل کئی منٹ تک لگ کر دعا کی جائے! ۔۔۔۔ دعا وہی قبول ہوتی ہے جو دھیان سے مانگی جائے!

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries